کراچی: الیکٹرانک چالان میں غلطیاں سامنے آنے لگیں
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
کراچی کی ٹریفک پولیس کے الیکٹرانک چالان میں غلطیاں سامنے آنے لگیں۔
چالان پر موٹرسائیکل نمبر پلیٹ کی تصویر پر الگ نمبر جبکہ چالان میں لکھا گیا نمبر الگ ہے۔
الیکٹرانک چالان 27 اکتوبر صبح 9 بج کر 45 منٹ اور مقام تین تلوار کلفٹن کا دکھایا گیا ہے، متاثرہ شہری کا کہنا ہے وہ اس وقت اسکیم 33 میں اپنے گھر پر تھا، چالان میں شہری کے 6 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی لکھے گئے ہیں۔
کراچی میں ای چالان کے نام پر بھاری جرمانوں سے متعلق قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔
اس حوالے سے ایک شہری کا کہنا ہے کہ اگر الیکٹرانک چالان میں غلطیاں ہونے لگیں تو شہری کہاں جائیں گے؟
شہری کے مطابق چالان میں دیا گیا موٹرسائیکل کا نمبر میرا نہیں ہے، چالان بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر ڈھائی ہزار روپے کا کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نمبر پلیٹ کی بنیاد پر بھیجا گیا چالان متاثرہ شہری کا نہیں تھا، چالان پر نمبر پلیٹ کی تصویر الگ جبکہ انگلش میں لکھے نمبر الگ ہیں، موٹرسائیکل کے دونوں نمبروں کے کوائف الگ، الگ ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چالان میں
پڑھیں:
ای چالان کا دوسرا دن، مزید 4 ہزار 301 شہری نشانے پر آ گئے
چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ چالان 2 ہزار 290 سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر کیے گئے
تیز رفتار ڈرائیونگ 845، بغیر ہیلمٹ 655، لال سگنل جمپ کرنے پر 306 چالان کیے گئے
(رپورٹ: افتخار چوہدری) شہر قائد میں ای چالان کے دوسرے دن چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 4 ہزار 301 شہریوں کے چالان کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ای چالان کے آغاز کے بعد گزشتہ روز دوسرا دن تھا، جس میں مکمل 24 گھنٹوں کی مانیٹرنگ رپورٹ سامنے آ گئی ہے، اس دوران ٹریفک قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں پر 4 ہزار 301 شہریوں کے چالان کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر کیے گئے جو 2 ہزار 290 ہیں، اس کے بعد تیز رفتاری سے ڈرائیونگ پر 845، بغیر ہیلمٹ 655، لال سگنل جمپ کرنے پر 306، دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر 162 چالان کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق غیر قانونی پارکنگ پر 15، ون وے اسٹریٹ پر رانگ وے آنے پر 16 اور اوور لوڈنگ پر 4 چالان کیے گئے، شہری اکثر سگنل پر اسٹاپ لائن سے آگے کھڑے ہو جاتے ہیں، جس کی خلاف ورزی پر 6 چالان، رانگ وے آنے پر 33 اور کالے شیشوں کی خلاف ورزی پر 30 چالان کیے گئے۔