data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر) خدمت گوپانگ فائونڈیشن پاکستان کے چیئرمین سردار محمد اسماعیل خان گوپانگ نے کہا ہے کہ پاکستان زرعی ملک ہے اور اس کی ترقی کا دار و مدار زراعت پر ہے۔ حالیہ سیلاب نے ملک بھر میں فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا‘ اس صورت حال میں کسان پریشان ہیں۔ اِن دنوں ٹماٹر کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے‘ اس کی وجہ بھی فصل کی قلت ہے۔ مستقبل میں ایسے حالات سے بچنے کے لیے سدباب کرنا ہوگا۔ کسان کی خوشحالی کیلیے صوبائی اور وفاقی حکومت نے زرعی تعلیم پر توجہ نہ دی تو ملک میں خوراک کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ اس کو المیہ کہیں یا کچھ اور کہ زرعی تحقیقاتی خبروں کو میڈیا پر مناسب کوریج نہیں ملتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پنجاب کے دورے سے واپسی پر سینئر صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات میںکیا۔ اِس موقع پر محمد اسماعیل گوپانگ نے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کے لیے جاری امدادی کاموں اور مچھر مار اسپرے مہم سے بھی اُنہیں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کا زیادہ دار و مدار زرعی ترقی پر ہے، دنیا بھر میں زرعی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور اس کیلیے 25 فیصد جی ڈی پی کا حصہ رکھا جاتا ہے، پاکستان میں یہ 4 فیصد ہے جو بہت کم ہے۔ اس وقت ہمارے ملک میں 42 فیصد بچوں کا قد اور وزن عمر کے حساب سے نہیں بڑھتا‘ اس کی سب سے بڑی وجہ خوراک کی کمی اور صاف پانی نہ ملنا ہے۔ انہوں نے کہا گندم و ٹماٹر کی قلت پر سندھ زرعی یونیورسٹی اور کپاس کی قلت پر فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کی مدد سے قابو پانا ہوگا۔ وفاقی حکومت اس جانب خصوصی توجہ دے۔ مستقبل میں خوراک کی قلت سے بچنے کے لیے زرعی تعلیم پر خصوصی فنڈ مختص کرنے ہوں گے۔

خبر ایجنسی گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی قلت

پڑھیں:

پی ٹی آئی میں مائنس ون فارمولا لاگو ہی نہیں ہو سکتا، سینیٹر علی ظفر

سینیٹر علی ظفر(فائل فوٹو)۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں مائنس ون کا فارمولا لاگو ہی نہیں ہو سکتا، جب پی ٹی آئی کسی اور کے ساتھ چل ہی نہیں سکتی تو مائنس ون کی بات بلا جواز ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ ملک میں نازک صورتحال ہے، پاکستان میں دہشتگردی ہو رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے یہی کہا ہے ہم بات چیت کرنا چاہتے ہیں اس کےلیے ماحول بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • صنعت و زراعت کیلئے رعایتی قیمت 22.98 روپے یونٹ منظور
  • ٹنڈوجام ،سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول حاجی محمد اسماعیل لاکھو میں تقریب کا انعقاد
  • ثقافتی دن پر گورنمنٹ پرائمری اسکول حاجی محمد اسماعیل لاکھو میں تقریب
  • شوگر ملز کی کرشنگ شروع نہ ہوسکی، سندھ میں زرعی بحران کا خدشہ
  • دبئی، صیہونیوں کی توجہ کا مرکز
  • پی ٹی آئی میں مائنس ون فارمولا لاگو ہی نہیں ہو سکتا، سینیٹر علی ظفر
  • پنشنر اساتذہ کے مسائل
  • ایران میں پانی کا سنگین بحران
  • بلوچستان کی خوبصورت ساحلی پٹی مکران سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی
  • انڈونیشیا میں تباہ کن سیلاب: ہلاکتیں 900 سے متجاوز، خوراک کی قلت کا بحران