گھریلو ملازم سے لاکھوں مالیت کا چوری شدہ سامان برآمد
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلفٹن میں طویل عرصے سے ایک ہی گھر میں ملازمت کرنے والے گھریلو ملازم کی مبینہ طور پر لاکھوں روپے کی چوری میں ملوث ہونے کی سنسنی خیز واردات کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم واجد کو گرفتار کرلیا، جس کی نشاندہی پر سونا، نقد رقم اور دیگر قیمتی سامان برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتونِ خانہ کی مدعیت میں درج مقدمے کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ایف آئی آر کے متن میں بیان کیا گیا کہ ملزم واجد گزشتہ آٹھ سال سے اسی گھر میں ملازم تھا اور اعتماد حاصل کرنے کے بعد اس نے وقفے وقفے سے گھر سے نقد رقم اور قیمتی اشیاء غائب کرنا شروع کیں۔ تحقیقات کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ کئی سالوں سے چوری میں ملوث تھا اور بینک کے اے ٹی ایم کارڈز اور چیک بْک کے ذریعے بھی رقم منتقل کرتا رہا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے نو سے زائد سونے کے بسکٹ، دو لاکھ ستائیس ہزار روپے نقد اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کی گئیں۔ملزم نے چوری کی رقم سے لاکھوں روپے مالیت کی جائیداد اور گاڑیاں خریدنے کا بھی انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے برآمد شدہ سامان تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ اس کے ساتھ مزید کوئی شریکِ جرم تو نہیں۔ پولیس مالیاتی ریکارڈ، بینک ٹرانزیکشنز اور جائیداد کی تفصیلات کی بنیاد پر مزید قانونی کارروائی کر رہی ہے، جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس نیٹ ورک میں دیگر ملازمین یا ایجنسیوں کے ملوث ہونے کا بھی سراغ مل سکتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پشاور، پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشان کے سسرال پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، ملازم زخمی
مسلح افراد کی جانب سے کی جانے والی اندھا دھند فائرنگ سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پیدا ہوگیا تھا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے حیات آباد میں پی ٹی آئی کے سینیٹر خرم ذیشان کے سسرال پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا، جس میں گھریلو ملازم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ تاتارا کی حدود حیات آباد میں پی ٹی آئی کے سینیٹر خرم ذیشان کے سسر کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گھریلو ملازم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جبکہ گھر کو بھی نقصان پہنچا۔ مسلح افراد کی جانب سے کی جانے والی اندھا دھند فائرنگ سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پیدا ہوگیا تھا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ فیز 2 سیکٹر ایچ 3 میں پیش آیا ہے جہاں اظہر حسین بخاری ولد سید مبارک حسین بخاری نے پولیس کو رپورٹ کی کہ وہ گھر میں موجود تھے اس دوران ہمارے بنگلے پر نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ شروع کردی۔
ایف آئی آر کے مطابق گھریلو ملازم ابصار احمد گولی لگنے سے زخمی ہوگیا اور گولیاں گھرکو بھی لگیں اور گھر کے سامان کو بھی نقصان پہنچا۔ مدعی نے بتایاکہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر ڈی ایس پی حیات آباد محمد جنید کھرل ایس ایچ او سمیت دیگر افسران کے ہمراہ پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لیا جبکہ جائے وقوعہ سے پولیس نے شواہد اکھٹے کیے۔ پولیس نے موقع سے 20 سےزائد گولیوں کے خالی خول برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیااورمزید تفتیش شروع کردی ہے۔