کراچی:

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کراچی ایئرپورٹ خودکش حملے کیلئے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مقدمے میں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو ایئر پورٹ خودکش حملہ میں دہشتگردوں کی مالی معاونت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

جیل حکام نے ملزم سعید کو عدالت میں پیش کردیا۔ ضمانت پر رہا نجی بینک مینجر ملزم بلال بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے مقدمے کے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر سے 30 اکتوبر تک رپورٹ طلب کرلی۔

پراسیکیوشن کے مطابق مفرور ملزمان میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر بشیر بلوچ عرف بشیر زیب اور عبد الرحمان عرف رحمان گل شامل ہیں۔

ملزم سعید نے کراچی ایئر پورٹ حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی خریداری کے لیے 71 لاکھ روپے جمع کروائے تھے۔

کیس میں نجی بینک مینجر بلال کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ملزمان نے خود کش حملہ آور شاہ فہد کو گاڑی کی خریداری میں سہولت کاری فراہم کی تھی۔

 ملزمان کیخلاف دہشت گردوں کی مالی معاونت اور سہولتکاری کا الزام ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی مالی معاونت

پڑھیں:

کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار

کراچی:

ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ریاست مخالف ٹوئٹ کیس: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور فلک جاوید کے جیل ٹرائل کےلیے دائر درخواست خارج
  • کراچی کے 2 اسٹریٹ کرمنلز مردان میں پولیس مقابلے میں ہلاک
  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک