بانی نے ایک بار پھر پاکستان سے جنگ کرنے والے افغانستان کی حمایت کردی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
سٹی42: پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے بانی نے ایک بار پھر کھلم کھلا پاکستان کے ساتھ کھلی جنگ تک جانے والے پڑوسی ملک افغانستان کی کھلی حمایت کر دی اور الٹا پاکستان کی مذمت کر دی۔
اڈیالہ جیل مین آج پی ٹی آئی کے بانی کے ساتھ ان کی بہن عظمیٰ خان کی ملاقات کروائی گئی۔ اس ملاقات کے بعد بانی کی بڑی بہن علیمہ خان نے میڈیا کے نماندوں سے باتین کین اور کہا، انہین جو کچھ عظمیٰ خان نے عمران خان سے ملاقات میں ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتایا ہے وہ میڈیا کو بتا رہی ہیں۔ علیمہ خان نے انکشاف کیا، "بانی پی ٹی آئی کو افغانستان معاملے پر انھیں بہت تکلیف ہے", علیمہ کے بقول بانی نے کہا، "انھوں نے (پاکستان نے) پہلے افغانستان کو دھمکیاں دیں پھر حملے کیے.
اینڈرائیڈ فون میں انٹرنیٹ کی سپیڈ تیز کرنے کا آسان طریقہ
علیمہ خان کے بقول بانی نے یہ بھی کہا، "جو افغانی پاکستان میں رہ رہےتھے، انھیں بہت بے دردی سے نکالا جا رہا ہے۔"
علیمہ خان نے مزید کہا، "بانی نے کہا تھا کہ ڈرون حملے ہونے سے دہشتگردی ہو گی"
Waseem Azmetذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: علیمہ خان
پڑھیں:
شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کے دوران 6 خوارج کو ہلاک کیا۔
سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر دوسرا آپریشن سپن وام میں کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک خارجی مارا گیا۔
مارے گئے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم رہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے وژن ’اعظم استحکم‘ کے تحت انسداد دہشتگردی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے، تاکہ غیرملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کا خاتمہ کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی ایس پی آر دہشتگرد ہلاک شمالی وزیرستان فورسز کارروائیاں وی نیوز