Express News:
2025-12-02@16:36:36 GMT

قدیم چین میں مرد و خواتین کو قربان کیے جانے کا انکشاف!

اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT

ماہرینِ آثارِ قدیمہ کے سامنے ایسے شواہد آئے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ چین میں ہزاروں برس قبل مرد و خواتین کو مختلف مقاصد کی وجہ سے قربان کیا جاتا تھا۔

ماہرین نے چین میں 3800 سے 4300 برس قبل پتھر کے دور کے ایک معاشرے میں ایسے شواہد ملے ہیں جن کے مطابق وہاں مردوں اور عورتوں کو مختلف مقاصد کے لیے قربان کیا جاتا تھا۔

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے محققین کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ شمال مغربی چین میں پتھر کے دور کی ایک بستی میں اشرافیہ کی قبروں میں خواتین کی لاشیں پائی گئی جن کو ہزاروں برس قبل رسماً قربان کیا گیا تھا۔

تحقیق میں پہلی بار مردوں کے اجتماعی طور پر دفن ہونے کے شواہد بھی سامنے آئے جن کا تعلق اس خطے میں انسان کی قربانی سے تھا۔

ماہرین کا خیال ہے کہ قدیم معاشے میں دو قسم کی انسانی قربانیا ہوتی تھیں۔ ایک میں مردوں کو اجتماعی طور پر دفن کیا جاتا تھا جو عوامی رسوم کی ادائیگی کے لیے ہوتی تھی۔ جبکہ دوسری قسم میں اعلیٰ مرتبے کے لوگوں کی تدفین ہوتی تھی جن میں خواتین کو مردہ کے ساتھ دفن کر دیا جاتا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جاتا تھا چین میں

پڑھیں:

ٹاؤنز کو دیا جانیوالا پیسہ کہاں جاتا ہے؟، جماعت اسلامی کو صرف شور مچانا آتا ہے، سعدیہ جاوید

کراچی میں نالے میں بچے کے گرنے کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ واقعہ انتظامی غفلت کی وجہ سے ہوا، ذمہ داروں کو سزا ملے گی، ہمارے پاس سیاست کرنے کیلئے بہت باتیں ہیں، ہر ماہ ٹاؤنز کو 12 لاکھ روپے دیئے جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ بہت دلخراش واقعہ ہے، ہمارے پاس سیاست کرنے کیلئے بہت باتیں ہیں، ٹاؤنز کو دیا جانیوالا پیسہ کہاں جاتا ہے؟، جماعت اسلامی والوں کو صرف شور مچانا آتا ہے۔ کراچی میں نالے میں بچے کے گرنے کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ بہت دل خراش واقعہ  ہے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سیاست کرنے کیلئے بہت باتیں ہیں، ہر ماہ ٹاؤنز کو 12 لاکھ روپے دیئے جاتے ہیں، ٹاؤنز کو دیا جانے والا پیسہ کہاں جاتا ہے؟، جماعت اسلامی والوں کو صرف شور مچانا آتا ہے۔ سعدیہ جاوید نے کہا کہ واقعہ انتظامی غفلت کی وجہ سے ہوا، ذمہ داروں کو سزا ملے گی، نعمت اللہ خان شہر کو کنکریٹ کا جنگل بناکر گئے۔

متعلقہ مضامین

  • ماہرینِ کا قدیم چین میں مرد و خواتین کو قربان کیے جانے کا انکشاف!
  • ٹھنڈے موسم میں فون کی بیٹری جلدی کیوں  ختم ہوتی ہے؟ ماہرین کا اہم انکشاف
  • بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟
  • ٹاؤنز کو دیا جانیوالا پیسہ کہاں جاتا ہے؟، جماعت اسلامی کو صرف شور مچانا آتا ہے، سعدیہ جاوید
  • گورنر راج کوئی نئی بات نہیں، علی امین کے جانے سے پہلے بھی یہ باتیں ہوتی تھیں، شیخ وقاص اکرم
  • کیماڑی منوڑہ سے بابا بھٹ جانے والی کشتی حادثے کا شکار، دو خواتین جاں بحق
  • پاکستانی لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کرچینی شہری کو فروخت کیے جانے کا انکشاف
  • ویرانے کو خوبصورت آشیانے میں کیسے بدلا جاتا ہے، آسٹریلین باشندے نے کر دکھایا
  • بھارت میں 36 سال بعد حیران کن گرفتاری: بھائی کے قاتل نے پولیس سے بچنے کے لیے مذہب، شناخت اور زندگی بدل لی