اسلام آباد: شاہراہ دستور پر گاڑی کی اسکوٹی کو ٹکر، 2 خواتین جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
اسلام آباد: سیکرٹریٹ چوک شاہراہ دستور پر گاڑی کی اسکوٹی کو ٹکر سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق خواتین کی شناخت ثمرین اور تابندہ کے نام سے ہوئی جب کہ واقعے کا مقدمہ جاں بحق لڑکی ثمرین کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں خاتون کے بھائی نے مؤقف اپنایا کہ میری بہن اپنی دوست کے ہمراہ گھر واپس آرہی تھی، بہن کے نمبر سے کال آنے پر پتا چلا کہ اس کا ایکسیڈنٹ ہوگیاہے اور اسپتال میں ہے، اسپتال جاکر دیکھا تو میری بہن اور اس کی دوست جاں بحق ہوچکی تھی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ گرفتار ڈرائیور کے والد کا تعلق عدلیہ سے ہے، گاڑی کے ڈرائیور کی جانب سے شناختی کارڈ اور لائسنس پیش نہیں کیا جاسکا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔