کراچی سے روانہ ہونے والی 6 پروازیں آج پھر منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی چھ پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج منسوخ ہونیو الی پروازوں میں کراچی سے کوالالمپور جانے والی ایئرپلن کی پرواز ڈی سات 109 اورکراچی سے مسقط جانے والی اومان ایئر کی پرواز ڈبلیووائے 324شامل ہیں۔کراچی سے بیجنگ جانیوالی ایئرچائنہ کی پرواز سی اے 946 اورکراچی سے اسلام آبادجانیوالی ایئربلیو کی پرواز پی اے 206 بھی منسوخ ہوگئیں۔ کراچی سے اسلام آباد جانیوالی ایئرسال کی پرواز پی ایف 125اورکراچی سے لاہور جانیو الی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143بھی منسوخ ہونیوالی پروازوں میں شامل ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
’خان نہیں تو پاکستان نہیں‘ کہنے والوں کو ملک کی خاطر دی جانے والی قربانیوں کی داستانیں سنائیں، خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر دی جانے والی قربانیوں اور جدوجہد کی داستانیں ان لوگوں کو بھی سنائی جانی چاہئیں جو یہ نعرہ لگاتے ہیں کہ ’خان نہیں تو پاکستان نہیں۔‘
مزید پڑھیں: کیا جیل میں سیاسی ملاقاتوں پر پابندی صرف عمران خان پر ہے؟
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اس ملک کے قیام کے لیے قوم نے آگ اور خون کا دریا پار کیا، لاکھوں افراد شہید ہوئے، بے شمار خواتین کی عصمتیں لٹیں اور متعدد لوگ دشمن کے ہاتھوں اغوا ہوئے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر حقیقت جاننی ہے تو سیالکوٹ آکر اُن مہاجرین کی قربانیوں کا حال سنیں جنہوں نے جموں و کشمیر سے ہجرت کی۔
انہوں نے کہاکہ صحافی حامد میر کے نانا نے جموں و کشمیر سے ہجرت کی کیا قیمت ادا کی، یہ صحافی سے خود پوچھ لیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہاکہ سیالکوٹ کی گلیوں، محلوں اور دریائے چناب کے کنارے بسنے والے مہاجرین سے پوچھیں کہ انہوں نے کس طرح نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے ہجرت کی اور خون سے لکیر کھینچ کر اس پاک سرزمین پر پہلا سجدہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’پاکستان نہیں تو ہم نہیں‘ یہ وہ نعرہ ہے جو آج دہشت گردی اور بھارت کے خلاف جنگ میں ہمارے شہیدوں اور غازیوں کے دلوں کی آواز بن چکا ہے۔
آخر میں انہوں نے کہا ’پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو چارج شیٹ کیا اور کہاکہ یہ شخص ذہنی مریض ہے۔
مزید پڑھیں: سپہ سالار پر فضول گوئی عمران خان کے ذہنی مفلوج ہونے کا ثبوت ہے، عظمیٰ بخاری
پی ٹی آئی کی جانب سے فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پریس کانفرنس میں جو الفاظ استعمال کیے گئے وہ قابل افسوس ہیں، ہمیں آگے بڑھنے کے لیے ایک دوسرے کو اسپیس دینا ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان پی ٹی آئی خواجہ آصف عمران خان وزیر دفاع وی نیوز