Express News:
2026-06-03@06:50:31 GMT
کراچی، بھینس کالونی موڑ پر دھاگہ فیکٹری میں آگ، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ کر دی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے بھینس کالونی موڑ پر رینجرز چوکی کے قریب واقع ایک دھاگہ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
فیکٹری سے دھواں اٹھنے پر مقامی افراد نے فوری طور پر ریسکیو اداروں کو اطلاع دی۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئیں ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
فائل فوٹوکراچی کے علاقے احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت بظاہر طبعی لگتی ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، :لڑکی کی رات گئے طبعیت خراب ہوئی تھی، انسٹیٹیوٹ میں اسپتال بھی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔