2025-12-08@22:19:06 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«ڈھکن چور»:
ملک کے سب سے بڑے شہر میں کھلے ہوئے گٹروں کا ذمے دار ڈھکن چوری کرنے والوں اور نشئی افراد کو قرار دیا جاتا ہے، جو چند روپوں کے حصول کے لیے یہ بھاری ڈھکن کسی نہ کسی طرح چرا لیتے ہیں اور محفوظ مقام پر لے جا کر یہ سیمنٹ سے بنے ڈھکن توڑ کر لوہا نکال لیتے ہیں اور کباڑی کو جا کر فروخت کر دیتے ہیں۔ کباڑی کچھ دیکھے اور پوچھے بغیر لوہا تول کر پیسے دے دیتا ہے جو حاصل کر کے ڈھکن چور اپنی ضرورت پوری کر لیتا ہے اس کی بلا سے جس گٹر سے اس نے لوہے کے حصول کے لیے ڈھکن چرایا ہے اس کھلے ہوئے گٹر میں کوئی معصوم بچہ گر...
کراچی (نیوز ڈیسک) شہر میں ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد سے شہریوں کے لاکھوں کی تعداد میں چالان جاری کیے جا چکے ہیں تاہم اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان ،ٹارگٹ کلرز اور گٹر کے ڈھکن چوری کرنے والے ملزمان ان کیمروں کی گرفت سے آزاد ہیں۔پولیس کے مطابق کراچی میں سیف سٹی منصوبہ ایک مربوط نگرانی اور کمانڈ و کنٹرول سسٹم ہے جس کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں نمبر پلیٹ ریڈنگ کیمروں اور چہرہ شناخت (facial recognition) کیمروں کو نصب کیا گیا ہے۔ٹریفک چالان ( ای چالان )کیلئے جن کیمروں کا استعمال ہوتا ہے وہ بنیادی طور پر Automatic Number Plate Recognition (ANPR) اور سی سی ٹی وی کیمرے ہوتے ہیں۔ جب کوئی گاڑی قانون کی...
ویب ڈیسک: ن لیگ کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے گٹر کے ڈھکن چرانے والوں کو سر عام گولی مارنے کا مطالبہ کر دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں مین ہول کا ڈھکن چوری کرنے کی وائرل ویڈیو پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور ایسے لوگوں کو موقع واردات پر لاکر گولی مارنے کا مطالبہ کیا۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ’اگر ان لوگوں کا ویڈیو ریکارڈ بنا ہوا ہے تو ان کو موقع واردات پہ لا کر گولی ماریں کیونکہ یہ معصوم بچوں کے قاتل ہیں، اگر اس ویڈیو کے بعد بھی کوئی ایکشن نہیں ہوتا تو پھر سسٹم بھی ان بچوں کے قتل...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گٹر کے ڈھکن چوری کرنے والوں کو موقع پر لا کر گولی ماری جائے۔ خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گدھا گاڑی پر سوار خاتون اور دو لڑکے گٹر کے پاس آکر رکتے ہیں اور ڈھکن چوری کر لیتے ہیں۔ اگر ان لوگوں کا وڈیو ریکارڈ بنا ھوا ھے تو انکو موقع واردات پہ لا کر گولی ماریں۔ یہ معصوم بچوں کے قاتل ھیں۔ اگر اسکے باوجود کوئ ایکشن نہیں تو سسٹم بھی ان بچوں کے قتل کا سہولت کار ھے۔ https://t.co/eTqWg8yNax — Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) December 5, 2025 اسی طرح ایک چنگچی رکشے والا...
کراچی(نیوز ڈیسک) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گٹروں کے ڈھکن روز لگائے جاتے ہیں لیکن چوری ہوجاتے ہیں۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس مین ہولز کے ڈھکنوں کی کمی نہیں، کسی بھی واقعہ کی صورت میں عملے کے پاس مشینری موجود ہونی چاہئے، شہریوں سے گٹروں کے ڈھکن سے متعلق اطلاع فراہم کرنے کی اپیل ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ابراہیم کے لواحقین سے ندامت اور پشیمانی کا اظہار کیا، الزامات لگانے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی متوفی ابراہیم کے گھر گئیں، دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایک ماں کی حیثیت سے آپ کا دکھ سمجھ سکتی ہوں، پوری قوم...
کراچی میں نیپا چورنگی پر واقع نجی اسٹور کے باہر گٹر کا ڈھکن ٹوٹنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔لنک روڈ پر 17 نومبر کی رات 2 بج کر 5 منٹ پر گٹر کا ڈھکن ڈمپر کے گزرنے کے باعث ٹوٹا تھا، جس کے بعد سے مین ہول کھلا پڑا تھا۔اس سے قبل کے ایم سی نے نیپا فلائی اوور کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا ذمہ دار بی آر ٹی تعمیرات اور نجی اسٹور کی انتظامیہ کو قرار دے دیا۔کے ایم سی نے گلشن اقبال ٹاؤن میں نیپا فلائی اوور کے قریب نجی اسٹور کے سامنے بچے کے گٹر میں گرنے کے واقعے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ترجمان سندھ حکومت نادر نبیل گبول نے کہا ہے کہ گٹر کے ڈھکن باقاعدگی سے لگائے جاتے ہیں، مگر اکثر نشہ کرنے والے افراد انہیں چوری کر لیتے ہیں۔نیپا چورنگی کے افسوسناک واقعے میں جس کی بھی غفلت ثابت ہوئی اسے سخت سزا ملنی چاہیے اور کوشش ہے کہ ایسے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں۔نادر گبول نے اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کی کہ اس معاملے کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے اور عوامی مسائل حل کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ بیٹھا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت تمام سوک ایشوز کے لیے ون ونڈو آپریشن لانے کا پلان رکھتی ہے اور ٹاؤنز کو ترقیاتی عمل کے لیے فنڈز بھی دیے جا رہے ہیں۔ ان کے...
