کیسکو نادہندگان کے ذمہ بجلی بلزکے بقایاجات750 ارب روپے تک پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ(جسارت نیوز) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے نادہندگان کے ذمہ بجلی بلزکی مدمیں ماہ اکتوبر2025تک مجموعی بقایاجات 750ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔اس مذکورہ رقم میں سے صوبائی حکومت اور اسکے ذیلی محکموںکے ذمہ تقریباً44ارب 29 کروڑروپے بقایاجات واجب الادا ہیںجبکہ زرعی سبسڈ ی کی مدمیںحکومت بلوچستا ن کے ذمہ 60ارب 70 کروڑروپے کے بقایاجات واجب الادا ہے کیونکہ صوبائی حکومت کی جانب سے جولائی2024میں صرف ایک ارب روپے زرعی سبسڈی کی مدمیںادائیگی کردی گئی ہے جس کے بعدتاحال زرعی سبسڈی کی مدمیں کوئی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔علاو ہ ازیں صوبائی حکومت کے ذیلی محکموں کی جانب سے ماہ اکتوبرمیںبجلی بلزکی مدمیں صرف 28فیصدکی ادائیگی کردی گئی ہے ۔کیسکوکے دیگرنادہندہ صارفین کے ذمہ جن میں گھریلو ،تجارتی اور صنعتی صارفین شامل ہیں اُن پر ماہ اکتوبرتک 47ارب 86 کروڑروپے بقایاجات واجب الاداہیں۔اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکوانجینئر یوسف شاہ خان نے تمام آپریشن سرکلز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اپنے اپنے زیر انتظام علاقوںمیں تمام نادہندہ سرکاری محکموں اور دیگر نادہندہ صارفین سے بقایاجات کی وصولی کے عمل کو تیز بنائیں اور اس ضمن میں نادہندگان کے ساتھ کوئی رعایت نہ کئے جائیں ۔ انہوںنے سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ نادہندہ سرکاری محکموںکو بجلی بلزکی ادائیگی کیلئے نوٹسزجاری کئے جائیں اور مقررہ وقت گزرجانے کے بعد نادہندگان کے برقی کنکشنز بلاتاخیر منقطع کردئیے جائیں۔ صوبائی حکومت کے اُن تمام ذیلی محکمے جن پر بجلی بلزکی مدمیں بقایاجات واجب الادا ہیں اُن میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ(پی ایچ ای) کے ذمہ 21480ملین روپے،لوکل باڈیز کے ذمہ 3239ملین روپے ،محکمہ سیکنڈر ی ایجوکیشن 8766ملین روپے،محکمہ پولیس کے ذمہ 1419ملین روپے، ڈپٹی کمشنر کے دفاتر 1260ملین روپے،محکمہ صحت کے ذمہ 3829ملین روپے ،محکمہ زراعت 510ملین روپے ،محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کے ذمہ 435ملین روپے، محکمہ کالجز اینڈ ہائر ایجوکیشن686ملین روپے،محکمہ سی اینڈڈبلیو384ملین روپے، محکمہ جیل 200ملین روپے ،محکمہ فشریز130ملین روپے، محکمہ ایری گیشن کے ذمہ 201ملین روپے ،محکمہ لائیواسٹاک 184ملین روپے، محکمہ بلڈنگز 229ملین روپے،محکمہ سماجی بہبود 128ملین روپے ،محکمہ واسا کے ذمہ 237ملین روپے جبکہ گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذمہ 53ملین روپے کے بقایاجات واجب الادا ہیں اور کیسکونے مذکورہ نادہندہ سرکاری محکموں کو بلزکی ادائیگی سے متعلق نوٹسز بھی ارسال کردیے گئے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نادہندگان کے صوبائی حکومت بجلی بلزکی روپے محکمہ کی مدمیں ن کے ذمہ
پڑھیں:
محکمہ خزانہ پنجاب کا سیپ سسٹم بند، آن لائن ادائیگیاں معطل
قیصرکھوکھر:محکمہ خزانہ پنجاب کاسیپ سسٹم بندہو گیا.
ترجمان کے مطابق سیپ سسٹم بندہونےسےتمام آن لائن ادائیگی رک گئیں۔
ترجمان ذرائع نے بتایا کہ محکمہ خزانہ کا سیپ سسٹم اپ گریڈ ہو رہا ہے،محکمہ خزانہ 22دسمبر تک سسٹم اپ گریڈ کرے گا ۔