امریکہ سے
۔۔۔۔۔۔
جاوید محمود
باراک حسین اوباما جب امریکہ کے 44صدر بنے تو امریکہ کے بڑے حلقوں میں کہرام مچ گیا کہ ایک مسلمان امریکہ کا صدر بن گیا ۔ اب زہران ممدانی نے نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بننے کے ساتھ ساتھ ایک صدی میں کم عمر ترین میئر بن کر تاریخ رقم کی ہے۔ واضح رہے نیویارک کو امریکہ کا منی امریکہ کہا جاتا ہے۔ زہران ممدانی کے میئربننے کے بعد امریکہ کے بڑے حلقوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ 9/11کے واقعے کے بعد مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کی وبا پھیل گئی تھی جس کے اثرات آج تک ہیں۔ ایسے حالات میں زہران ممدانی کا نیو یارک کا میئر بننا کسی معجزے سے کم نہیں۔ نیویارک کی ریاستی اسمبلی کے 34سالہ رکن ممدانی نے سال کا آغاز ایک غیر معروف امیدوار کے طور پر کیا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے وہ سب سے اوپر پہنچ گئے۔ ان کا انتخاب ترقی پسندوں کے لیے اس بدلاؤ کی نشاندہی کرتا ہے جو شہر کی سیاست کے مرکز میں تبدیلی کا اشارہ دے رہا ہے۔ صدرڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن سے قبل ووٹرز پر زور دیا کہ وہ ممدانی کو منتخب نہ کریں اور ان کے دیرینہ ناقدین میں سے ایک سابق گورنراینڈریو کومو کی حمایت کریں جو ڈیموکریٹک پرائمری میں شکست کے بعد آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب میں شریک تھے۔ الیکشن سے ایک دن قبل ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ چاہے آپ ذاتی طور پر اینڈریو کومو کو پسند کریں یا نہ کریں آپ کے پاس واقعی کوئی چارہ نہیں ہے، آپ کو انہیں ووٹ دینا چاہیے اور امید کرنی چاہیے کہ وہ شاندار کام کریں گے وہ اس کی صلاحیت رکھتے ہیں جوممدانی میں نہیں ہے ۔زہران اپنے خاندان کے ساتھ جنوبی افریقہ کے شہر کیمپ ٹاؤن میں بھی رہے ہیں لیکن جب وہ سات سال کے تھے تو خاندان کے ساتھ نیویارک آ گئے۔ انہوں نے نیویارک کے علاقے بروکلین میں پرورش پائی جو کہ ایک ملازمت پیشہ آبادی کا علاقہ ہے اور ثقافتی تنو ع سے بھرپور ہے۔ انہوں نے افریقانہ اسٹڈیز میں گریجویشن کیا ہے اور فلسطینیوں کے حقوق کے لیے سرگرم رہے ہیں۔ تعلیم حاصل کرنے کے بعد زہران نے بطور فورکلوزر پریونییشن کونسلر کام کیا جس کا مطلب ایک ایسا مشیر ہے جو غریب خاندانوں کو گھروں سے قرض کی وجہ سے جبری بے دخلی سے بچانے میں مدد دیتا ہے اور جس کا اثر ان کے عوام کی فلاح و بہبود پر مبنی سیاست پر واضح ظاہر ہے۔
میئر کے الیکشن کے لیے ان کی مہم میں نیویارک کے عام لوگوں نے کافی دلچسپی دکھائی کیونکہ انہوں نے ایسے مسائل اٹھائے ہیں جو کہ نیویارک جیسے مہنگے شہر کے عام لوگوں کو متاثر کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے مسلم عقیدے کو بھی اپنی انتخابی مہم کا ایک نمایاں حصہ بنایا اور جہاں باقاعدگی سے مساجد کا دورہ کیا، وہیں شہر کے اخراجات کے بحران کے بارے میں اردو میں ایک ویڈیو بھی جاری کی۔ ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ہم جانتے ہیں کہ ایک مسلمان کی حیثیت سے عوام میں کھڑے ہونا اس تحفظ کی قربانی دیتا بھی ہے جو ہمیں کبھی کبھی سامنے نہ آ کر مل سکتا ہے ۔شہر کے جیکسن ہائٹس جیسے محلوں میں جہاں جنوبی اشیائی لاطینی امریکی اور مشرقی ایشیائی کمیونٹیز آباد ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق ان کی مہم ایک تحریک کی شکل اختیار کر چکی تھی ان کے لیے کام کرنے والے رضاکار انگریزی کے علاوہ ہندی اردو بنگلہ اورہسپانوی زبانوں میں گھر گھر جا کر ان کی حمایت میں مہم چلا رہے تھے ،ان کی انتخابی مہم کا دعوی ہے انہوں نے نیویارک شہر کی تاریخ کے سب سے بڑا فیلڈ آپریشن کیا ہے جو تقریبا 40 ہزار رضاکاروں پر مشتمل تھا اور 10لاکھ سے زیادہ گھروں تک پہنچے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر نیویارک کے شہری کمیونسٹ کو منتخب کرتے ہیں تووفاقی فنڈز روک دیے جائیں گے۔
ممدانی انتخاب جیتنے کے بعد اسٹیج پر آئے تو انہوں نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تھا میرے پاس آپ کے لیے صرف تین الفاظ ہیں ٹی وی کا والیوم بڑھا لیجئے۔ مگر دنیا بھر کی ٹی وی اسکرینوں نے ایک مختلف منظر دیکھا۔ ٹرمپ نے نیویارک کے نو منتخب میئر ممدانی سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ایک ایسی ملاقات جسے سال کا سب سے بڑا سیاسی ٹاکرا سمجھا جا رہا تھا مگر یہ توقعات کے برعکس رہی۔ بعض مبصرین نے تو اسے ایک قسم کی تعریفی محفل سے تشبیہ دی، خود کو ڈیموکریٹک سوشلسٹ کہنے والے ممدانی نے جیتنے کے بعد اپنی تقریر میں ٹرمپ کو فاشسٹ یعنی آمرانہ خیالات کا حامل کہا تھا اور ملاقات سے قبل صدر کے ترجمان نے ان کے دورے کو کمیونسٹ کا وائٹ ہاؤس وزٹ قرار دیا تھا لیکن اوول افس میں جب ٹرمپ اور ممدانی آمنے سامنے آئے تو دونوں کا لہجہ حیران کن طور پر شائستہ اور مصلحت آمیز تھا۔ بار بار دونوں رہنماؤں نے نیویارک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور رہائشیوں کے بحران کو حل کرنے میں اپنی مشترکہ دلچسپی پر زور دیا ۔وہ مسکرا رہے تھے حتی کہ ٹرمپ اس وقت بھی خوشگوار موڈ میں دکھائے دیے۔ جب صحافیوں نے ان سے ممدانی کی جانب سے ان پر کی گئی تنقید کے حوالے سے سوال کیے۔ صدر نے کہا ہم ان کی مدد کرنے والے ہیں اور یہ بھی کہا کہ ہمارا بہت سی باتوں پر اتفاق ہے ،اتنا تو میں نے سوچا بھی نہیں تھا۔ اس ملاقات کے ماحول نے سیاسی مبصرین کو حیران کرنے کے علاوہ یہ واضح پیغام دیا کہ دونوں رہنما سمجھتے ہیں کہ مہنگائی اور ہاؤسنگ بحران سے نمٹنا ان کی سیاسی کامیابی کے لیے ضروری ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ یکم جنوری کو ممدانی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد بھی دونوں کے لہجے کی یہ نرمی برقرار رہتی ہے یا نہیں ۔ممدانی اور ٹرمپ میں ایک چیز مشترک ہے۔ دونوں کا تعلق نیویارک سے ہے اور دونوں نے کوئنزضلع کو اپنا گھر کہا ہے ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ممدانی جن مسائل کے حل کرنے پر توجہ دے رہے ہیں ان مسائل کی وجہ سے بڑی تعداد میں نیویارکر نیویارک چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ ممدانی اپنے انداز بیان سے ووٹرز کے دلوں میں گھر کر لیتے ہیں ۔اگر وہ نیویارک کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہو گئے تو ہیرو بن کراُبھریں گے اور سیاست کی دوڑ میں بہت آگے جائیں گے۔
٭٭٭
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: نے نیویارک نیویارک کے انہوں نے کے بعد کے لیے ہے اور
پڑھیں:
موثر اقدامات سے لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری، راوی سٹی میں ترقیاتی کام تیز کئے جائیں: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایم ٹو راوی ٹول پلازہ ریور ٹریننگ ورکس کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ریور ٹریننگ ورکس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے روڈا پیکج 16ریور ٹریننگ ورکس کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پر اجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے راوی سٹی میں ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ چیئرمین روڈا شاہد اشرف تارڑ، سی ای او عمران امین، سی او او بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ نے سائیٹ پر بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قلات میں 12 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ کہا کہ ریاست پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کے ہر نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑنے کا حتمی فیصلہ کر چکی ہے۔ دریں اثناء مریم نواز شریف نے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن ڈے پر اپنے پیغام میں کہاکہ معیشت، سیاحت اور عوامی روابط کے فروغ کیلئے ایوی ایشن کا کردار فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب حکومت جدید ہوائی سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے پْرعزم ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے موثر اقدامات کے نتیجے میں لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں لاہور کی فضا 42 فیصد بہتر ہوئی ہے۔ ڈیٹا کے تجزیہ سے نومبر کے 30 میں سے 23 دنوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ائیر کوالٹی انڈیکس میں واضح بہتری دیکھی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال نومبر میں فضائی بہتری ہماری محنت اور عوام کے تعاون کا نتیجہ ہے۔ تعاون پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام اداروں کو شاباش دیتی ہوں۔ فضائی معیار کی بہتری ابتدا ہے، ماحول دوست پنجاب حتمی منزل ہے۔ جدید فارکاسٹنگ سسٹم موجود ہے، بذریعہ ٹیکنالوجی، مانیٹرنگ اور سرویلنس استعمال کی جا رہی ہے۔ بھٹوں اور انڈسٹریل یونٹس کی انوائرمینٹل کنٹرول سسٹمز کی کیوارکوڈڈ نگرانی جاری ہے۔ سپر سیڈرز نے بہترین کام کیا، پانچ ہزار سپرسیڈرز فیلڈ میں تھے جس کی وجہ سے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے واقعات میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی۔ دن بدن درجہ حرارت کی کمی کے باعث مشکل ٹائم زون میں داخل ہو رہے ہیں۔ فضائی آلودگی اور سموگ کے تدارک کے لئے ابھی بہت کام باقی ہے اور عوام کو بہت ساتھ دینا ہو گا۔