2025-12-08@22:42:26 GMT
تلاش کی گنتی: 11
«بھی چھین لیے گئے»:
موبائل کا چھن جانا کراچی جیسے بڑے شہر میں معمول کی بات ہے یہی وجہ ہے کہ شہر قائد میں مہنگے موبائل فون رکھنے کا رجحان بہت کم ہے، لیکن موبائل چھن جانے کے بعد سب سے بڑا مسئلہ اس میں موجود معلومات کا ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ چوری شدہ موبائل کو واپس حاصل کرنے کے لیے کوشش کی جاتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ موبائل فون کو حاصل کرنے کے لیے کیا کیا جائے اور آخر یہ موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن محمد منہاج گلفام نے ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی شخص جب مارکیٹ میں موبائل فون فروخت کرنے کے لیے آتا ہے کہ پہلے...
کراچی میں ایک ماہ کے دوران قتل و غارت کی وارداتوں میں 51 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر میں گزشتہ ماہ ستمبر بھی شہریوں کے لیے ستم گر ثابت ہوا، ستمبر میں اسٹریٹ کرائمز ، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری و چھینا جھپٹی کے واقعات میں شہری بھاری مالیت کے موبائل فونز ، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے۔ سیٹیزن پولیس کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق شہر میں قتل و غارت گری کی وارداتوں میں 51 شہری موت کے گھاٹ بھی اتار دیئے گئے جبکہ شہریوں کو بھتہ خوری کے واقعات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ ماہ ستمبر میں شہری مجموعی طور پر 199 گاڑیوں اور 3698 موٹر سائیکلوں جبکہ...
لاہور پولیس نے خاتون شہری سے اسلحہ کے زور پر گاڑی چھیننے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کی افسر عائشہ بٹ نے عالمی ایوارڈ جیت لیا لاہور پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ملزمان نے واردات کے دوران پہلے خاتون کی گاڑی کو پیچھے سے موٹر سائیکل سے ٹکر ماری اور جب خاتون صورتحال دیکھنے کے لیے باہر نکلیں تو ایک ملزم گاڑی میں بیٹھ گیا۔ دوسرے ملزم نے خاتون کو پستول دکھا کر ڈرایا اور گاڑی لے کر فرار ہو گئے۔ یہ مناظر سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ریکارڈ ہوئے۔ لاہور پولیس کی برق رفتار کارروائی???? خاتون شہری سے اسلحہ کے زور پر گاڑی چھیننے والے ملزمان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 اگست 2025ء) مریم نواز کے چیف منسٹر بننے کے بعد پنجاب میں ترقی کے جتنے بلند دعوے کیے گئے اسی معیار کی تقریبات بھی منعقد ہوتی رہیں اور تقریبات پر خرچہ عوامی پیسوں ہی سے کیا گیا مگر سوال یہ ہے کہ کیا صحت کے شعبہ میں کیے گئے بلند دعوے حقیقت کا روپ اختیار کر کے عوام کو سہولت پہنچاتے بھی نظر آئے یا نہیں؟ جون میں صرف دو ہفتوں میں پاکپتن کے ضلعی ہسپتال میں بیسبچوں کے جاں بحق ہونے کی خبر نے پنجاب کے عواممیں دوبارہ بے چینی پھیلا دی۔ ان بچوں میں سے پندرہ نومولود تھے۔ غمزدہ والدین کے چہروں پر آنسوؤں سے زیادہ سوال تھے مگر...
تمل ناڑو کی کانگریس کی لوک سبھا رکن پارلیمنٹ آر سدھا کا سونا کا ہار مبینہ طور پر نئی دہلی میں پولش سفارتخانے کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار نے چھین لیا، جب وہ صبح کی واک پر نکلیں تھیں۔ آر سدھا نے یونین ہوم منسٹر امت شاہ کو لکھے گئے خط میں اس واقعے کو چونکا دینے والا قرار دیا اور کہا کہ یہ علاقہ ’ہائی سیکیورٹی زون‘ ہے۔ کانگریس رہنما نے اپنی شکایت میں بتایا کہ وہ راجیہ سبھا کی ایک دوسری خاتون رکن پارلیمنٹ کے ساتھ چہل قدمی کے لیے گئی تھیں جب یہ واقعہ پیش آیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت: نریندر مودی حکومت صحافیوں کا ڈیٹا کیسے چوری کر رہی ہے؟ انہوں نے بتایا کہ 4 اگست...
رحیم یارخان کے کچے کے علاقے آباد پور میں 20 سے زیادہ مسلح ڈاکوؤں نے کارروائی کرتے ہوئے 4 شہریوں کو اغوا کرلیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکو شہریوں کو اغوا کرنے کے ساتھ ساتھ 60 بھینسیں بھی چھین کر فرار ہوگئے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ 20 سے زیادہ ڈاکوؤں کے خلاف تھانہ آباد پور میں درج کرلیا ہے۔ مغویوں میں ظہیر، نیاز احمد، جبار اور الطاف شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی اور چھینی گئی بھینسوں کو واپس لانے کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جون 2025ء) یوں تو ہر سال چائلڈ لیبر کے خلاف سیمنارز منعقد کیے جاتے ہیں، ریلیاں نکالی جاتی ہیں مگر میرے خیال میں وہ سب محض ایک کیٹ واک اور شو کی حیثیت رکھتے ہیں۔ پاکستان دنیا میں چائلڈ لیبر کی فہرست والے ممالک میں چھٹے نمبر پر آتا ہے، جہاں ایک کروڑ سے زائد بچے محنت و مشقت کی چکی میں پِس رہے ہیں۔ پاکستان کے کچھ علاقے ایسے ہیں کہ جہاں سروے کرنا لنکا ڈھانے کے مترادف ہے جیسے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے بہت سے دشوار گزار، پسماندہ اور خطرناک علاقے اور ان کے مضافات میں قبائلی علاقے۔ چونکہ ان علاقوں میں مفلسی کا گراف بہت زیادہ ہے اس...
بیونس آئرس، ارجنٹائن کی 24 سالہ رہائشی ماریانیلا اباسٹو پہلے کبھی مفت خدمات مہیا کرنے والی سماجی تنظیم کے پاس نہیں گئی تھی۔ لیکن آج وہ تنظیم کے بھرے پُرے صحن میں پرانی کرسی پر بیٹھی پلاسٹک کے ڈسپوزایبل کنٹینر سے کھانا کھا رہی ہے۔وہ اور اس کی چار سالہ بیٹی، الما 37 سالہ سربراہ خاندان، ساؤل کا انتظار کر رہی ہیں جو کھانا لینے گیا ہوا ہے۔ پچھلے ایک سال کے دوران اباسٹو اپنا گھر کھو بیٹھی ہے اور وہ ارجنٹائن کی حکومت کو اپنے موجودہ پریشان کن حالات کا ذمے دار ٹھہراتی ہے۔وہ کہتی ہے ’’اب گزاراہ کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ پہلے ہمارا گھر تھا۔ ہمیں سبسڈی تک رسائی حاصل تھی۔ لیکن حکومت نے اچانک سب...
لاہور(نمائندہ جسارت)لاہور کے علاقے رائیونڈ میں ڈکیتی مزاحمت پر نجی کمپنی کا مینیجر قتل،9 لاکھ بھی چھین لیے گئے۔رپورٹ کے مطابق قتل کے بعد ڈاکو بھی مارا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق مقتول ندیم 9 لاکھ روپے سیل کی رقم لے کر جارہا تھا، موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکو وں نے مینیجر ندیم سے 9 لاکھ چھین لیے اور مزاحمت پر گولی مار دی۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہڈاکوئوں کی اپنی فائرنگ سے ان کا ایک ساتھی انتظار بھی زخمی ہوا، ڈاکووں نے زخمی ساتھی کو اٹھانے کی کوشش کی مگر وہ دم توڑ گیا، دونوں ڈاکو اپنے ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ مقتول ندیم بہاولنگر کا رہائشی تھا،کمپنی کی رقم...
