عمران خان کیخلاف غداری کا مقدمہ درج ہوسکتا ہے ‘رانا ثنا اللہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251209-01-8
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف غداری کے مقدمے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا، ان کا انجام ایم کیو ایم اور بانی ایم کیو ایم سے مختلف نہیں ہوگا۔رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں بڑا دو ٹوک پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو واضح پیغام دیا گیا، اس کومذاق سمجھیں گے تو نقصان اٹھائیں گے، حکومت نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کی تائید کی ہے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی اپنی بہن سے ملاقات کے بعد جو ٹوئٹ آیا اور جو الفاظ استعمال ہوئے، اس کے بعد فیصلہ ہوگیا، عمران خان کے خلاف غداری کے مقدمے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جلسے میں جو باتیں کی گئیں ان کو پیغام مل جائے گا اور بڑی قوت سے ملے گا، یہ لوگ اس قسم کی حرکتیں کر کے اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں،آج ایم کیو ایم لندن اوربانی ایم کیو ایم کدھر ہیں۔انہوں نے کہا کہ عنقریب پاکستان تحریک انصاف اور اڈیالہ تحریک انصاف ہونے والا معاملہ نظر آرہا ہے، پی ٹی آئی کی اکثریت اس پاگل پن کا حصہ نہیں بنے گی۔اس کے علاوہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جعفرایکسپریس پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کے بیانیے کو بھارت افغانستان اور پی ٹی آئی کے میڈیا نے ایک ساتھ اٹھایا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رانا ثنا اللہ ایم کیو ایم پی ٹی ا ئی کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
بانی نے حالات خراب کیے، پی ٹی آئی سے اب مذاکرات کے امکانات نہیں: رانا ثناء اللہ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی سے اب مذاکرات کے امکانات نہیں۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ٹوئٹ کے بعد پیدا صورتِ حال سے لگتا ہے کہ حالات مزید پیچیدہ ہوگئے۔ بانی صورتِ حال کو مزید خرابی کی طرف لے گئے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو ایوان میں مذاکرات کی پیش کش کی تھی ، وزیراعظم کی پیش کش کو وہ تو واپس نہیں لے سکتے اور نہ ہی انہوں نے واپس لیا ہے۔
اس سے پہلے اپنے بیان میں رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ جمہوریت ڈائیلاگ سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک سے نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی جو پیش کش وزیر اعظم نے کی وہ آج بھی موجود ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بھی کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے بات چیت کا موقع گنوا دیا ہے اور اب کسی انتشاری، دہشت گرد، انتہاپسند سوچ رکھنے والے سے مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں۔