بانی پی ٹی آئی صورتحال کو مزید خرابی کی طرف لے گئے، رانا ثنا اللہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے اب امکانات نہیں، بانی پی ٹی آئی صورت حال کو مزید خرابی کی طرف لے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو ایوان میں مذاکرات کی پیشکش کی تھی۔ وزیراعظم کی پیشکش کو میں واپس تو نہیں لے سکتا اور نہ ہی انہوں نے واپس لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹ کے بعد پیدا صورت کے بعد لگتا ہے کہ حالات مزید پیچیدہ ہوگئے ہیں، بانی پی ٹی آئی صورت حال کو مزید خرابی کی طرف لے گئے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سینیٹ اجلاس میں مطالبہ کیا جارہا تھا کہ کمیٹی ملاقات کے معاملے کو دیکھے، مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ کمیٹی بنائیں جس میں دونوں طرف سے ارکان ہوں، سینیٹ اجلاس میں مشال یوسف زئی کی گفتگو کے جواب میں بیان دیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
سی ڈی ایف کی مدت پانچ سال ہے، پانچ سال بعد بھی دوبارہ تعیناتی ہوسکتی ہے:سینیٹر رانا ثنا اللہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی اموررانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سی ڈی ایف کی اہم تعیناتی کیلئے ترامیم کی گئیں، اب آرمی چیف کی ریٹارمنٹ کی عمر نہیں ، سی ڈی ایف کی مدت پانچ سال ہے، پانچ سال بعد بھی دوبارہ تعیناتی ہوسکتی ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہاکہ 29نومبر کو گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ضرورت نہیں تھی، گزٹ نوٹیفکیشن تو پہلے سے ہوا تھا۔