حیدرآباد، تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو افراد شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
حیدرآباد:
حیدرآباد کے تھانہ سائٹ کی حدود میں ذیل پاک فیکٹری کے سامنے تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک ڈرائیور تیز رفتاری سے گزرتے ہوئے موٹرسائیکل سواروں کو کچلتا ہوا نکل گیا۔
ٹکر لگنے کے بعد دونوں افراد موٹرسائیکل سے اچھل کر سڑک پر جا گرے اور شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز ان کی جان بچانے کے لیے کوشاں ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت ان کے موبائل فون کی مدد سے افضل اور یوسف کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ اہلخانہ سے رابطے کی کوششیں جاری ہیں۔
حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، تاہم ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک پر ٹماٹر لوڈ تھے اور ڈرائیور غالباً منڈی کی جانب جا رہا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فرار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔