لاہور پولیس کی برق رفتار کارروائی، خاتون سے گاڑی چھیننے والے ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
لاہور پولیس نے خاتون شہری سے اسلحہ کے زور پر گاڑی چھیننے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کی افسر عائشہ بٹ نے عالمی ایوارڈ جیت لیا
لاہور پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ملزمان نے واردات کے دوران پہلے خاتون کی گاڑی کو پیچھے سے موٹر سائیکل سے ٹکر ماری اور جب خاتون صورتحال دیکھنے کے لیے باہر نکلیں تو ایک ملزم گاڑی میں بیٹھ گیا۔
دوسرے ملزم نے خاتون کو پستول دکھا کر ڈرایا اور گاڑی لے کر فرار ہو گئے۔ یہ مناظر سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ریکارڈ ہوئے۔
لاہور پولیس کی برق رفتار کارروائی
???? خاتون شہری سے اسلحہ کے زور پر گاڑی چھیننے والے ملزمان گرفتار
????️ ملزمان نے واردات کی نیت سے خاتون کی گاڑی کو پیچھے سے موٹر سائیکل سے ٹکر ماری
???? خاتون نے دیکھنے کے لیے گاڑی سے باہر نکلی تو ایک ملزم گاڑی میں بیٹھ گیا
???? ملزم نے خاتون کو پستول… pic.
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) September 28, 2025
واقعے کا مقدمہ خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا اور پولیس نے مختلف اضلاع کے 300 سے زائد سیف سٹی اور مقامی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور گینگ وار میں ملوث ملزمان اور سہولت کار کے کوائف بھی سامنے آگئے
کارروائی کے دوران ملزمان سے چھینی گئی گاڑی ٹویوٹا کرولا، نقدی، اسلحہ، گولیاں اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ ملزم فاروق کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ پہلے بھی ریکارڈ یافتہ مجرم ہے، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
ایس ایچ او عامر شہزاد اور ان کی ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش اور تعریفی اسناد دی گئیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پنجاب پولیس خاتون گاڑی لاہور پولیس ماڈل ٹاؤن
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب پولیس خاتون گاڑی لاہور پولیس ماڈل ٹاؤن لاہور پولیس
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔