طورخم بارڈر: جعلی دستاویزات پر پاکستان آنے والے 5 افغان مسافر ڈی پورٹ
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن عملے نے طورخم بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی اور جعلی دستاویزات پر پاکستان آنے والے 5 افغان مسافروں کو ڈی پورٹ کر دیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خاتون سمیت 3 مسافر اپنے ہمشکلوں کے پاسپورٹ پر پاکستان آئے تھے، مسافروں کی شناخت فیصل، ہاشم عمرخیل، زرق حبیب اللہ، ولی اور خاتون موزلیفہ گجر کے نام سے ہوئی، مسافروں کا تعلق افغانستان سے ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ خاتون موزلیفہ گجر، فیصل اور ہاشم عمر خیل نامی مسافروں نے اپنے ہمشکل کے پاسپورٹ پر پاکستان داخل ہونے کی کوشش کی، مسافر زرق حبیب اللہ کے پاسپورٹ پر جعلی امیگریشن اسٹمپ لگی ہوئی تھی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ولی نامی مسافر کے پاس کسی قسم کی سفری دستاویزات موجود نہیں تھی، تمام مسافروں کو واپس افغانستان ڈیپورٹ کر دیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پر پاکستان
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔