دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت پر مبنی کوریڈور متعارف، امیگریشن چند سیکنڈز میں مکمل
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
دبئی: دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے مسافروں کے لیے دنیا کا پہلا آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) اسمارٹ کوریڈور متعارف کرا دیا، جس کے ذریعے امیگریشن کا عمل صرف چند سیکنڈز میں مکمل ہو جاتا ہے۔
جدید نظام کے تحت مسافروں کو پاسپورٹ یا بورڈنگ پاس دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی اور ایک وقت میں 10 افراد اس کوریڈور سے باآسانی گزر سکتے ہیں۔ یہ سہولت فی الحال ٹرمینل تھری کے بزنس کلاس ڈپارچر ہال میں دستیاب ہے۔
دبئی حکام کے مطابق اسمارٹ کوریڈور خاص طور پر فیملیز کے لیے فائدہ مند ہے کیونکہ اس سے وقت کی بچت اور سہولت دونوں حاصل ہوں گی۔ مستقبل میں اس سہولت کو ایئرپورٹ کے تمام ٹرمینلز میں وسعت دینے کا منصوبہ ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اسمارٹ کوریڈور دبئی کے اس وژن کا حصہ ہے جس میں شہر کو دنیا کے جدید ترین اور ٹیکنالوجی پر مبنی مراکز میں شامل کرنے کی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
استنبول مذاکرات، پاکستان کا موقف تعصب سے بالاتر اور حقائق پر مبنی تھا، ذرائع
پاکستان کا استنبول مذاکرات میں موقف تعصب سے بالاتر، حقائق اور میرٹ پر مبنی تھا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے استنبول مذاکرات میں افغانستان سے متعلق جامع اور شواہد پر مبنی مؤقف پیش کیا۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ افغانستان نے پاکستان کی تجارتی اور انسانیت دوست پیشکش کا عملی جواب نہیں دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کا مؤقف تعصب سے بالاتر، حقائق اور میرٹ پر مبنی ہے، غیر جانب دار ممالک نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمے دارانہ طرزِ عمل اپنایا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے پرعزم ہے، پاکستان افغانستان صورتحال کو سفارتی مہارت اور اخلاقی برتری سے سنبھال رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے، وزارت خارجہ نے تعطل کی وجوہات منطق اور شواہد کے ساتھ واضح کی ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ریکارڈ درست کرتے ہوئے غلط فہمیوں کا ازالہ کر دیا ہے۔