Jang News:
2025-09-28@01:28:40 GMT

دبئی ائرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر ریڈ کارپٹ اسمارٹ کوریڈور شروع

اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT

دبئی ائرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر ریڈ کارپٹ اسمارٹ کوریڈور شروع

تصویر بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

دبئی میں دنیا کے پہلے آرٹیفیشل انٹیلجنس سسٹم پر مبنی مسافروں کے کوریڈور نے کام شروع کردیا، پاسپورٹ یا بورڈنگ پاس کے بغیر امیگریشن چند سیکنڈز میں مکمل ہونے لگا۔

اسمارٹ کوریڈور سے بیک وقت 10 مسافر گزر سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے تمام ٹرمینلز میں اسمارٹ کوریڈور کا منصوبہ ہے۔

امیگریشن حکام کے مطابق ایئرپورٹ کو مزید ڈیجیٹل سہولیات سے آراستہ کریں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

اے ایس ایف کی پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی، جوتوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد

پشاور:

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران جوتوں کے تلووں میں چھپائی گئی 688 گرام منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ پر ائیر پورٹ سکیورٹی فورس کے ماہر اہلکاروں نے مسافر کی پروفائلنگ کے دوران اس کے پہنے ہوئے جوتوں کو مشکوک قرار دے کر فوری اسکریننگ کی۔

انہوں نے بتایا کہ چیکنگ پر جوتوں کے تلوؤں سے 485 گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی اور مزید تلاشی کے دوران بیگ میں رکھی ایک جوڑی چپلوں سے 203 گرام ہیروئن پاؤڈر بھی برآمد ہوئی۔

ترجمان نے بتایا کہ  اے ایس ایف نے مجموعی طور پر 688 گرام منشیات پکڑ کر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم کو برآمد شدہ منشیات سمیت ابتدائی تفتیش کے بعد اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ فائنل، 41 سال بعد پاک بھارت ٹیمیں کل میدان میں اتریں گی
  • کراچی: مسافر کے انتقال پر فلائٹ کی ہنگامی لینڈنگ، بچی کی طبیعت خرابی پر دوسری بھی روک لی گئی
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات، غیر قانونی امیگریشن، انسداد دہشتگردی اور پولیس افسران کے تبادلہ پروگرامز پر تبادلہ خیال
  • والنسیا ایئرپورٹ پر 53 یہودی طلبا کو طیارے سے اتار دیا گیا
  • فیصل آباد ائرپورٹ‘ روس جانے والی جعلی مارشل آرٹس ٹیم گرفتار
  • آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کی تمام خواتین میچ آفیشلز کی دبئی آمد
  • بیٹرز توقعات پر پورا نہ اتر سکے، بنگلادیش ہیڈ کوچ
  • امریکا میں شہباز شریف کا ریڈ کارپٹ استقبال ،ٹرمپ سے اہم ملاقات
  • اے ایس ایف کی پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی، جوتوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد