2025-09-28@01:33:15 GMT
تلاش کی گنتی: 23
«بیٹھ گئی ہے»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250922-11-22
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں تبدیلی چاہتے ہیں، ہمیں عوام کا ساتھ چاہیے، بوٹوں کے حضور بیٹھ کر حکومت نہیں مانگیں گے۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حالات بہت خراب ہیں، تازہ خبر تو ہمیشہ بد امنی کی ہی ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ باجور میں اے این پی کے کارکن کی شہادت بلوجستان میں بد امنی اور سندھ میں بد امنی ہے، ہمیں تو۔ یہ بھی معلوم ہے کے حکمران شدت پسندوں کو بتھہ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری ترجیح ہے کے صوبے میں تبدیلی آئے، اگر پارٹی کے اندر اگر تبدیلی آئے تو بھی ٹھیک ہے، تبدیلی ضروری ہے...
کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سیاسی منافقت کی انتہا ہے، پنجاب میں بیٹھ کر حافظ نعیم سندھ بلدیاتی نظام کو ٹارگٹ کر رہے ہیں، حالانکہ بلدیاتی انتخابات پنجاب میں نہیں ہوئے۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم کے بیان پر سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے حافظ نعیم اب تک میئر نہ بن سکنے کے صدمے سے نہیں نکلے ہیں۔ سندھ میں بلدیاتی نظام اپنی آئینی حدود کے اندر کام کر رہا ہے، جماعت اسلامی کا کام عوام کو گمراہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حافظ نعیم کو سندھ کے بلدیاتی نظام سے اتنا ہی مسئلہ ہے تو وہ پنجاب...
— فائل فوٹو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو معلوم نہیں کہ اس کو حکومتی بنچز پر بیٹھنا ہے یا اپوزیشن میں۔عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کا ڈیتھ سرٹیفیکٹ ہوگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے 8 جولائی 2024ء کو سندھ کی عوام کا گلا کاٹا اور چولستان کینال کی اجازت دی۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت کا امپورٹ بل بڑھے گا تو روپے کی قدر کم ہوگی، اثر سود کی ادائیگی پر ہوگا، آپ کا خسارہ مزید بڑھے گا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پہلے اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا اور اب امریکا نے ایران پر حملہ کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ دنیا میں تیل...
—جنگ فوٹو یورپ کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان کے پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 2001ء کے بعد سے پاکستان دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی دنیا کے ساتھ بھر پور تعاون کر رہا ہے، اگر بھارت کو لگتا ہے کہ دہشت گردی اس کا سب سے بڑا چیلنج ہے تو وہ پاکستان کے ساتھ بیٹھ جائے اور اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرے۔ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سے آئے ہوئے وفد کے ہمراہ یورپین پریس کلب برسلز میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ خیال تھا کہ سیز فائر کے بعد باہمی بات چیت شروع ہو گی لیکن یہ توقع پوری نہیں...
پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ ن لیگ والے عوام کو نہیں بلکہ خود کو بیوقوف بنا رہے ہیں اب عوام بیدار اور باشعور ہو گئے ہیں۔اپنے ایک بیان میں چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ جب قوم اور فوج کو ضرورت پڑی سب سے پہلے بانی پی ٹی آئی اور انہوں نے بیان دیا کہ ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری فوج نے شہادتیں دے کر فتح حاصل کی، پوری قوم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔چوہدری پرویز الہیٰ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ والے عوام کو نہیں بلکہ خود کو بیوقوف بنا رہے ہیں اب عوام بیدار اور باشعور...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) مخصوص نشستوں پر نظرثانی کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ جب دو ججز خود بینچ میں نہیں بیٹھ رہے تو انہیں زبردستی کیسے بٹھائیں، تمام آئینی بینچز کے لیے نامزد ججز کو بینچ میں شامل کیا گیا۔ حامد خان نے کہا کہ میں نے متفرق درخواستیں دائر کی ہیں۔ جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ آپ کی درخواست ہمیں ابھی نہیں ملی، آپ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ سے پتہ کریں۔ وکیل سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ میری دو متفرق درخواستیں بینچ کے سامنے ہیں، میں نے اس بینچ کی تشکیل پر اعتراض اٹھایا ہے۔ نظرثانی ہمیشہ مرکزی کیس سننے والا بینچ سنتا ہے، مرکزی کیس...
اسلام آباد: مخصوص نشستوں پر نظرثانی کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ جب دو ججز خود بینچ میں نہیں بیٹھ رہے تو انھیں زبردستی کیسے بٹھائیں، تمام آئینی بینچز کے لیے نامزد ججز کو بینچ میں شامل کیا گیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ وکیل حامد خان اور فیصل صدیقی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل حامد خان نے کہا کہ میں نے متفرق درخواستیں دائر کی ہیں۔ آئینی بینچ کے سرابراہ جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ آپ کی درخواست ہمیں ابھی نہیں ملی، آپ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ سے پتہ کریں۔ وکیل سنی اتحاد کونسل فیصل صدیقی نے...
وزیراعلٰی نے کہا کہ اس تصویر کو بنیاد بناکر ان پر تنقید کرنا ناانصافی ہے، خاص طور پر ان لوگوں کیجانب سے جنہوں نے بی جے پی کو کشمیر کی سیاست میں داخل ہونے کا موقع دیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبدللہ نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کے لئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو کبھی بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں تھے اور مشکل حالات میں خاموش تماشائی بنے رہے آج وہی لوگ ان پر ایک بھارتی وزیر کے ساتھ تصویر کھنچوانے پر تنقید کر رہے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر عبدللہ نے کہا کہ آج جو لوگ محض تصویر پر مجھے مورد الزام ٹھہرا...
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ نون لیگ میں کچھ نا سمجھ لوگ ہیں جو آئین پڑھتے نہیں اور بیان دے دیتے ہیں، پروپیگنڈا وہ لوگ کر رہے ہیں جو کل کالا باغ ڈیم کی حمایت میں ریلیاں نکال رہے تھے، حکومت چھوڑنا بڑی بات نہیں، حالات اور وقت کے مطابق فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنماء اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کوئی عقلمند انسان عظمیٰ بخاری جیسا بیان نہیں دے سکتا، اگر عظمیٰ بخاری کو پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے تو بیٹھ کر حل کریں نہ کہ غلط بیانات دیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا...
— فائل فوٹو ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ جب سپریم کورٹ بیٹھ جائے تو پھر وہ مکمل انصاف کا اختیار بھی استعمال کرسکتی ہے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔آج وزارتِ دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے جواب الجواب دلائل کا آغاز کیا اور کہا کہ سلمان اکرم راجہ اور اور عزیر بھنڈاری نے اپنے دلائل میں ایف بی علی کیس پر بات کی۔خواجہ حارث نے کہا کہ ایف بی علی کیس کا وہ متعلقہ پیراگراف آپ کے سامنے رکھتا ہوں، ایف بی علی کیس کو جس طرح سےدوسری طرف نے اپنے دلائل میں بیان کیا وہ کیا...
خصوصی گفتگو میں سینئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ کراچی کی معاشی سرگرمیاں پورے ملک کو متاثر کرتی ہیں، اگر کراچی چلتا ہے تو اسلام آباد اور راولپنڈی بھی چلتا ہے۔ انہوں نے حالیہ کنٹینرز جلنے کے واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کا الزام بھی ہم پر لگا دیا گیا، حالانکہ ان واقعات سے ہر پاکستانی متاثر ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل سیاست میں ہے اور تمام جماعتوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔ خصوصی گفتگو میں ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیل، بجلی اور...
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی معروف اداکار عدنان صدیقی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے طنزیہ کہا ہے کہ لگ رہا ہے دبئی میں بیٹھ کر میچ دیکھ رہا ہوں۔ گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پاکستان 29 برس بعد چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کر رہا ہے، یہ دیکھنے جہاں شائقین اسٹیڈیم پہنچے، وہیں عدنان صدیقی بھی پیچھے نہ رہے لیکن شائقین کی طرح انہیں بھی مایوسی اور بد انتظامی کا سامنا کرنا پڑا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکار نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مختصر ویڈیو شیئر کی اور انتظامیہ پر...
پشاور (آن لائن) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوں کو ان کا مینڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔پہلے ہی کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو میر جعفر اور میر صادق کا اندازہ ہوگا تو وزیراعلیٰ نہیں رہے گا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کہہ رہے ہیں کہ میرے حق پر ڈاکا ڈالا گیا۔ مولانا صاحب ان لوگوں سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں۔ مولانا کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوںکو ان کا مینیڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو میر جعفر اور میر صادق کا...
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) انتظار حسین پنجوتھہ کا کہنا ہے کہ اوپن لیٹر لکھنا ڈگیوں میں بیٹھ کر ملنے جانے سے زیادہ معتبر اور باعزت ہے۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو لکھے گئے خط پر حکومتی رہنمائوں کی تنقید کے معاملے پر تحریک انصاف کے رہنما اور نامور وکیل انتظار حسین پنجوتھہ کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔اپنے بیان میں انتظار حسین پنجوتھہ نے کہا ہے کہ اوپن لیٹر لکھنا ڈگیوں میں بیٹھ کر ملنے جانے سے زیادہ معتبر اور باعزت ہے، اوپن لیٹر لکھنا قانونی، آئینی اور براہ راست بات چیت کے اصولوں کے مطابق ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اڈیالہ...
پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف رائیونڈ میں بیٹھ کر فوج کی مانیٹرنگ بند کریں۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے آرمی چیف کے خلاف مسلم لیگ(ن) کے وزرا کی فوج کو صف آرا کر دیا ہے۔ نواز شریف رائیونڈ میں بیٹھ کر فوج کی مانیٹرنگ بند کریں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف فرینڈلی فائر کی زد میں آ چکے ہیں۔ فوج اور خیبرپختونخوا اس وقت دہشت گردی کے خلاف جانوں کا قیمتی نذرانہ پیش کر رہے ہیں جب کہ جعلی حکومتی وزرا فوج کی قیادت کو متنازع بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اگر شہباز شریف کو معلوم ہے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر سیاستدان مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے عوام پر تھونپے جا رہے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کو اپنے ایجنڈے سے نکل کر آگے بڑھنا ہوگا۔روز نامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت بچانے کی اشد ضرورت ہے، موجودہ حکومت نے بحران کو بڑھانے میں کندھا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جمہوریت کی بحالی ایجنڈا ہونا چاہئے، سیاسی جماعتوں کو اپنے ایجنڈے سے نکل کر آگے بڑھنا ہوگا۔مصطفی ٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ اگلے چند دنوں میں اپوزیشن ایجنڈا...
فوٹو: اسکرین گریب سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے عوام پر تھوپے جا رہے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کو اپنے ایجنڈے سے نکل کر آگے بڑھنا ہوگا۔اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت بچانے کی اشد ضرورت ہے، موجودہ حکومت نے بحران کو بڑھانے میں کندھا استعمال کیا۔ آئینی ترمیم سے متعلق مصطفیٰ نواز کھوکھر کی درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظاسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کی ممکنہ آئینی ترمیم کا ڈرافٹ پبلک کرنے، عوامی رائے لینے کا حکم دینے کی درخواست پر سماعت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمیعت علمائے اسلام(ف) نے کہا ہے کہ دھوکا مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ نہیں عمران خان کے ساتھ ہو رہا ہے، علی امین گنڈا پور جیسے مہرے اپوزیشن کو تقسیم کرنے کیلیے استعمال ہورہے ہیں۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین اسٹیبلشمنٹ سے بند کمرے میں باقاعدہمعافیاں مانگتے ہیں اور باہر آکر بڑھکیں مارنا شروع ہو جاتے ہیں۔ علی امین گنڈا پور کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ وہ اپوزیشن کو تقسیم کریں، وہ ٹی وی پر بیٹھ کر جھوٹی بڑھکیں مار رہے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے کینٹ میں بیٹھ کر خودساختہ روپوشی گزاری وہ ٹی...

عمران خان کے سر پر تلوار لٹکائیں اور وہ ڈیل کے لیے بیٹھ جائیں، لگتا ہے فیصلہ پہلے سے طے شدہ ہے:علیمہ خان
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیسا انصاف ہے. عمران خان کے سر پر تلوار لٹکائیں اور وہ ڈیل کے لیے بیٹھ جائیں، لگتا ہے فیصلہ پہلے سے طے شدہ ہے. قیدی کو سزا کا نہیں پتہ لیکن پیپر آؤٹ ہو چکا ہے، دعا ہے کہ عمران خان کو کل ہی سزا ہو جائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ جج نے اتنا وقت لگا کر کیس سنا، اب سزا دے ناں، کیوں نہیں دے رہے؟۔علیمہ خان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے پی ٹی آئی نے کوئی امید نہیں لگائی....