فضل الرحمن کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوں کو ان کا مینڈیٹ واپس کرنا چاہیے‘ کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پشاور (آن لائن) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوں کو ان کا مینڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔پہلے ہی کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو میر جعفر اور میر صادق کا اندازہ ہوگا تو وزیراعلیٰ نہیں رہے گا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کہہ رہے ہیں کہ میرے حق پر ڈاکا ڈالا گیا۔ مولانا صاحب ان لوگوں سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں۔ مولانا کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوں
کو ان کا مینیڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو میر جعفر اور میر صادق کا اندازہ ہوگا تو وزیراعلیٰ نہیں رہے گا۔ وزیراعلیٰ کا مشکور ہوں مجھے دیکھ کر منی آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد میں بلائی۔ جو پارٹی ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرکے آئی تھی پہلی فرصت میں 20 ہزار لوگوں کو نکال رہی ہے۔سرکاری ملازمین کو بتانا چاہتا ہوں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ جب ریاست کہے گی تو افغان وفد کے ساتھ جاؤں گا۔گورنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی نے زمینداروں پربھتے عائد کردئیے۔ وزیراعلیٰ خود کہتے ہیں کہ میں بھی بھتے دیتا ہوں۔ قبل ازیں ایجوکیشنل کانفرنس بیسٹ ٹیچراوراسٹوڈنٹ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن چن چن کر بدلے لے رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کو مال غنیمت دیا گیا۔ پی ٹی آئی کے ورکر جلد یوم نجات منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی ترقی کا باعث ہے۔ ہمارے صوبے میں آج بھی تعلیم کمزور ہے۔ سرکاری اسکولوں کی حالت ابتر ہے۔ سلیبس میں کوئی خاص تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ لاکھوں تعداد میں بچے اسکولوں سے باہرہیں۔ تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کو بھی سیاست کی بھینٹ چڑھایا گیا۔ جسے خود اے بی سی یاد نہیں اسے تعلیم کا وزیر بنایا جائے تو یہی حال ہوگا۔ تعلیم کو سیاست سے پاک کیا جائے۔ اسکولوں میں اساتذہ سیاست کررہے ہیں۔ اگر لوگوں کو غلط اپائنٹ کیا گیا ہے تو ان کو نکالیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن مولانا فضل رہے ہیں
پڑھیں:
پاکستان آمد پر گرفتاری کا خدشہ، عمران خان کے بیٹوں نے واضح اعلان کردیا
عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دونوں بیٹے پاکستان آمد پر گرفتاری سے نہیں ڈرتے لیکن چوری شدہ مینڈیٹ پر کھڑی حکومت اپنے کسی عالمی تماشے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیٹے پاکستان آئیں گے یا نہیں؟ علیمہ خان نے واضح کردیا
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کی بہن کا کہنا تھا کہ پاکستان سے دی جانے والی دھمکیوں سے انہیں گمان تھا کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان خان ڈر جائیں گے۔
https://Twitter.com/WENewsPk/status/1948326267972903359
’ہمارے بچے تو نہیں ڈرتے، وہ کہتے ہیں اگر انہیں گرفتار بھی کرتے ہیں تو انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، لیکن انہیں گرفتار کیوں کریں گے، یہاں بیٹھی حکومت کی شکلیں ہیں کہ عالمی سطح پر اپنا تماشا بنائیں۔‘
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ حکومت میں بیٹھے چوری شدہ مینڈیٹ والے اپنے کسی بین الاقوامی تماشے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چوری شدہ سلیمان خان عالمی تماشے علیمہ خان عمران خان قاسم خان مینڈیٹ