سولجر بازار میں ریسٹورنٹ کے باہر فائرنگ سے تاجر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سولجر بازار میںگزشتہ شب ریسٹورنٹ کے باہر فائرنگ کے واقعے میں الیکٹرانکس کے تاجر معیز لاکھانی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی کے دوران فائرنگ کے بڑھتے واقعات نے شہریوں اور تاجروں میں شدید خوف و بے یقینی پیدا کر دی ہے۔سولجر بازار کے علاقے گرومندر یامین ریسٹورنٹ کے باہر فائرنگ کا واقعہ بظاہر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ27سالہ معیز لاکھانی ولد جاوید لاکھانی اپنے بھائی کے ہمراہ ایک مقامی ریسٹورنٹ پر کباب خریدنے آئے تھے۔ وہ موٹر سائیکل پر بیٹھے تھے کہ دو موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان قریب آئے اوراندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں معیز شدید زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔زخمی تاجر کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق جمشید کوارٹر سے تھا اور وہ الیکٹرانکس ڈیلر ایسوسی ایشن سے وابستہ تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
راجن پور میں کچے کے علاقے سے 5 مغوی بازیاب، پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ
راجن پور میں پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کچے کے علاقے سے 5 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعہ سرکل بنگلہ اچھا میں پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں نے پانچ مقامی افراد کو اغوا کیا اور انہیں اپنی کمین گاہ کی جانب لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
اطلاع ملنے پر راجن پور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ترجمان نے بتایا کہ ڈاکو گنے کی فصل میں پناہ لیے ہوئے تھے، جس کے باعث کارروائی میں مشکلات پیش آئیں۔ تاہم پولیس نے موقع پر موجود 7 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکو گنے کے کھیتوں کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم ان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔