لاہور: سی سی ڈی نے چار مبینہ پولیس مقابلوں میں چھ ملزمان کو ہلاک کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
لاہور: شہر کے مختلف علاقوں میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) پنجاب کے 4 مبینہ مقابلوں میں 6 ملزمان ہلاک کر دیے گئے۔ترجمان سی سی ڈی کے مطابق مقابلے نشتر کالونی، گرین ٹاؤن، ہربنس پورہ اور رنگ روڈ کے قریب ہوئے، ہلاک ملزمان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلیے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔ترجمان نے بتایا کہ سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن ٹیم اشتہاریوں کی گرفتاری کیلیے موجود تھی جہاں ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ کے دوران 2 ملزمان اپنے ساتھیوں کی گولیوں سے ہلاک ہوگئے۔سی سی ڈی کے مطابق گرین ٹاؤن میں زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ رنگ روڈ کے قریب لوٹ مار کرنے والے ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی جہاں کراس فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔ہربنس پورہ ریلوے پھاٹک کے قریب مقابلے میں زخمی ملزم انس اسپتال میں دم توڑ گیا۔
9 اکتوبر کو اوکاڑہ میں 6 گھنٹے کے دوران کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ مقابلے کے دوران ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہوگئے تھے۔مقابلہ حویلی روڈ موڑ دھول فقیر بخش کے قریب ہوا تھا، ہلاک ڈاکو ذوالفقار عرف انتظار کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی تھی۔ملزم کے خلاف ڈکیتی، نقب زنی اور گاڑی چوری کے 39 سے زائد مقدمات ہیں۔ موقع سے پستول، گولیاں اور چوری شدہ لوڈر رکشہ برآمد کیا گیا تھا۔ برآمد رکشہ لاہور سے چوری ہوا تھا .
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مستونگ: پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی
کوئٹہ:مستونگ کے علاقے دشت میں پولیس اہلکار نے حاضر دماغی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش ناکام بنادی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق منگل کے روز دوپہر تقریباً ایک بجے ایگل اسکواڈ کا ایک اہلکار ڈیوٹی سے چھٹی کے بعد اپنے گھر دشت جا رہا تھا کہ دشت کمبیلا کے مقام پر دو مسلح ڈاکوؤں نے اسے روک کر موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی۔
اہلکار نے بروقت جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو محمد یوسف ولد محمد علی شاہوانی موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا ساتھی محمد حسن ولد محمد عظیم بنگلزئی زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق کوئٹہ کے علاقے سریاب کسٹم سے ہے، ہلاک ملزم کی لاش اور زخمی ڈاکو کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال مستونگ منتقل کردیا گیا، پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی۔