گورنر خیبرپختونخوا کے میڈیا ایڈوائزر کی گاڑی کراچی سے بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ای وی ایل سی (اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل) کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا کے میڈیا ایڈوائزر علی ایوب کی چھینی گئی گاڑی بازیاب کرلی۔ گاڑی مورخہ 22 اکتوبر 2025ء کو ایف بی ایریا تھانہ کی حدود، طاہر ولا چورنگی کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر چھینی تھی۔ایس ایس پی اے وی ایل سی کے مطابق، خفیہ اطلاع، جدید ٹیکنیکل ذرائع اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو کامیابی کے ساتھ کراچی کے مضافاتی علاقے سے برآمدکرلیا۔بازیاب شدہ کار پر جعلی نمبر پلیٹ BRA-996 نصب تھی، جبکہ گاڑی کا اصل رجسٹریشن نمبر BKP-342 نکلا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔