بلوچستان کی ترقی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا: حافظ نعیم الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 1st, November 2025 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان بھی آگے بڑھے گا۔ بلوچستان کے عوام اور نوجوان تعلیم اور روز گارمانگتے ہیں تو یہ ان کا بنیادی حق ہے۔ارباب اختیار کے اقدامات نوجوانوں کو مایوس کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جعفر آباد میں بنو قابل پروگرام کے تحت مفت آئی ٹی کورسز کے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن، جعفر آباد سے رکن اسمبلی عبد المجید بادینی، پروفیسر محمد ایوب منصور، صدر الخدمت فاؤنڈیشن جعفرآباد عرفان احمد ابڑو اور دیگر نے بھی انٹری ٹیسٹ کے شرکاء سے خطاب کیا۔ لوگوں کو روز گار اور تعلیم سے محروم رکھ کر ترقی کے خوابوں کی تعبیر نہیں مل سکتی۔جس ملک کے 32فیصد نوجوان بے روز گار ہوں وہ کیسے ترقی کرے گا۔اسلامی الخدمت کے پلیٹ فارم سے معیاری اور جدید تعلیم مفت دے رہی ہے۔ ہم تعلیم کے فروغ کی تحریک لے کر چل رہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی بغیر اختیار اور اقتدار کے قوم کی خدمت کررہی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حافظ طاہر مجید کی میئر حیدرآباد سے ملاقات، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید کی قیادت میں جماعت اسلامی کے ایک وفد نے میئر حیدرآباد کاشف علی شورو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس دوران شہر حیدرآباد میں ڈینگی، سیوریج و فراہمی آب کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی وفد میں نائب امیر جماعت اسلامی حیدرآباد عبدالقیوم شیخ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالباسط خان، حافظ سفیان ناصر اور جماعت اسلامی یوسی 124کے چیئرمین و نائب صدر جماعت اسلامی یوتھ آفاق نصر بھی موجود تھے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ طاہر مجید نے میئر حیدرآباد کاشف علی شورو سے گفتگومیں حیدرآباد میں ڈینگی اور ملیریا کے تیزی سے پھیلنے پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے فوری طور پر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں روزانہ سینکڑوں ڈینگی کے کے مریض تشویشناک کیسز کے ساتھ رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ محلوں اور بستیوں میں بے شمار غیر رپورٹ شدہ کیسز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ہیلتھ ٹیم کے ہمراہ تمام یوسیز میں مچھر مار اسپرے کرایا جائے تاکہ قیمتی جانیں بچائی جا سکیں، انہوں نے فتح چوک روڈ، امریکن کواٹر روڈ، پرانی سبزی منڈی روڈ سے محمدی چوک تک سڑکوں کی تعمیر اور سیوریج سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے بھی بات کی ضلعی امیر حافظ طاہر مجید نے پرانی سبزی منڈی چوک کو غزہ چوک کے نام سے منسوب کرنے کی بھی درخواست کی۔ میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے پرانی سبزی منڈی چوک کو غزہ چوک قرار دینے کے لیے ایوان سے منظوری کرانے کے ساتھ پیش کردہ مسائل کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
حیدرآباد: جماعت اسلامی حیدرآباد کے امیر حافظ طاہر مجید کی قیادت میں جماعت اسلامی وفد کے ہمراہ میئر حیدرآباد کاشف علی شورو سے ان کے دفتر میں ملاقات کررہے ہیں