data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور منظم گروہوں کے خلاف ٹارگٹڈ، آپریشن ، رستم جاگیرانی و شاہنواز جاگیرانی گینگ کے ٹھکانے مسمار، بھاری نفری، اے پی سی چین اور ہیوی مشینری نے حصہ لیا، ترجمان سکھر پولیس کے مطابق ڈویڑن پنوعاقل اور روہڑی پولیس نے تھانہ دبر کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر اور منظم گروہوں کے خلاف ایک بڑا سرچ آپریشن کیا۔آپریشن کا ہدف رستم جاگیرانی اور شاہنواز جاگیرانی گینگ تھا، جو مختلف جرائم پیشہ سرگرمیوں، موٹر سائیکل اسنیچنگ، چوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ گروہ گزشتہ رات تھانہ پنوعاقل کی حدود میں ہونے والی موٹر سائیکل چھیننے کی واردات میں بھی ملوث تھا، جس کے ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔آپریشن میں اے پی سی چین، ہیوی مشینری، پولیس کی بھاری نفری اور درجنوں موبائل گاڑیاں شریک تھیں۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جرائم پیشہ

پڑھیں:

کسی آپریشن یا ڈرون حملے کے متحمل نہیں، وفاقی حکومت قبائل اور صوبے کو اعتماد میں لے، وزیراعلیٰ کے پی

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے قبائلی امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مزید کسی آپریشن یا ڈرون حملے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

باڑہ میں منعقد ہونے والے امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ  نائن الیون کے بعد ایک کے بعد ایک آپریشن اور ڈرون حملوں نے قبائلی علاقوں کو بری طرح متاثر کیا، مگر ریاست کی جانب سے آئی ڈی پیز سے کیے گئے وعدے آج تک پورے نہیں ہوئے۔

وزیر اعلی  کہا کہ 2018 میں کہا گیا تھا کہ قبائل میں امن قائم ہو گیا ہے، مگر آج پھر سے آپریشن کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ ہم اس بار قربانی کا بکرا بننے کے لیے تیار نہیں، اور کسی بھی ممکنہ ملٹری آپریشن کی مخالفت کریں گے۔

سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت امن کی بحالی میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، تاہم اس بار کسی قسم کا کولیٹرل ڈیمیج برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ کی میٹنگ جلد بلائے، صوبے کے لیے ساڑھے تین ارب روپے فراہم کرے، اور قبائلی علاقوں کے فیصلوں میں صوبائی حکومت و عوام کو اعتماد میں لے۔

وزیر اعلیٰ نے پنجابی میں کہا کہ "ساڈا حق ایتھے رکھ، ساڈا حق ایتھے رکھ" اور واضح کیا کہ ہمیں دوسروں کے استعمال شدہ وسائل نہیں بلکہ ہمارا اصل حق چاہیے۔
 

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ غازی خان میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
  • شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، خودکش حملے کیلئے تیار کی گئی گاڑی تباہ، 3 خوارج ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے ٹھکانے پرکارروائی، تباہ کن حملہ ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک
  • کسی آپریشن یا ڈرون حملے کے متحمل نہیں، وزیراعلیٰ کے پی
  • کسی آپریشن یا ڈرون حملے کے متحمل نہیں، وفاقی حکومت قبائل اور صوبے کو اعتماد میں لے، وزیراعلیٰ کے پی
  • جن کی دشمنیاں ہیں وہ صلح کرلیں یا دبئی شفٹ ہو جائیں، ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی
  • چین: ملٹری کرپشن کیخلاف آپریشن کے ذمے دار کو بڑا عہدہ مل گیا
  • گلگت، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اپلوڈ کرنے والوں کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت
  • ہنگو میں دو دھماکے: چیک پوسٹ تباہ، ایس پی آپریشنز اور 2 پولیس اہلکار شہید