جوابی کارروائی میں حملہ آوور مار دیا گیا جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ جمعہ کو ہنگو میں بم دھماکے میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) آپریشنز اسد زبیر سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ہنگو سٹی تھانے کی حدود میں پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی ہوگیا جبکہ حملہ آور ہلاک کر دیا گیا۔ ڈی پی او ہنگو خان زیب خان کے مطابق واقعہ بگٹو چیک پوسٹ پر پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ جوابی کارروائی میں حملہ آوور مار دیا گیا جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ جمعہ کو ہنگو میں بم دھماکے میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) آپریشنز اسد زبیر سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دیا گیا حملہ ا

پڑھیں:

میانمار فوج کا اسپتال پر فضائی حملہ، 30 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے

میانمار کی مغربی ریاست راکھین میں حکمران فوجی جنتا کے فضائی حملے نے ایک بڑے سرکاری اسپتال کو نشانہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین، امدادی کارکن اور باغی گروپ اراکان آرمی کے ترجمان کے مطابق فضائی بمباری بدھ کی رات مروک یو ٹاؤن شپ کے 300 بستروں پر مشتمل جنرل اسپتال پر کی گئی، جو مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

ترجمان اراکان آرمی نے بتایا کہ اسپتال میں مریضوں کی بڑی تعداد موجود تھی، کیونکہ راکھین کے کئی علاقوں میں جاری لڑائی کے باعث بیشتر طبی سہولیات بند ہیں۔

امدادی کارکنوں کے مطابق اسپتال کی عمارت صبح تک ملبے کا ڈھیر بن چکی تھی اور درجنوں لاشیں باہر رکھی تھیں، جبکہ زخمیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

میانمار 2021 کی فوجی بغاوت کے بعد سے مسلسل خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہے اور فوج باغی گروہوں پر فضائی حملوں میں اضافہ کر چکی ہے۔

اراکان آرمی گزشتہ سال سے مروک یو اور ریاست کے بیشتر علاقوں پر کنٹرول رکھتی ہے اور حملے سے قبل یہاں کوئی تازہ جھڑپ رپورٹ نہیں ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • میانمار فوج کا اسپتال پر فضائی حملہ، 30 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے
  • زاہدان میں پاسداران انقلاب کے قافلے پر حملہ، 3 اہلکار ہلاک
  • شکارپور،پولیس مقابلے میں 9 ڈاکو ہلاک،4 اہلکار زخمی
  • پشاور، پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشان کے سسرال پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، ملازم زخمی
  • پشاور میں پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشان کے سسرال پر مسلح افراد کا حملہ، ملازم شدید زخمی
  • پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشان کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ، فائرنگ سے ایک شخص زخمی
  • پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشان کی رہائش گاہ پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، ملازم زخمی
  • شکارپور، پولیس مقابلے میں 9 ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز زخمی
  • شکارپور میں مقابلہ، 8 ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز سمیت 4 اہلکار زخمی
  • شکارپور، پولیس کا بروقت ایکشن، ڈکیتی کی واردات ناکام، ایک ڈاکو ہلاک، پانچ فرار