کراچی، کورنگی میں مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
شہر قائد کے علاقے کورنگی سیکٹر 32-اے تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود میں واقعے ضیا کالونی میں گھر کے کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق جبکہ ایک بچی سمیت دو خواتین زخمی ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب خواتین اور بچے کمرے میں موجود تھے، اچانک چھت کا بیم ٹوٹنے سے ملبہ ان پر آ گرا۔
حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والی خواتین اور بچیوں چھیپا ایمبولنس کے ذریعے کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں جاں بحق بچی کی شناخت ڈیڑھ سالہ عائشہ دختر محسن کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں 45 سالہ حمیدہ زوجہ امام الدین سمیت 2 خاتون اور ایک 7 سالہ بچی دعا دختر عامر کے ناموں سے کی گئی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ 40 سے 50 گز کے مکان کی چھت کمزور تھی حادثہ مبینہ طور پر چھت پر وزن بڑھنے سے حادثہ پیش آیا۔ مکان میں کرایہ دار مقیم تھے، جبکہ مالک مکان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
رواں سال کراچی میں ٹریفک حادثات میں 800 سے زائد افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: رواں سال شہر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 806 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 632 مرد، 81 خواتین، 71 بچے اور 22 بچیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 11,596 ہے، جن میں 9,081 مرد، 1,815 خواتین، 536 بچے اور 164 بچیاں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے اس سال 244 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جن میں 41 ڈمپر، 95 ٹریلر، 56 واٹر ٹینکر، 20 مزدا اور 32 بس کے حادثات میں ہلاک ہوئے۔