‏چوہدری سالک حسین کے ایک سالہ پرانے کلپ کو توڑ موڑ کر پیش کرنا انتہائی شرمناک عمل ہے ۔ مصطفیٰ ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد

پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے
پاکستان مسلم لیگ کے سنئیر نائب صدر اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے ایک سالہ پرانے کلپ کو توڑ موڑ کر اسرائیل کی حمایت میں بیانیے بنانے کی مذموم کوششوں کو انہتائی شرمناک اور جھوٹا بیان قرار دیا ہے اتوار کے روز جاری کیے گِئے اپنے ایک بیان میں مصطفی ملک نے کہا کہ چوہدری سالک حسین نے ہمیشہ فلسطین کے مسلمانوں کے جرات مندانہ موقف اپنایا اور وہ فلسطین کو شہ رگ سے قریب سمجھتے ہیں، چوہدری شجاعت حسین اور انکا خاندان کسی بھی جبر یا قبضے کے ساتھ کبھی نہیں کھڑے ہو سکتے ۔


پارٹی کے مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ
چوہدری سالک حسین کی فلسطین کے لیے حمایت ہمیشہ واضح رہی ہے اور انہوں نے اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر فلسطین کے حق میں آواز اٹھائی، جس پر ہمیں فخر ہے،مصطفیٰ ملک نے کہا کہ یہودی سسرال والوں کی اسرائیل کو تسلیم کرانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی
بیرون ملک بیٹھا مفرور اسرائیل کو تسلیم کرانے کے لیے من گھڑت بیانیہ بنا رہا ہے
اسے معلوم ہی نہیں کہ چوہدری شجاعت حسین نے جنرل مشرف کے ظہرانے میں شرکت کے لیے اس لیے معذرت کرلی کہ وہ عراقی مسلمانوں کے قاتل امریکی صدر کے ساتھ نہیں بیٙھنا چایتے تھے، چوہدری شجاعت حسین نے امریکی دباو کے باوجود عراق میں پاکستانی فوج نہیں بھیجنے دی تھی ۔افسوس ایسے محب وطن اور امت مسلمہ کے درد مند شخص کے بیٹے پر اسرائیل کی حمایت کق بہتان لگانا انتہائی شرمناک حرکت ہے،

مصطفیٰ ملک نے
کہا کہبتحریک انصاف اور اسکے حواری ہمیشہ جھوٹا پروپیگنڈہ کرتے اور جھوٹا بیانیہ بناتے ہیں
چوہدری سالک حسین پر من گھڑت الزامات پر بہتان بازوں کو معافی مانگنا ہو گی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب پولیس کے ایک اور سب انسپکٹر کی سی ایس ایس امتحان میں کامیابی مودی اڈانی گٹھ جوڑ نے بھارت کو کرپشن کی دلدل میں دھکیل دیا، واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف ہنگو حملہ: شہید ایس پی اسد زبیر کے پاس حساس مقام پر جانے کیلئے بلٹ پروف گاڑی نہیں تھی ن لیگ کو وزیراعظم آزادکشمیر انوار الحق کی حمایت سے بدنامی کے سواکچھ حاصل نہیں ہوا، طلال چوہدری ضرورت پڑی تو قطر بھی غزہ میں فوج بھیجے گا، غزہ میں پائیدار امن چاہتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ پانچ سال بعد قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچ گئی آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون ہو گا؟ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چوہدری سالک حسین کے ایک

پڑھیں:

طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کا اشارہ دے دیا

طلال چوہدری : فائل فوٹو 

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کا اشارہ دے دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ یہ اگر اب اڈیالہ کے باہر تماشا کریں گے، جیل میں قید دوسرے قیدیوں کیلئے خطرہ بنیں گے تو ایک قیدی کو منتقل کر دیا جائے گا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی فوج اور اس کے سربراہ کو بلیک میل کرکے دوبارہ اقتدار اور کیسز ختم کروانا چاہتے ہیں، انہوں نے ہمیشہ دوسروں کے کندھوں کو استعمال کیا، اگر فیض نہ ہوتے تو بانی پی ٹی آئی وزیر اعظم تو کیا کونسلر بھی نہیں بن سکتے تھے۔

جو ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے اس بارے میں حکومت ضرور سوچے گی، طلال چوہدری

طلال چوہدری نے کہا کہ ایم کیو ایم نے بھی اپنے بانی سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا، بانی پی ٹی آئی بھی وہی سب کچھ کر رہے ہیں جو بانی ایم کیو ایم کرتے تھے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ اڈیالہ سمیت جہاں بھی انتشار پھیلایا گیا، وہاں قانون حرکت میں آئے گا، خیبر پختونخوا حکومت کے وسائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کب تک کوئی خاموشی اختیار کرسکتا ہے، ہر روز بانی پی ٹی آئی کے ایکس ہینڈل سے ملکی اداروں کے خلاف بے جا تنقید کی جاتی ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کبھی بھی اسرائیل کو برا نہیں کہا اور نہ ہی کبھی بھارت کے خلاف کوئی بات کی ہے۔ اس جماعت کا وتیرہ ہے کہ پاکستان کے اداروں پر تنقید کی جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کب تک ان کی باتوں اور تنقید کو نظر انداز کیا جائے گا، یہ اس لائق نہیں کہ ان کی کسی بات کا جواب دیا جائے، ان کی حیثیت بنی گالہ کے شیرو سے زیادہ نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں فیمیل رپورٹرز کی تعداد انتہائی کم ہوگئی، اب نمائندگی کتنی ہے؟
  • نوجوان نسل کی اخلاقی تربیت آج کے دور کا بڑا چیلنج ہے، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
  • طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کا اشارہ دے دیا
  • بعض لوگ فوج کی مخالفت کرکے اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں، طلال چوہدری
  • ’اپنے 7 سالہ بیٹے سے مجھے گالیاں دلوائیں‘، ڈکی بھائی نے تفتیشی افسر سرفراز چوہدری سے متعلق مزید کیا بتایا؟
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کی فضا انتہائی مضر صحت
  • پھٹے پرانے کرنسی کے نوٹوں کی مرمت سے گھر چلانے والی غزہ کی باہمت خاتون
  • پندرہ سالہ پی ایچ ڈی لورنٹ سائمنز
  • پی ٹی آئی نے جتنی سختی برداشت کرنی تھی کر لی، مصطفیٰ نواز کھوکھر
  • پی ٹی آئی نے جتنی سختی برداشت کرنی تھی کر لی: مصطفیٰ نواز کھوکھر