ن لیگ کو وزیراعظم آزادکشمیر انوار الحق کی حمایت سے بدنامی کے سواکچھ حاصل نہیں ہوا، طلال چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن کو موجودہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی حمایت سے بدنامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا اس لیے حمایت ترک کر دی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اب انہیں خود سوچ لینا چاہیے، ن لیگ نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق باتیں بہت کرتے ہیں مگر کارکردگی صفر ہے ، اب وقت آگیا ہے کہ وہ فیصلہ کرلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو چوہدری انوار الحق کی حمایت سے بدنامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا اس لیے حمایت ترک کر دی۔

خیال رہے کہ صدر آصف زرداری نے آزاد کشمیر میں عدم اعتماد لانے کی منظوری دے دی ہے اور پیپلز پارٹی نے آزادکشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرضرورت پڑی تو قطر بھی غزہ میں فوج بھیجے گا، غزہ میں پائیدار امن چاہتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون ہو گا؟ پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور ختم، پاکستان نے طالبان کو دہشتگردی کی روک تھام کیلئے جامع پلان دیدیا اسلام آباد ہائیکورٹ کا پولیس اہلکاروں کے اغوا، ڈکیتی اور جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث ہونے کی تحقیقات کا حکم پیپلز پارٹی آزادکشمیر میں اپنی حکومت بنائیگی، صدر زرداری نے عدم اعتماد لانے کی منظوری دیدی وزیر اعظم کا پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ، کرکٹ کو رابطوں کا ذریعہ قرار دیا افغانستان کوہر صورت فتنہ الخوارج کو لگام ڈالنا ہوگی، پاکستان نے مذاکرات میں پھر واضح کردیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.