data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251210-2-11
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر )

NOWPDP ہنر ٹیم کی جانب سے مختلف شعبوں میں گریجویٹ کرنے والے 55 اسپیشل طلبا میں اسناد تقسیم کرنے کی ایک سادہ مگر بروقار تقریب کا مقامی بینکویٹ میں۔انعقاد کیا گیا اس موقع پر مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر محمد نوید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ عدل کرنے والوں کے ساتھ محبت کرتا ہے خصوصی افراد بھی معاشرہ کے کارآمد شہری ہیں اگر کوئی جوہری چاہے جو ان اسپیشل افراد میں چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرسکے۔ انہوں نے صنعتکاروں اور سماجی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ اسپیشل افراد کی فلاح بہبود میں اپنا کردار ادا کریں۔ این او ڈبلیو پی ڈی پی سندھ کے آپریشن انچارج شاداب جونیجو نے کہاکہ اسپیشل افراد کے حیدرآباد میں سروسیز کا فقدان ہے 2023ء میں قاسم اباد میں سینٹر کا آغاز کیا جس میں 55 اسپیشل افراد نے مختلف شعبوں انگلش لینگویج کمپیوٹر لٹریسی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی گرافک ڈیزائننگ میں کوالیفائیڈ ٹرینرز سے تربیت حاصل کی ہے اگلے سال 100 سے زائد اسپیشل افراد کو ٹریننگ دی جائیگی تمام کورسز مفت اور دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں گریجویشن کرنے والے طلبا کو مختلف کمپنیوں میں ملازمتیں دلوائی جائیں گی ہنر کے علاوہ مزید 6 پروگرامز پر کام کررہے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈپارٹمنٹ اف ایمپاورمینٹ ڈس ایبل پرسن حیدرآباد ریجن امتیاز احمد خان نے کہاکہ کورنگی کراچی کی طرز پر اسٹیٹ آف آرٹ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کا عنقریب حیدرآباد میں قیام عمل لایا جائے گا یہ دائرہ دیگر اضلاع تک پھیلایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ اللہ نے انسان کو بہترین صلاحیتوں کے ساتھ مکمل پیدا کیا ہے اس وقت 67 سینٹرز کام کررہے ہیں جہاں اسپیشل افراد کو کتابیں یونیفارم لنچ اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں اسپیشل افراد کا ماہانہ وظیفہ 2 ہزار روپے سے بڑھاکر 3 ہزار روپے والدہ کے اکاؤنٹ میں باقاعدگی سے جمع کرائے جاتے ہیں۔ پروگرام ہنر کی ڈپٹی منیجر نیلو فر عبدالرحمن نے اسپیشل افراد کے لیے ہنر پروگرام کے بارے میں شرکا کو تفصیلی آگاہی فراہم کی اور بتایا کہ ہنر پرگرام حیدرآباد کے علاوہ سجاول ،لاڑکانہ اور سکھر سمیت دیگر اضلاع میں بڑی کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ اس پرگرام کے تحت ہزاروں افراد کو ہنر فراہم کیا ہے۔ تقریب سے سندھ یونیورسٹی جامشورو کے شعبہ انگریزی کے پروفیسر طارق عمرانی نے کہاکہ NOWPDP اسپیشل افراد کو ہنر مند بناکر بہت اچھا کام کررہا ہے اسپیشل طلبا کے لیے گریجویٹ تقریب دیکھ کر اور اس میں شرکت کرکے بے حد خوشی ہوئی ہے یہ ہمارے معاشرہ کے لیے ایک مثال ہے۔ تقریب میں اسپیشل طلبا مرتضی احمد اور مصباح نے اپنی کہانی بیان کیں۔ اس موقع پر شمائل سید نے اشاروں کی زبان میں تقریب کا حال بیان کیا۔ تقریب میں ایچ آر ڈائولینس عمران بھٹی انسپائرانسٹی ٹیوٹ ہارڈورڈ کی رانا مریم DEPD کے ڈپٹی ڈائڑیکٹر خرم انصاری ایسوسی ایٹ کلیم اللہ سومرو دل جان خٹک محمد ناصر ماہ نور ارشاد اوردیگر نے شرکت کی\

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسپیشل افراد افراد کو فراہم کی

پڑھیں:

کمشنر کراچی حسن نقوی سے اہلسنت والجماعت کاوفد ملاقات کررہاہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • کمشنر کراچی حسن نقوی سے اہلسنت والجماعت کاوفد ملاقات کررہاہے
  • ٹنڈوالٰہیار،عالمی انسداد بدعنوانی کے موقع پر آگاہی ریلی
  • گلگت بلتستان؛ پاورکمیٹی اجلاس، وزیراعلیٰ یار محمد کا اسپیشل لائنز فوری ختم کرنے کا حکم
  • جی بی پاورکمیٹی اجلاس، وزیراعلیٰ یارمحمد کا اسپیشل لائنز فوری ختم کرنے کا حکم
  • حکومت نے  سیاحت کے لئے مشہور مقامات کو سیاحوں کے لئے مکمل بند کر دیا
  • حیدرآباد ،المدینہ پبلک اسکول میں قرآن تکمیل کی تقریب میں صابر قائمخانی بھی موجود ہیں
  • امریکا نے مزید 31 بنگلہ دیشی شہری ڈی پورٹ کر دیے
  • آزاد کشمیرالیکشن کمشنر کا تقرر؛ تمام اپوزیشن پارٹیوں سے بات ہو گی
  • صوبائی دارالحکومت میں اشتہاریوں، عادی ملزمان و عدالتی مفروران کے خلاف اسپیشل آپریشن