حکومت نیب کے ذریعے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی، نیب کو مکمل ادارہ جاتی آزادی حاصل ہے تاکہ وہ شفافیت کے ساتھ اپنا کام جاری رکھ سکے۔
یہ بات وزیراعظم نے عالمی انسداد بدعنوانی دن کے موقع پر وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد تقریب سے خطاب میں کہی۔
مزید پڑھیں: 2 سال 7 ماہ میں 8 کھرب 40 ارب روپے کی ریکوری کی، بدعنوانی ختم ہو جائے تو قرضہ لینے کی ضرورت نہیں، چیئرمین نیب
تقریب میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی مالی بدعنوانی کے خاتمے کے لیے شاندار کارروائیوں اور افسران کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں مالی بدعنوانی سے پاک معاشرہ ہی ترقی، خوشحالی اور عوامی اعتماد کی ضمانت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تمام منصوبوں اور اقدامات میں مالی، انتظامی اور ادارہ جاتی شفافیت کو یقینی بنانا اپنی اولین ترجیحات میں رکھتی ہے۔
اس موقع پر چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے 2025 میں نیب کی غیر معمولی کارکردگی اور 5.
انہوں نے بتایا کہ 2022 کے بعد اٹھائے گئے اصلاحاتی اقدامات کی بدولت نیب کی کارکردگی میں واضح بہتری دیکھی جا رہی ہے۔
تقریب میں نیب کے افسران کو اعزازی شیلڈز اور اعلی کارکردگی دکھانے والے افسران کو عمرے کی ادائیگی کے مواقع سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ UNODC کے نمائندے نے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل آف یوتھ افیئرز فلپ پولیر کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔
مزید پڑھیں: بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ طے پاگیا
تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، عطااللہ تارڑ، اعظم نزیر تارڑ، نیب کے اعلیٰ افسران، ڈی جی ایف آئی اے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews سیاسی انتقام شہباز شریف نیب وزیراعظم پاکستان وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سیاسی انتقام شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز نیب کے
پڑھیں:
وزیراعظم کی صدر ن لیگ نواز شریف سے جاتی امراء میں اہم ملاقات، سیاسی صورتحال پر غور
لاہور:وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے درمیان جاتی امراء میں اہم ملاقات ہوئی جس میں موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں میاں نواز شریف نے اہم سیاسی امور کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو گائیڈ لائن دی۔
ذرائع کے مطابق صدر ن لیگ نے معاشی اشاریے بہتر ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کی۔