پڈعیدن: محنت کش کے گھرمیں آتش زدگی، بیٹی کا جہیز جل کر راکھ ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پڈعیدن(نمائندہ جسارت) گاوں چتن شاہ میں محنت کش کے گھر چولھہ کی چنگاری سے آگ بھڑک اٹھی بچی کے جہیز کے سامان سمیت ہرچیز جل کر خاکستر،مخیر حضرات سے مدد کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز کے قریب گاوں چتن شاہ میں زوالفقار علی ملاح کے گھر چولھہ میں چنگاری اٹھنے سے آچانک آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے گھر کو آپنی لپیٹ میں لے لیا متاثرین نے الزام عائد کیا ہے کہ اطلاع کے باوجود فائر بریگیڈ وقت پر نہیں پہنچی جس کے باعث گھر میں بچی کے چہیز کے سامان سمیت چار پائیاں بستر کپڑے و ضرورت زندگی کا تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا،انہوں نے کہاکہ ہم بچوں سمیت کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، متاترہ افراد نے مخیر حضرات و ڈپٹی کمشنر سے مدد کی اپیل کی ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بالاکوٹ، وادی کاغان میں خوفناک آتشزدگی، 7 مکانات جل کر راکھ، کروڑوں کا نقصان
بالاکوٹ:وادی کاغان کے گاؤں جرید میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر شدید آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔
عینی شاہدین کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں 7 رہائشی مکانات مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔
مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم شدید دھواں اور آگ کی شدت کے باعث نقصان کا حجم بڑھ گیا ہے۔
متاثرہ خاندانوں کی جمع پونجی بھی جل کر راکھ ہو گئی ہے جس سے ان کا مالی نقصان کروڑوں روپے میں پہنچ گیا ہے۔