نظام تعلیم استحصالی وطبقاتی،حکومتیں ذمہ داری سے غافل ہیں:حافظ نعیم
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران نئی نسل کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں تو ملک عظیم بن جائے، حکومتیں اپنی ذمہ داری سے مکمل غافل ہیں۔تعلیمی نظام استحصالی اور طبقاتی ہے، 6 کروڑ کے قریب نوجوان بے روزگار ہیں۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن بنوقابل کے ذریعے اپنے حصہ کی شمع جلا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں بنوقابل سٹارٹ اپ ایکسیلنس سمٹ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا۔ تقریب میں مختلف کمپنیوں نے نوجوانوں میں انٹرن شپ لیٹر تقسیم کیے‘ جاوید قصوری، ضیاالدین انصاری ، شکیل احمد ترابی، صدر الخدمت لاہور انجینئر احمد حماد ‘لاہور کی ناظمہ عظمی عمران، نائب ناظمہ شازیہ عبدالقادر و دیگر موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور الخدمت کی ٹیم کو بہترین تقریب پر مبارکباد دی۔ انہوں نے نوجوانوں کو خوشخبری دی کہ گوگل آئندہ 6ماہ میں پاکستان میں اپنا دفتر کھولے گا۔ انہوں نے نوجوانوں، طلبہ کو نومبر میں مینار پاکستان پر اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حافظ نعیم الرحمن سے جماعت اسلامی سندھ کے وفد کی ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251030-08-11
کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے مرکزی ہیڈکوارٹر منصورہ میں صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا حزب اللہ جکھرو کی قیادت میں جماعت اسلامی سندھ کے ایک وفد نے ملاقات کی۔وفد میں نائب قیمین الطاف احمد ملاح، امداداللہ بجارانی اورسہیل احمد شارق بھی شامل تھے۔ وفد نے امیرجماعت اسلامی کو اجتماع عام کی تیاریوں سے آگاہ اورباب الاسلام سندھ سے بھرپور عوامی شرکت کا یقین دلایا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے منصورہ میں علامہ حزب اللہ جکھرو کی قیادت میں جماعت اسلامی سندھ کا وفد ملاقات کررہا ہے