میوزیکل ریئلٹی شو، گلوکار فلک شبیر نے اپنے گانوں سے متعلق حیران کن اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
معروف پاکستانی گلوکار فلک شبیر نے ریئلٹی شو کے ججز اور امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں اپنے گانے بنا کسی اجازت کے گانے کا اختیار دے دیا۔
گلوکار سجاد علی کے ریئلٹی شو ’پاکستان آئیڈیل‘ سے متعلق بیان اور اپنے گانے نہ گانے کے حوالے سے بیان کے بعد فلک شبیر میدان میں آئے۔
سجاد علی نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ شو میں حصہ لینے والے نوجوان گلوکار اُن کے گانے گا کر مقابلہ جیت سکتے ہیں تاہم وہ انہیں گا نہیں سکتے کیونکہ منتظمین کے ساتھ اُن کا معاشی معاہدہ طے نہیں ہوا۔
گلوکار نے کہا تھا کہ پیسوں کے معاملے بات چیت نہ بننے کے سبب انہوں نے منتظمین کو اپنے گانے گانے سے روک دیا ہے جبکہ سجاد علی نے یہ بھی کہا کہ میرے گانے کو گا کر مقابلے میں حصہ لینے والے گلوکار جیت سکتے ہیں۔
اس بیان پر سجاد علی کو کئی لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا تھا کہ اتنے عرصے بعد اگر کوئی پروگرام شروع ہوا اور میوزک کی دنیا سے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے تو اُس کو سپورٹ کرنا چاہیے۔
اب اس معاملے پر گلوکار فلک شبیر میدان میں آئے اور انہوں نے اپنے گانے پاکستان آئیڈل میں گانے کی غیر مشروط اجازت دی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اجازت دینے کی وجہ یہ ہے کہ نئے اور باصلاحیت گلوکار سامنے آئیں گے جو دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔
انہوں نے ججز اور پروگرام میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اس پلیٹ فارم کی مدد سے نئی آوازیں سامنے آئیں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اپنے گانے فلک شبیر سجاد علی انہوں نے
پڑھیں:
سارہ علی خان کے سابق بوائے فرینڈ ویر پہاڑیہ اور تارا ستاریا کی محبت کا آغاز کیسے ہوا؟
بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کے سابق بوائے فرینڈ ویر پہاڑیہ اور اداکارہ تارا ستاریا نے رواں سال کے اوائل میں اپنے تعلقات کو عوامی طور پر تسلیم کیا، اور اب دونوں نے اپنے رشتے کے ابتدائی دنوں کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کافی قیاس آرائیوں کے بعد اس جوڑے نے جولائی 2025 میں اپنے تعلقات کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔ ویر پہاڑیہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں یہ بات پسند ہے کہ پہلی ملاقات سے ہی انہوں نے اپنے جذبات کو کھلے دل سے قبول کیا اور جہاں بھی گئے، اپنے احساسات کا اظہار کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ نہیں محسوس کی۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا کوئی خاص لمحہ تھا جس نے رشتے کو نیا رنگ دیا، تو ویر نے ایک شام کا ذکر کیا جو موسیقی سے بھرپور تھی۔ انہوں نے بتایا کہ شاید یہ ہماری پہلی ڈیٹ نائٹ تھی، جب ویر نے پیانو بجایا اور تارا نے گانا گایا، اور یہ لمحہ سورج نکلنے تک جاری رہا۔
تارا ستاریا نے کہا کہ ہمارا رشتہ کسی ایک لمحے کا نتیجہ نہیں بلکہ وقت کے ساتھ مضبوط ہوا۔ مشکل اور آسان ہر لمحے میں ہم نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا، جیسے کہ ہم ایک دوسرے کو زندگی بھر سے جانتے ہوں، اور یہی بات شروع سے خاص رہی۔
اپنی پہلی مشترکہ سیر کے بارے میں تارا نے ایک دلچسپ خاندانی روایت کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بچپن سے ان کی والدہ کہتی تھیں کہ “آئل آف کیپری وہ جگہ ہے جہاں آپ اپنے بہترین دوست یا محبوب کو لے جاتے ہیں۔ اگر کشتی میں اس جزیرے کے پاس سے گزرتے ہوئے آپ اس شخص کو گلے لگائیں تو رشتہ ہمیشہ خاص رہتا ہے۔” تارا اور ویر نے بالکل یہی کیا۔
ویر نے بھی اس مقام کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ جگہ امالفی کوسٹ پر دونوں کے لیے بہت خاص تھی، اور انہوں نے پہلے ہی طے کر لیا تھا کہ جب انہیں وہ خاص شخص ملے گا تو اسے یہاں لے کر جائیں گے۔
رشتے کا باضابطہ اعلان ہونے کے بعد دونوں مختلف عوامی تقریبات اور سوشل میڈیا پر ساتھ نظر آئے۔ ویر پہاڑیہ حال ہی میں اکشے کمار کے ساتھ فلم ‘اسکائی فورس’ میں دکھائی دیے، جبکہ تارا نے اپنی 30 ویں سالگرہ خاندان اور ویر کی موجودگی میں منائی۔