ملک میں گلا سڑا نظام نوجوانوں کو مایوس کررہا ہے؛حافظ نعیم الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیرآباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں گلا سڑا نظام نوجوانوں کو مایوس کررہا ہے۔ نوجوانوں کوآئی ٹی کے کورسزکرادیے جائیں تو وہ بہت سے کام کر سکتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں44فیصدلوگ غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزاررہےہیں۔یہ بات انہوں نے پنجاب کے شہر وزیرآباد میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام بلاسود قرضہ جات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہی۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی نے تقریب میں 112 افراد میں 1 کروڑ 12 لاکھ روپے کے بلاسود قرضوں کے چیک تقسیم کیے۔
اُنہوں نے کہا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی طرح کئی اسکیمیں ہیں لیکن غربت ختم نہیں ہورہی،بے نظیر انکم جیسے پروگرام صرف سیاست کے لئے استعمال ہو رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اِس ملک کے حکمران بڑے بڑے قرض لیتے ہیں اور معاف کروالیتے ہیں، ہمارے پروگرام کے تحت جو لوگ قرضے لیتے ہیں وہ 99 فیصد ہمیں واپس کر دیتے ہیں، ہمیں کرپٹ مافیا کے خلاف متحد ہو کر کوشش کرنا پڑے گی۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہرشعبے میں طبقاتی نظام بنتا جا رہا ہے، ، ہمارے پڑوسی ملک کے مقابلے میں ہمارے ملک میں یوریا کھاد کی قیمتیں کئی گناہ زیادہ ہے،حکومت نوجوانوں کے روز گار کے لئے کوئی مواقع پیدا نہیں کر رہی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان
پڑھیں:
پہاڑ ہمارے سیارے کے توازن اور خوبصورتی کے ضامن ہیں،مریم نواز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پہاڑ ہمارے سیارے کے توازن اور خوبصورتی کے ضامن ہیں، لہٰذا ان کا تحفظ کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں قدرتی حسن برقرار رکھنے کے لیے سیاحوں میں شعور اجاگر کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ
ماحولیات کو نقصان پہنچائے بغیر سیاحت کو فروغ مل سکے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ عالمی سطح پر ہر سال لاکھوں سیاح پہاڑی علاقوں کا رخ کرتے ہیں، جو کسی بھی ملک کی معیشت کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان بھی اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ حسین پہاڑی نعمتوں سے مالا مال ہے اور ان کا تحفظ ہم پر فرض ہے۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ مری کو عالمی معیار کا سیاحتی مقام بنانے کے لیے ماسٹر پلان پر باقاعدہ عملدرآمد جاری ہے، جس کے تحت تمام غیر قانونی ہوٹلوں اور تجاوزات کو مکمل طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔