2025-11-18@23:13:30 GMT
تلاش کی گنتی: 173
«اکتوبر کے»:
( ویب ڈیسک )پاکستان اور افغانستان کے بارڈرز کی بندش کے سبب دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں بڑی کمی آگئی۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق اکتوبرمیں سالانہ بنیادوں پرپاک افغان دوطرفہ تجارت میں54 فیصدکمی آئی جو ماہانہ بنیادوں پراکتوبرمیں 36 فیصد کم ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبرکے مقابلے اکتوبر میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں28 فیصدکمی ہوئی ہے اور سالانہ بنیاد پر برآمدات میں 55 فیصد کمی ہوئی ہے۔ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ذرائع نے بتایا کہ ستمبرکے مقابلے میں اکتوبر میں افغانستان سےدرآمدات 42 فیصد کم ہوئیں جس میں سالانہ بنیاد پر 53 فیصد کمی آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اکتوبر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لیسبن: پرتگالی صحت حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ملک میں 29 تصدیق شدہ مپاکس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں اگست میں 10، ستمبر میں 3 اور اکتوبر میں 16 کیسز شامل ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق صحت عامہ کی ڈائریکٹوریٹ (DGS) اور نیشنل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ (INSA) نے کہا کہ اکتوبر میں کیسز کی تعداد ماہانہ اوسط تقریباً 11 کے مقابلے میں بڑھ گئی، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وائرس کی منتقلی میں ممکنہ شدت دیکھی جا رہی ہے، تاہم ابھی کوئی نئی وبائی چوٹی سامنے نہیں آئی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس اضافے کی درست تشریح لیبارٹری تصدیق اور آنے والے ہفتوں میں کیسز کے رجحان پر منحصر ہے۔عالمی...
رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ یعنی جولائی سے اکتوبر کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 38 فیصد سے زائد بڑھ گیا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق اس عرصے میں تجارتی خسارہ 12 ارب 58 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، جو گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے میں 9 ارب 11 کروڑ ڈالر تھا۔ یہ بھی پڑھیں: درآمدات پر کنٹرول: تجارتی خسارہ میں 31 فیصد کمی، ادارہ شماریات اس طرح تجارتی خسارے میں مجموعی طور پر 3 ارب 46 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ Another bad month for Trade Numbers as Exports falling and Imports rising with growing Trade Deficit. Exports fall -4.46% YOY in Oct-25 vs Oct-24 while Imports increased...
لاہور (کامرس رپورٹر + نیوز رپورٹر) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت کو اوائل اکتوبر سے ہی مختلف خطوط اور پریس ریلیزز کے ذریعے آگاہ کیا جا رہا تھا اور انڈسٹری نے مخالفت کی تھی کہ غیرضروری درآمدی چینی مت منگوائی جائے اور FBR کے پورٹلز کو کھلا رکھا جائے تاکہ مارکیٹ میں چینی کی سپلائی متواتر رہے۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت کو پہلا انتباہی خط 4 اکتوبر کو لکھا گیا جبکہ دوسرے اور تیسرے خطوط بالترتیب 9 اکتوبر اور 15 اکتوبر لکھے گئے۔ مگر غیر معیاری درآمدی چینی کو بیچنے کی خاطر پورٹلز کو بند کیا گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ میں سے چینی کی کمی اور قیمتیں بڑھنا شروع ہو گئیں جس...
رواں مالی سال2025-2026ء کے پہلے چار ماہ(جولائی تا اکتوبر) میں تجارتی خسارے میں 38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر تجارتی خسارے کا حجم 12 ارب 58 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں تجارتی خسارہ 9 ارب 11 کروڑ ڈالر تھا، ابتدائی چار ماہ میں ملکی برآمدات میں چارفیصد سے زائد کمی آئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اکتوبر برآمدات کا حجم 10 ارب 44 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا، اس دوران غیر ملکی درآمدات 15.13 فیصد اضافے سے 23 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں البتہ ستمبر کے مقابلے...
اسلام آباد:(نیوز ڈیسک)رواں مالی سال 26-2025 کے پہلے چار ماہ(جولائی تا اکتوبر) میں تجارتی خسارے میں 38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور گزشتہ سال کے مقابلے میں تجارتی خسارہ 3 ارب 46 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بڑھ گیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر تجارتی خسارے کا حجم 12 ارب 58 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں تجارتی خسارہ 9 ارب 11 کروڑ ڈالر تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی چار ماہ میں ملکی برآمدات میں چار فیصد سے زائد کمی آئی ہے، جولائی تا اکتوبر برآمدات کا حجم 10 ارب 44 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا۔ اس دوران غیر...
اسلام آباد: رواں مالی سال 26-2025 کے پہلے چار ماہ(جولائی تا اکتوبر) میں تجارتی خسارے میں 38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور گزشتہ سال کے مقابلے میں تجارتی خسارہ 3 ارب 46 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بڑھ گیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر تجارتی خسارے کا حجم 12 ارب 58 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں تجارتی خسارہ 9 ارب 11 کروڑ ڈالر تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی چار ماہ میں ملکی برآمدات میں چار فیصد سے زائد کمی آئی ہے، جولائی تا اکتوبر برآمدات کا حجم 10 ارب 44 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا۔ اس دوران...
اسلام آباد(این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران 270 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے، ادارہ مقررہ ہدف کے مقابلے میں مطلوبہ ٹیکس ریونیو حاصل نہیں کر سکا۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر جولائی سے اکتوبر کے دوران 3 ہزار 840 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کر سکا جبکہ اسی مدت کے لیے 4 ہزار 109 ارب روپے کا ہدف مقرر تھا۔ذرائع کے مطابق ادارے نے اس عرصے میں 205 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے، صرف اکتوبر 2025 میں ایف بی آر کو 70 ارب روپے سے زائد شارٹ فال کا سامنا رہا، ماہ اکتوبر کے دوران 955 ارب روپے...
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود انسانی المیہ برقرار ہے، جہاں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مزید دو یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔ حماس نے یہ لاشیں ریڈ کراس کی نگرانی میں اسرائیل کو سپرد کیں۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق، دونوں یرغمالیوں کی باقیات کو اسرائیل کے قومی فرانزک انسٹیٹیوٹ منتقل کیا جائے گا۔ اس تازہ پیش رفت کے بعد اب 11 مزید لاشوں کی حوالگی باقی ہے۔ یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے دوران 1139 اسرائیلی ہلاک اور تقریباً 200 افراد یرغمال بنائے گئے تھے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے حماس سے لاشیں وصول کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مغویوں کی واپسی کی...
سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے نواحی علاقے چلتن کے پہاڑی سلسلوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کاروائی کالعدم تنظیم کے کیمپوں کے خلاف کی گئی، مارے گئے تمام افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں افغانستان سے متصل صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی لہر میں تیزی کے ساتھ ہی سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ 30 ستمبر اور یکم اکتوبر کی درمیانی شب سیکیورٹی نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ضلع کیچ میں 2 الگ الگ کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا، یکم اکتوبر کو...
لاہور: پنجاب میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویش ناک ہے، آج بدھ کے روز لاہور ایک بار پھر دنیا کے سب سے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ عالمی ماحولیاتی ادارے آئی کیو ائیر کے مطابق بدھ کی صبح لاہور کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈکس (اے کیو آئی) 403 ریکارڈ کیا گیا، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک سطح ہے۔ اس کے مقابلے میں بھارتی دارالحکومت دہلی کا اے کیو آئی 235 رہا۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کے اعداد و شمار کے مطابق آج صبح 6 بجے لاہور کے کئی علاقوں میں فضائی معیار خطرناک حد تک خراب تھا۔ کاہنہ نو، جی ٹی روڈ اور ایجرٹن روڈ پر اے کیو آئی 500 تک...
اکتوبر آتا ہے تو دنیا کی فضائیں گلابی ہو جاتی ہیں۔ عمارتوں پر سڑکوں پر اسپتالوں میں اور اسکرینوں پر ایک خوبصورت رنگ چھا جاتا ہے، یہ رنگ امید کا ہے، زندگی کا ہے اور عورت کی بقا کا ہے۔ یہی وہ مہینہ ہے جسے دنیا نے بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے منتخب کیا ہے، مگرگلابی ربنوں کی یہ دنیا میرے دل میں ایک اداسی بھی جگاتی ہے، کیونکہ ان رنگوں کے پیچھے بے شمار چہروں کی خاموشی چھپی ہے جن کی زندگیاں اس بیماری نے چھین لیں۔ دنیا بھر میں ہر سال تقریباً بیس لاکھ عورتیں اس مرض میں مبتلا ہوتی ہیں۔ ان میں سے لاکھوں اپنی زندگی کی جنگ ہار جاتی ہیں۔ پاکستان میں یہ بیماری ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> الْحَمْدُللہ غزہ کی سرزمین نے ایک طویل، صبرآزما خونیں اور طویل جنگ، بے مثال صبر اور عظیم عزم کے بعد، وہ ثابت کر دیا جو کسی نے شاید تصور بھی نہ کیا تھا: اہل ِ غزہ کے حوصلے اور ایمان کی قوت کسی بھی عسکری یا سیاسی دباؤ سے مغلوب نہیں ہو سکی وہی قوت جو عالمی سطح پر خوف و دہشت کی علامت سمجھی جاتی تھی ایک ایسا ملک جس کے پیچھے عالمی قوتیں، جدید ہتھیار اور غیر مشروط حمایت میں کھڑی تھیں اور جو حماس کو صفحہ ہستی مٹانا چاہتی تھی اس طاقت کو اسی حماس سے بالواسطہ مذاکرات کر کے معاملات طے کرنے پڑے جو قوت سب کے لیے ناقابل تسخیر تھے حماس نے اسے...
صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے حکومتِ گلگت بلتستان کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل جی بی کے توسط سے دائر کردہ درخواست کو 28 اکتوبر 2025ء (بروز منگل) دوپہر 1:00 بجے یہ جانچنے کے لیے کہ آیا درخواست قابلِ سماعت ہے یا نہیں، ابتدائی سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے دائر درخواست کی ابتدائی سماعت کی تاریخ مقرر کر دی۔ صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے حکومتِ گلگت بلتستان کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل جی بی کے توسط سے دائر کردہ درخواست کو 28...
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) 27 اکتوبر 1947 ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن، مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کو 78 برس بیت گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ تجدید عہد کے ساتھ منا رہے ہیں۔ 27 اکتوبر 1947 ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن تھا جب بھارت نے جبری طور پر کشمیر کے ایک بڑے حصے پر غاصبانہ قبضہ کیا تھا، بھارت کے اس جابرانہ اقدام کے خلاف کشمیری آج بھی آزادی کیلئے سینوں پر گولیاں کھا رہے ہیں، بھارت نے گزشتہ 34 برسوں کے دوران 1 لاکھ...
وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و عوامی امور سینیٹر رانا ثناءاللہ سمیت دیگر رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ کشمیر کا مسئلہ صرف ایک سرحدی تنازع نہیں بلکہ انسانی حقوق اور عالمی انصاف کا معاملہ ہے۔ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ ہر فورم پر کھڑا رہے گا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ سینیٹر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ء تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا، جو کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت پر براہِ راست حملہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں اور آزادی کے لیے عزم پوری دنیا کے لیے مشعلِ...
پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران اسرائیلی ماہر نے کہا کہ حزبِ اللہ اور مغربی کنارے کے فلسطینیوں کی شرکت، 1948 کے عرب (اسرائیلی شہریت رکھنے والے عرب) اور ایران کی حمایت کے بغیر اسرائیل کو شکست دینا اور اس کا خاتمہ ممکن نہیں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ طوفان الاقصیٰ آپریشن کے حوالے سے جہاد اور سیاسی اسلام امور کے اسرائیلی ماہر نے میڈیا پر گفتگو میں کہا ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن نے اسرائیل کو مکمل بربادی کے کنارے تک پہنچا دیا تھا۔ نیوز ون کی ایک رپورٹ کے مطابق عوفر بنستوک، جو جہاد اور سیاسی اسلام کے امور کے ماہر ہیں، انہوں نے پوڈ کاسٹ سے گفتگو میں کہا کہ حماس کی طرف سے 7 اکتوبر 2023 کو کی گئی کارروائی...
ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 27 اکتوبر 1947ء کو تقسیم برصغیر کے فارمولے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور کشمیری عوام کی مرضی کے بر خلاف جموں و کشمیر پر حملہ کر کے اس پر جابرانہ قبضہ کر لیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منائیں گے تاکہ عالمی برادری کی توجہ جموں و کشمیر پر بھارت کے مسلسل غیر قانونی قبضے کی طرف مبذول کرائی جا سکے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 27 اکتوبر 1947ء کو تقسیم برصغیر کے فارمولے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور کشمیری عوام کی مرضی کے بر خلاف جموں و کشمیر پر حملہ کر کے اس پر جابرانہ...
پاکستان کرکٹ پر محمد برادران کے راج کی طویل تاریخ ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے 101 ٹیسٹ میچوں میں سے 100 میں حنیف محمد، وزیر محمد، مشتاق محمد اور صادق محمد میں سے کوئی ایک بھائی ضرور شامل رہا، اور نمائندگی کی یہ صورت 89 میچوں میں مسلسل رہی۔ زمانی اعتبار سے یہ عرصہ سنہ 1952 سے 1978 تک پھیلا ہوا ہے۔ ان ٹیسٹ کرکٹر بھائیوں کے کارناموں کا مختلف حوالوں سے تذکرہ ہوتا رہتا ہے۔ آج ہم نے 24 اکتوبر کے حوالے سے ان کے کارنامے اجاگر کرنے ہیں جو ان کے لیے ہی نہیں کرکٹ کے لیے بھی خاص ہیں۔ 24 اکتوبر 1969 کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں یہ تین بھائی میدان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ہفتے ایشیا کے دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں ملاقات کی تصدیق کی گئی ہے، اس سے قبل صدر ٹرمپ کے ایشیا کے دورے کے دوران چینی صدر سے ان کی ملاقات کا معاملہ شکوک کا شکار تھا اور اس کی وجہ سے تجارتی میدان میں کشیدگی کو قرار دیا جا رہا تھا۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ آج رات گئے ملائشیا کے لیے روانہ ہوں گے جبکہ وہ جاپان اور جنوبی کوریا بھی جائیں گے، جہاں پر وہ ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن (ایپک) کے اجلاس سے خطاب...
سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب خان اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف دائر اپیلوں کو سماعت کے لیے مقرر کر لیا ہے۔ یہ اپیلیں 27 اکتوبر کو سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ کے روبرو سماعت کے لیے پیش ہوں گی۔ عدالتی فہرست کے مطابق، جسٹس امین الدین خان بینچ کی سربراہی کریں گے، جبکہ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شکیل احمد بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: واضح رہے کہ عمر ایوب اور شبلی فراز نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں سزا کے بعد اپنی نااہلی کو چیلنج کر رکھا ہے۔ قبل ازیں پشاور ہائیکورٹ نے دونوں رہنماؤں کی...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے لیےپنک ربن پاکستان کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی گلابی تھیم والی خصوصی کٹ پہن کر کھیلے گی۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسرسمیر احمد سید نے بتایا کہ راولپنڈی میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران جنوبی افریقی ٹیم اورمیچ آفیشلز بھی یکجہتی کے طور پرگلابی ربن پہنیں گے۔ اس موقع پر میچ میں استعمال ہونے والی اسٹمپس بھی گلابی رنگ کی ہوں گی۔ سمیر احمد سید نے کہا کہ کرکٹ کے ذریعے عوام میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی پھیلانا پی سی بی کی ہمیشہ سے ترجیح...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے 27 اکتوبر کو جموں و کشمیر پر غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف ’یومِ سیاہ‘ منانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پورے ملک میں 27 اکتوبر کو صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یومِ سیاہ کے موقع پر یہ خاموشی کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور ان کی جدوجہدِ آزادی کے احترام کے طور پر اختیار کی جائے گی۔ وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے تمام سرکاری و نجی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تقریبات اور آگاہی مہمات...
پاکستان ریلوے نے لاہور میں 24 سے 27 اکتوبر تک شیڈول تمام نیلامیاں ملتوی کر دیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے شفافیت سے متعلق سامنے آنے والی رپورٹس پر نوٹس لینے کے بعد نیلامیوں کو ملتوی کرنے کا حکم دیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر ریلوے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 20 سے 23 اکتوبر تک ہونے والی گوداموں اور دیگر جائیدادوں کی تمام نیلامیاں اور 27 اکتوبر تک طے شدہ دیگر نیلامیاں اس بنیاد پر منسوخ کی ہیں کہ فی مربع فٹ پیشکش توقع سے کم تھی،اب ہم نیا بنچ مارک 300 روپے فی مربع فٹ مقرر کریں گے اور کوشش کریں گے کہ 350 روپے فی مربع فٹ تک...
ملک بھر کے طلبہ کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی جب کہ وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز 30 اکتوبر سے کیا جائے گا۔ ملک بھر کے ایک لاکھ ہونہار طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے، مرکزی تقریب کا انعقاد جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگا۔ وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت میرٹ پر آنے والے ہونہار طلبہ کی فہرست ایچ ای سی جاری کر چکا ہے، مرکزی تقریب کے بعد صوبائی دارالحکومتوں میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا.
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)ملک بھر کے طلبہ کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی جب کہ وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز 30 اکتوبر سے کیا جائے گا۔ملک بھر کے ایک لاکھ ہونہار طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے، مرکزی تقریب کا انعقاد جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگا۔ وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت میرٹ پر آنے والے ہونہار طلبہ کی فہرست ایچ ای سی جاری کر چکا ہے، مرکزی تقریب کے بعد صوبائی دارالحکومتوں میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہیں اور پنشن معمول سے پہلے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر کی تنخواہیں اور پنشن جمعہ 31 اکتوبر 2025 کو جاری کی جائیں گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یکم اور 2 نومبر کو ہفتہ اور اتوار کو سرکاری تعطیلات ہیں، اس لیے یہ فیصلہ بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا۔ سیکشن آفیسر (ایف آر) محمد یونس کے دستخط والے خط میں اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو 31...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے شعبہ آرفن کیئرپروگرام کے تحت فن گالا ہفتہ، 25 اکتوبر2025کو کراچی کے مقامی واٹرپارک میں منعقد کیاجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ہرسال کی طرح اس سال بھی الخدمت آرفن کیئرپروگرام میںرجسٹرڈیتیم بچوں کے لیے ایک روزہ فن گالا کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں سندھ بھر سے ایک ہزار سے زاید باہمت بچے شریک ہوں گے۔ فن گالا میں بچے سوئمنگ پولز، کرکٹ،فٹبال اوراِنڈور گیمز سے محظوظ ہوں گے۔ تقریب میں الخدمت کے ریجنل ذمے داران سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامورشخصیات بھی شرکت کریں گی۔اس موقع پر بچوں کے لیے مختلف ہم نصابی سرگرمیوں اورٹریننگ سیشن کا بھی اہتمام کیاجائے گا۔ پروگرام کے اختتام پر...
الثانویہ العامہ، الثانویة الخاصہ، الشہادة العالیہ اور الشہادة العالمیہ کے امتحانات ہوں گے۔ قرآن، تفسیر، حدیث، تاریخ، اخلاق، فقہ، عقائد، تجوید و قرات، حفظ قرآن اور پیش نمازی کے امتحانات لئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیراہتمام ضمنی امتحانات 25 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔ ناظم امتحانات مولانا محمد تحسین کی طرف سے جاری امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق الثانویہ العامہ(میٹرک)، الثانویة الخاصہ( ایف اے)، الشہادة العالیہ(بی اے) اور الشہادة العالمیہ(ایم اے) کے روزانہ دو پیپر ہوں گے۔ ہر پیپر تین گھنٹے کا ہوگا۔ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات 54 امتحانی مراکز میں امتحان دیں گے۔ تفسیر، حدیث، تاریخ، اخلاق، عقائد، فقہ، اصول الفقہ، المنطق الادب، صرف، نحو، عقائد، منطق،...
اسلام آباد: اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الاول 1447 ہجری کا نیا چاند 21 اکتوبر 2025 کو شام 5 بج کر 25 منٹ پر پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق طلوع ہوگا۔ سپارکو کے مطابق فلکیاتی مشاہدات اور موسمیاتی اندازوں کی روشنی میں نئے قمری مہینے کے آغاز کے امکانات واضح ہیں، 23 اکتوبر 2025 کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 48 گھنٹے اور 54 منٹ ہوگی، جو رویت کے لیے ایک موزوں دورانیہ سمجھا جاتا ہے، ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان متوقع وقفہ 56 منٹ کا ہوگا، جو چاند کے نظر آنے کے امکانات کو مزید بڑھا دیتا ہے۔ سپارکو کے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2025ء) جمادی الاول کے چاند کی پیدائش ہو گئی، ماہ جمادی الاول 1447 ہجری کے چاند کی حتمی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ماہ جمادی الاول کے چاند کی رویت سے متعلق پیشن گوئی سامنے آگئی۔ سپارکونے اعلان کیا ہے کہ 23 اکتوبر 2025 کی شام کو نیا چاند نظر آنے کے بہت اچھے امکانات ہیں ۔ سپیس اینڈ اپرایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الاول 1447 ہجری کا نیا چاند 21 اکتوبر 2025 کو شام 5:25 بجے پاکستان کے معیاری وقت پر طلوع ہوا۔ 23 اکتوبر 2025 کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 48 گھنٹے اور 54 منٹ ہوگی۔...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2025ء) رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ کی پیشن گوئی کر دی گئی ، ماہ مبارک کی آمد چند ہفتوں کی دوری پر، ماہ جمادی الاول کے چاند کی رویت سے متعلق بھی پیشن گوئی سامنے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد میں اب 3 ماہ سے کچھ زائد وقت باقی بچا ہے۔ امارات فلکیاتی انجمن نے نئے ہجری سال 1477 میں پہلا روزہ جمعرات 19 فروری 2026 کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ اماراتی فلکیاتی انجمن کے صدر ابراہیم جروان کے مطابق رمضان 1447 کا چاند منگل 17 فروری کو شام 4 بج کر ایک منٹ پر (امارات کے وقت کے مطابق) پیدا ہوگا، جو سعودی عرب کے وقت...
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 5 اور پنجاب اسمبلی کی 7 نشستوں پرضمنی انتخابات کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2025 مقرر کردی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور، این اے 96 فیصل آباد-II، این اے 104 فیصل آباد-X، این اے 143 ساہیوال-III، این اے 185 ڈیرہ غازی خان-II، اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ جات پی پی 73 سرگودھا-III، پی پی 98 فیصل آباد-I، پی پی 115 فیصل آباد-XVIII، پی پی 116 فیصل آباد-XIX، پی پی 203 ساہیوال-IV اور پی پی 269 مظفرگڑھ-II کے ضمنی انتخابات کے لیے بذریعہ پوسٹ ووٹ ڈالنے کے لیے تمام اہل ووٹرز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔میڈیکل کی اعلیٰ تعلیم کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے مراکز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔کراچی میں ڈاﺅ یونیورسٹی اوجھا کیمپس اور این ای ڈی یونیورسٹی جبکہ اسلام آباد میں ٹیسٹ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں منعقد کیا جائے گا۔حیدرآباد، جامشورو، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، لاڑکانہ، جیکب آباد اور سکھر میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ملک بھر میں 35 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جبکہ ایک بین الاقوامی مرکز سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہو گا۔ایم ڈی کیٹ 2025ءکا امتحان 26اکتوبر کو منعقد ہو گا جس کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار 125امیدوار رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈز کے ساتھ مقررہ وقت پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی...
میڈیکل کی اعلی تعلیم کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے مراکز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔کراچی میں ڈائو یونیورسٹی اوجھا کیمپس اور این ای ڈی یونیورسٹی جبکہ اسلام آباد میں ٹیسٹ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں منعقد کیا جائے گا۔حیدرآباد، جامشورو، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، لاڑکانہ، جیکب آباد اور سکھر میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ملک بھر میں 35 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جبکہ ایک بین الاقوامی مرکز سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہو گا۔ ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان 26 اکتوبر کو منعقد ہو گا جس کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار 125 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈز کے ساتھ مقررہ وقت پر پہنچنے کی ہدایت کی...
ذرائع کے مطابق 27 اکتوبر کو تاریخ کشمیر کے سیاہ ترین باب کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جو کئی دہائیوں سے جاری فوجی قبضے، جبر اور بنیادی حقوق سے محرومی کے آغاز کی علامت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری ہر سال 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں کیونکہ بھارت نے 1947ء میں اسی دن جموں و کشمیر کے لوگوں کی مرضی کے خلاف سرینگر میں اپنی فوجیں اتاری تھیں اور خطے پر جابرانہ قبضہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق 27 اکتوبر کو تاریخ کشمیر کے سیاہ ترین باب کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جو کئی دہائیوں سے جاری فوجی قبضے، جبر اور بنیادی حقوق...
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ سیکورٹی ڈیوٹی کے باعث کوئی بھی گواہ عدالت پیش نہ ہو سکا ۔جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ دوران سماعت شیخ رشید احمد و دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے۔ سماعت کے آغاز پر پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اس مقدمہ کے گواہان کرکٹ میچ سیکورٹی ڈیوٹی پر ہیں اس لیئے آج پیش نہیں ہوسکتے جس پر عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے آئندہ تاریخ 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد: پاک فوج نے افغان صوبے پکتیکا میں کارروائی کے دوران خارجی گل بہادر گروپ کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے جس میں 70 سے زائد خوارج مارے گئے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق 17 اکتوبر کی رات کو ایک انتہائی ٹارگٹڈ انداز میں خارجی گل بہادر گروپ کے پکتیکا کے علاقوں میں موجود دہشت گرد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، انٹیلی جینس ذرائع کی مصدقہ اطلاعات پر ان موثر اسٹرائیکس میں خارجی گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خارجی مارے گئے جن میں اہم خارجی سرغنہ بھی شامل تھے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق خوارجی گل بہادر گروپ پاکستان ميں دہشت گردی کی بڑی اور متعدد وارداتوں ميں ملوث ہے اور افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو...
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں متعلقہ فائیلیں Islam Times V Log 18-10-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ Irreversible Defeat: Iran Declares Israel’s Collapse After October 11 11 اکتوبر کے بعد سے صہیونی حکومت سابقہ صہیونی حکومت نہیں رہی،رہبر مسلمین شرم الشیخ کی نمائشی تقریب،ٹرمپ کی دھمکی نے امن کا بھانڈہ پھوڑ دیا؟ پاک افغان جنگ،اندرونی و بیرونی بحران سے دوچار حکومت لیے بڑا چیلنج ہفتہ وار پروگرام : اسلام...
—فائل فوٹو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قوم کی روح پر 18 اکتوبر 2007 کا دن ہمیشہ کے لیے نقش ہو چکا ہے۔سانحہ کارساز کی 18ویں برسی پر بلاول بھٹو نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ دن تھا جب 30 لاکھ سے زائد لوگوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وطن واپسی پر تاریخی استقبال کیا۔انہوں نے کہا کہ یہی وہ دن تھا جب 180 بہادر جیالوں نے جمہوری پاکستان کے خواب کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، آمریت اور دہشت گردی نے گٹھ جوڑ کر کے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے کارواں پر ہولناک حملہ کیا۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کاروانِ بینظیر پر...
عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری پرامن طریقے سے اپنے پیدائشی حق، حق خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کی پاداش میں بھارتی فورسز انہیں وحشیانہ جبر کا نشانہ بنا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے کے لوگوں اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر پر جاری غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں۔ بھارت نے 27 اکتوبر 1947ء کو تقسیم برصغیر کے فارمولے کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے سرینگر کے ہوائی اڈے پر فوج اتار کر...
پرائیویٹ حج سکیم کے تحت رجسٹریشن کی تاریخ میں 22 اکتوبر تک توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) پرائیویٹ حج سکیم کے تحت رجسٹریشن کی تاریخ میں 22 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کی جانب سے 55 ہزار 500 عازمین کی بکنگ کرلی گئی، ساڑھے چار ہزار افراد کا کوٹہ تاحال خالی ہے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق کوٹہ مکمل کرنے کے لیے تاریخ میں 22 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے، جو لوگ پرائیویٹ سکیم کے تحت حج پر جانا چاہتے ہیں وہ جلد از جلد اپنی بکنگ کرا لیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے...
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا بھارت سے ہار کے بعد مخالف ٹیم کی کھلاڑی کے پاؤں چھو رہی ہیں۔ بھارتی کھلاڑی سمرتی مندھانا کے ساتھ فاطمہ ثنا کی مذکورہ تصویر کو مختصر پیغامات کی سائٹ ایکس سمیت فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔ تاہم فیکٹ چیک سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ یہ تصویر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے تیار کی گئی ہے اور اس کا کسی حقیقی واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ یہ تصویر 5 اکتوبر کو ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان بمقابلہ بھارت...
راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ تھانہ صادق آباد میں 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی، جس میں علیمہ خان کی عدم حاضری پر گواہان کے بیان ریکارڈ نہ ہوسکے ۔ عدالت نے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے 19 اکتوبر عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ علیمہ خان آپ کی ضمانت کیوں نہ منسوخ کی جائے ؟ مسلسل غیر حاضری عدالتی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔ کیوں نہ علیمہ خان کی...
جماعت اسلامی پنجاب کے امیر، محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ کسانوں کے قتل عام اور حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف 26 سے 28 اکتوبر تک لاہور سے کسان بچاؤ پاکستان بچاؤ روڈ کارواں شروع کیا جائے گا ۔ محمد جاوید قصوری نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ 27 اکتوبر کو نوشہرہ، ورکاں اور آخری روز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں امیر جماعت حافظ نعیم الرحمن کارواں سے خطاب کریں گے۔ اِن کا کہنا تھا کہ کارواں پہلے روز لاہور سے اوکاڑہ، دوسرے روز لاہور سے نوشہرہ ورکاں اور آخری روز ننکانہ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ جائے گا۔ محمد جاوید قصوری نے گندم کی قیمت 45 سو روپے فی...
پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے موسمِ سرما کے نئے تدریسی اوقات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق یہ اوقات کار 16 اکتوبر 2025 سے 31 مارچ 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کے اسکولوں میں اچانک چھٹی، والدین اور طلبا کو مشکلات اس فیصلے کا مقصد طلبہ کو سرد موسم کی شدت سے محفوظ رکھنا اور تدریسی عمل کو مؤثر انداز میں جاری رکھنا ہے۔ سنگل شفٹ اسکولز کے اوقات نئے شیڈول کے تحت لڑکوں کے سنگل شفٹ اسکول پیر سے جمعرات تک صبح 8:45 بجے سے دوپہر 2:45 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز کلاسز دوپہر 12:30 بجے ختم...
اسلام آباد کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکلائے صفائی نے اپنے حتمی دلائل مکمل کرلیے، جس کے بعد عدالت نے مقدمے کی سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد، شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی، جو اڈیالہ جیل میں ہی منعقد ہوئی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔ عمران خان کی بہنیں، ان کے بہنوئی سہیل خان اور قریبی ساتھی نوشیروان برکی نے سماعت میں شرکت کی، جبکہ پی ٹی آئی کی سینیٹر...
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان مشترکہ مشق "دوستاریم-5" انسدادِ دہشت گردی کے دائرہ کار میں 13 اکتوبر سے شروع ہوئی اور 24 اکتوبر 2025 تک اسپیشل آپریشنز اسکول، چرات میں جاری رہے گی۔پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (SSG) اور قازقستان آرمی کے اسپیشل فورسز کے دستے اس مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔اس مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔شرکت کرنے والے دستے ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کرنے کے منتظر ہیں۔ روسی تیل کی خریداری روکنے کے حوالے سے مودی اور ٹرمپ کے درمیان کوئی بات نہیں ہوئی، بھارت نے...
مہیما سنگھ نے سوال کیا کہ مودی اور امت شاہ اب تک وائی پورن کمار کے کنبہ سے ملاقات کرنے کیوں نہیں گے، کیوں انہوں نے اب تک یہ بھروسہ نہیں دلایا کہ حکومت دلتوں کیساتھ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے دلت استحصال کے بڑھتے معاملوں کا حوالہ دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ 11 سالوں سے مودی حکومت میں ہر سطح پر دلتوں کے وجود اور ان کے حقوق پر سخت حملہ ہو رہا ہے۔ یہ بیان نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر مہیما سنگھ نے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر ماہ میں پیش آئے کئی سنگین دلت استحصال کے واقعات کے باوجود وزیر اعظم نریندر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : (دنیا نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آر ایل این جی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 22 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کیا گیا۔سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمت 11.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی، ستمبر میں سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 11.01 ڈالر تھی۔اکتوبر میں سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 12.23 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی جبکہ ستمبر میں سوئی...
دبئی میں ٹیکنالوجی کی نمائش Gitex کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز 13 اکتوبر سے ہوا ہے اور 17 اکتوبر تک رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق جائٹیکس کے موقع پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ڈیجیٹل تعاون اور انوویشن کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کی متحدہ عرب امارات کی وزارتِ صنعت و جدید ٹیکنالوجی کے انڈر سیکرٹری عمر احمد سووینہ السوویدی سے ملاقات ہوئی جس میں ڈیجیٹل گورننس اور مصنوعی ذہانت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ، نیشنل ڈیٹا ایکسچینج لیئر اور کیش لیس اکانومی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شزا فاطمہ کی ابو ظہبی انویسٹمنٹ آفس کے مسیمو فالچونی سے بھی ملاقات ہوئی جس میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور...
مضمون کا ایک اور حصہ یہ ہے کہ جب ہماری سیکورٹی فورس، جسے ہم ناقابل تسخیر سمجھتے تھے، حیران رہ گئی اور اسے تباہ کن دھچکا لگا تو شکوک و شبہات اپنے عروج پر پہنچ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ یدیعوت احرونوت صیہونی اخبار نے اپنے شمارے میں غزہ میں دو سالہ جنگ کے خاتمے کے موقع پر ایک مضمون شائع کیا ہے، جس میں اعتراف کیا گیا ہے کہ اب سے جنگ کا غبار چھٹ جانے کے بعد 7 اکتوبر کی شکست کے جہتیں واضح ہو جائیں گی۔ عبرانی زبان کے میڈیا آؤٹ لیٹ نے لکھا ہے کہ اس دن کے دو سال بعد جس نے اسرائیلی تاریخ کو ہمیشہ کے لیے بدل دیا، ایسا لگتا ہے کہ یادگار دن کی دھول، ابھی...
این ایس اے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو لوگوں کو حراست میں لینے کا اختیار دیتا ہے تاکہ وہ ہندوستان کے دفاع کیلئے متعصبانہ انداز میں کام کرنے سے روک سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی جے انگمو کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ درخواست میں ماحولیاتی کارکن کی قومی سلامتی ایکٹ کے تحت نظربندی کو چیلنج کیا گیا ہے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جسٹس اروند کمار اور جسٹس این وی انجاریا کی بنچ نے وقت کی کمی کی وجہ سے سماعت بدھ تک ملتوی کر دی۔ عدالت عظمیٰ نے 6 اکتوبر کو کشمیر کے سرحدی علاقہ لداخ کو نوٹس...
سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ 8 اکتوبر کا استعفیٰ جسے پہلے مسترد کردیا گیا تھا، اب اسے تسلیم کرلیا گیا ہے، علی امین نے سوشل میڈیا پر گورنر کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے دونوں استعفوں کی کاپی بھی شیئر کردی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے استعفوں پر اعتراض پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا رد عمل سامنے آگیا۔ وزیراعلیٰ علی امین نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ انہوں نے اپنے دونوں استعفے 8 اور 11 اکتوبر کو اپنے مستند دستخط کے ساتھ جمع کرائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 8 اکتوبر کا استعفیٰ جسے پہلے مسترد کردیا گیا تھا، اب اسے تسلیم کرلیا گیا ہے، علی امین نے سوشل...
سٹی 42 : پنجاب بھر کے تمام سکول کل شیڈول کے مطابق کھلیں گے، تاہم راولپنڈی کی بارانی زرعی یونیورسٹی اور لاہور کی یو ای ٹی اور پنجاب یونیورسٹی میں (کل) 14 اکتوبر کو کلاسز آن لائن ہوں گی۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام سکول کل شیڈول کے مطابق کھلیں گے ۔ پنجاب یونیورسٹی کا اعلان سیمنٹ سستاہوگیا پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ 14 اکتوبر کو کلاسز آن لائن ہوں گی ، کل یونیورسٹی معمول کی کلاسز کیلئے بند رہے گی ۔ یو ای ٹی میں آن لائن کلاسز یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں کل کلاسز آن لائن...
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں یونین کونسلز کی سطح پر حلقہ بندیوں کے جاری شیڈول کے تحت ابتدائی حلقہ بندیوں کی تیاری کا آغاز کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں یونین کونسلز کی سطح پر حلقہ بندیوں کے جاری شیڈول کے تحت ابتدائی حلقہ بندیوں کی تیاری کا آغاز ہوگیا ہے جو 31 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ ای سی پی سے جاری شیڈول کے مطابق حلقہ بندی حکام اور حلقہ بندی کمیٹوں کے تقرری اور تربیت،نقشوں کی خریداری سمیت دیگر انتظامات کی تکمیل 12 اکتوبر تک مکمل کر لی گئی ہیں۔(جاری ہے) کمیٹیوں کی جانب سے ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست کی تیاری کا کام 13 اکتوبر کو شروع ہوگیا جو 31 اکتوبر تک مکمل ہوں گی۔یکم نومبر کو فہرستیں آویزاں کی جائیں گی اور ان پر اعتراضات 16 نومبر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 73 سرگودھا تھری میں ضمنی انتخاب کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا جہاں پولنگ 23نومبر کو ہوگی۔(جاری ہے) ای سی پی سے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 20 اکتوبر کو ہوگی،کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 24 اکتوبر تک دائر کی جاسکیں گی اور اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے ان پر فیصلہ31 اکتوبرتک ہوگا۔نظرثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو جاری کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی 3نومبر تک واپس لئے جاسکیں گے۔امیدواروں کو انتخابی نشانات 4نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے جبکہ پولنگ 23 نومبر کو ہوگی۔
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختونخوا میں سیاسی تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفوں پر موجود غیر مشابہ دستخطوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے استعفے واپس کر دیے ہیں۔ گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنر کو 8 اور 11 اکتوبر 2025 کو وزیرِاعلیٰ کے دفتر سے 2 استعفے موصول ہوئے، جن پر دستخط مختلف اور غیر مشابہ پائے گئے۔اس پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیرِاعلیٰ کو 15 اکتوبر دوپہر 3 بجے گورنر ہاؤس طلب کر لیا ہے تاکہ استعفوں کی اصل حیثیت کی تصدیق کی جا سکے۔ عمران خان کے نامزد امیدوار کی کامیابی کیلئے بھرپور کوشش کروں گا، علی امین گنڈاپور فیصل کریم...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کو پیش کیے جانے والے دونوں استعفوں پر موجود دستخط میرے ہی ہیں۔ اس سے قبل گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے 2 استعفوں پر موجود دستخط پر اعتراض کر کے ان کا استعفی واپس کر دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: گورنر خیبر پختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس کردیا گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو مبینہ استعفوں کی تصدیق کے لیے 15 اکتوبر کو گورنر ہاؤس طلب کرلیا ہے۔ گورنر ہاؤس سے جاری خط کے مطابق، گورنر کو 8 اور 11 اکتوبر 2025 کو وزیر اعلیٰ کے...
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفوں پر اعتراضات اٹھا دیئے ہیں۔ گورنر کے مطابق 8 اور 11 اکتوبر کو موصول ہونے والے استعفوں پر موجود دستخطوں میں فرق پایا جاتا ہے، جس کی تصدیق کے بعد آئین کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے دو مختلف تاریخوں 8 اور 11 اکتوبر کو پیش کیے گئے استعفوں میں دستخط ایک جیسے نہیں ہیں۔ گورنر نے اس فرق پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ان دستخطوں کی مستند حیثیت کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے اعلان کیا ہے کہ...
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 13 اکتوبر کی صبح دس بجے طلب کرلیا گیا جس میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے نئے شیڈول کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل 20اکتوبر دوپہر دو بجے تک ملتوی کیا گیا تھا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔ دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کردی تاہم اُن کا کہنا ہے کہ تمام قانونی نکات اور آئینی معاملات کو دیکھنے کے بعد اس کی منظوری کا فیصلہ پیر کے روز کیا جائے گا۔ اُدھر پاکستان تحریک انصاف نے اپنا وزیراعلیٰ لانے کیلیے سیاسی جماعتوں سے رابطے...
یورپ کا سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ایک بڑی تبدیلی متعارف کرائی جا رہی ہے، 12 اکتوبر 2025 سے شینگن معاہدے میں شامل 29 یورپی ممالک میں داخلے اور اخراج کے لیے نیا ڈیجیٹل انٹری اور ایگزٹ سسٹم نافذ ہو جائے گا۔ اس نظام کے تحت روایتی پاسپورٹ پر اسٹیمپ لگانے کا طریقہ ختم کر کے بایومیٹرک تصدیق یعنی چہرے اور انگلیوں کے نشانات متعارف کرائی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شینگن ویزا مسترد ہونے میں پاکستانی کس نمبر پر ہیں؟ یہ نیا نظام تمام غیر یورپی شہریوں پر لاگو ہوگا جو 90 دن یا اس سے کم مدت کے لیے یورپ کا دورہ کرتے ہیں، البتہ یورپی یونین کے شہریوں، رہائشیوں اور طویل مدتی ویزا یا رہائشی اجازت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">منیلا: فلپائن کے جزیرے مینڈاناؤ کے ساحل کے قریب 7.4 شدت کا شدید زلزلہ آیا، جس کے بعد حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلہ 10 اکتوبر کی صبح 9 بج کر 43 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا، جس کے جھٹکے دور دراز علاقوں تک محسوس کیے گئے۔فلپائن کے زلزلہ پیما ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اگلے دو گھنٹوں میں بحرالکاہل کے ساحلی علاقوں میں ایک میٹر تک اونچی لہروں کا امکان ہے۔ حکام نے ساحلی آبادیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔تاحال کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، تاہم امدادی ٹیمیں ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے...
13 اکتوبر سے انسداد پولیو کی ملک گیر مہم کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس مہم کا اعلان فوکل پرسن برائے انسداد پولیو پروگرام عائشہ رضا فاروق نے پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چار لاکھ سے زائد پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں اور چار کروڑ پچاس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ستمبر 2004 سے چھ ملک گیر مہم چلائی جا چکی ہیں جبکہ پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کے کیسز 11 لاکھ سے کم ہو کر آٹھ لاکھ تیس ہزار رہ گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملک سے اب تک 29 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا سے کیسز کی تعداد زیادہ سامنے آئی ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر )عالمی یوم ڈاک، ہر سال 9 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔9 اکتوبر1874ء میں سوئٹزرلینڈ میں پہلی مرتبہ عالمی ڈاک سے متعلق کانفرنس ہوئی جس میں جنرل پوسٹل یونین’’ نامی تنظیم کی بنیاد ڈالی گئی۔ اس معاہدے کو 22ملکوں نے منظور کیا اور یکم جولائی1875ء سے یہ نظام نافذالعمل ہوا۔ 9 اکتوبر کو ڈاک کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد تمام ممالک میں ڈاک کی ترسیل کی ترقی اور ڈاک کے نظام کی بہتری ہے۔عالمی یوم ڈاک کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد نیشنل آ رگنائزیشن آف پوسٹل ایمپلائیز یونین(نوپ) کے زیر اہتمام حیدرآباد جی پی او میں کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان، محکمہ ڈاک اور یونیورسل پوسٹل...
سٹیٹ بینک کی جانب سے 500 ملین ڈالر یوروبانڈ سمیت بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی زر مبادلہ ذخائر 3 اکتوبر 2025 کو 19 ارب 81 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 3 اکتوبر کو 2 کروڑ ڈالر اضافے سے 14 ارب 42 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں اور کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 39 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ خیال رہے 3 اکتوبر 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک نے بیرونی قرضے کی ادائیگیاں کیں جن میں پاکستان ساورن یورو بانڈ کی 500 ملین ڈالر...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اکتوبر ۔2025 ) مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ”لبیک یا اقصیٰ ملین مارچ“ کے نام سے 10 اکتوبر کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی گئی تھی جس کے بعد جڑواں شہروں میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں تحریک لبیک پاکستان کا اسلام آباد میں احتجاج کے اعلان کے بعد وفاقی پولیس کی تمام نفری کو حاضری یقینی بنانے کا ہدایت جاری کر دی گئیں ہیں اسی کے ساتھ تمام اعلیٰ افسران کا آپریشن ڈویژن میں تعینات فورس کو الرٹ رہنے کا حکم بھی دیا گیا ہے.(جاری ہے) اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-1 چترال پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقے میں پولنگ 23 نومبر کو ہو گی، امیدوار 15 سے 17 اکتوبر تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ شیڈول کے تحت کاغذات کی سکروٹنی 22 اکتوبر کو ہوگی جبکہ اعتراضات پر فیصلے تین نومبر تک سنائے جائیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 5 نومبر کو جاری کی جائے گی اور انتخابی نشانات 6 نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔ محکمہ موسمیات نے جمادی الاول کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی مزید :
سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی ریاض ایئر اپنی پہلی پرواز 26 اکتوبر کو شروع کرے گی، جس کا پہلا روٹ برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے ہوگا۔ یہ اعلان سرکاری ٹی وی کی رپورٹ میں کیا گیا۔ مزید پڑھیں: سبزی خور کو گوشت والا کھانا پیش، قطر ایئرویز کی پرواز میں مسافر انتقال کرگیا ابتدائی مرحلے میں ٹکٹوں کی فروخت سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (PIF) اور ریاض ایئر کے ملازمین کے لیے ہوگی، جبکہ عوام کے لیے فروخت بعد میں شروع کی جائے گی۔ سی ای او ٹونی ڈگلس نے بتایا کہ کمپنی کا اگلا روٹ دبئی ہوگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ ججوں کو ووٹ دیتے نہیں عدالتیں بند کر دیں۔ عدات میں سپریم کورٹ بار کے آئندہ انتخابات کا ذکر آیا تو عدالت میں دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی۔ ایک کیس میں وکیل کو 16 اکتوبر کی تاریخ دی۔ اس پر وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ 16 اکتوبر کی تاریخ نہ رکھیں، اس روز تو سپریم کورٹ بار کے الیکشن ہیں۔ یہ سن کر جسٹس محسن اختر کیانی نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ بار کے الیکشن ہیں تو ان سے کہیں پھر عدالتیں بند کر دیں۔ ججوں کو تو ووٹ دیتے نہیں آپ، ججوں کو بھی ووٹ دیا کریں ناں۔ جج کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے انٹرا پارٹی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ ملک بھر کی تنظیمات تحلیل کر دی گئیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 14 اکتوبر مقرر کی گئی ہے، اعتراضات پر 25 تا 27 اکتوبر سماعت ہوگی جبکہ حتمی امیدواروں کا اعلان یکم نومبر کو کیا جائے گا۔کراچی ڈویڑن کے الیکشن 11 نومبر کو ہوں گے، جن کی نگرانی نوید عالم کریں گے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کر دیا گیا۔ پی سی بی کی جانب سے اظہر محمود کو ہیڈ کوچ، نوید اکرم چیمہ کو ٹیم منیجر مقرر کر دیا گیا۔عمران فرحت بیٹنگ کوچ، عبد الرحمن سپن بولنگ کوچ، عبد المجید فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کی مینجمنٹ کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اظہر محمود کو ہیڈ کوچ اور نوید اکرم چیمہ کو ٹیم مینیجر مقرر کیا گیا ہے۔ عمران فرحت بیٹنگ کوچ، عبد الرحمان اسپن بولنگ کوچ اور عبد المجید فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔ Update on Pakistan Team management for South Africa Tests Details here ➡️ https://t.co/ZDV1VNJ50Z#PAKvSA — PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 8, 2025 پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
دو دہائیاں بیت گئیں، 8 اکتوبر کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی بحالی ابھی ادھوری WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز مظفرآباد(آئی پی ایس) آزاد جموں و کشمیر میں 8 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے کو آج 20 برس مکمل ہوگئے، لیکن دو دہائیاں گزرنے کے باوجود تعمیرات کے معیار اور شہری منصوبہ بندی میں بہتری کا سفر ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا۔دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں آج سے 20 برس قبل صبح 8 بج کر 52 منٹ پر زمین لرز اٹھی، 7.6 شدت کے زلزلے سے چند لمحوں میں بستیاں ملبے میں بدل گئیں اور 46 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے۔کے پی کے صوبے کا ایک خوبصورت شہر بالاکوٹ...
ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت کی جس دوران علیمہ خان کے علاوہ باقی ملزمان عدالت پیش ہوئے۔ علیمہ خان کی جانب سے ان کے وکیل فیصل ملک اور حسنین سنبل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تاہم عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کردی۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش دوران سماعت پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی استقامت کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 8 اکتوبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں قومی عزم، یکجہتی اور استقامت کی روشن علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن 2005 کے اس تباہ کن زلزلے کی یاد تازہ کرتا ہے جس نے ملک بھر میں جانی و مالی نقصان پہنچایا، لیکن قوم نے اس آفت کا مقابلہ بے مثال اتحاد و یکجہتی سے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2005 کے زلزلے نے قوم کے اندر رواداری، ہم آہنگی اور ملی جذبے کو مزید مستحکم کیا، اور یہ جذبہ آج بھی ہماری اجتماعی طاقت کی بنیاد ہے۔ مزید پڑھیں:8 اکتوبر زلزلہ: جب قوم نے مصیبتوں کو عزم و...
کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی،ترقی و خصوصی اقدامات کی زیر صدارت اسلام آباد میں زراعت،موسمیاتی تبدیلی اور سیلابی ہنگامی حالات سے متعلق وفاقی کابینہ کمیٹی کے حالیہ اجلاس کے بارے میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وضاحت جاری کردی ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایاکہ اجلاس سے متعلق معلومات اور اوقات کارکی بار بار تبدیلی کے باعث صوبہ سندھ کے نمائندے اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے۔ انھوں نے کہاکہ وزارتِ منصوبہ بندی اسلام آبادکی جانب سے 1 اکتوبر 2025 کوابتدائی نوٹس جاری کیاگیا،جس میں اجلاس 3 اکتوبرکوصبح 10 بجے بلانے کااعلان کیاگیا تھا، اگلے دن 2 اکتوبر کو ایک اور مراسلے کے ذریعے اجلاس کا وقت تبدیل کرکے شام 5 بجے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251008-2-1 خیرپور (جسارت نیوز ) ضلع خیرپور میں پولیو کے خاتمے کے لیے مہم 13 اکتوبر سے 19 اکتوبر 2025 تک چلائی جائے گی۔ اس حوالے سے ڈویژنل ٹاسک فورس کا ایک اہم اجلاس کمشنر سکھر ڈویڑن، عابد سلیم قریشی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں خیرپور، سکھر اور گھوٹکی کے افسران نے شرکت کی۔کمشنر سکھر ڈویڑن نے اجلاس میں ہدایت دی کہ اسسٹنٹ کمشنرز، مختارکار، یونین کونسل سیکریٹریز اور یو سی انچارجز کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے، اور جو افسر اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرے گا، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ مہم سے قبل ٹریننگ اور چیک لسٹ کے مطابق مؤثر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی ایک جنرل نشست کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار آج اور کل کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال14 اکتوبر کو ہو گی جبکہ 15 اکتوبر تک کاغذات کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر کے تعلیمی اداروں بالخصوص پروفیشنل اداروں میں سالانہ یوم حسین علیہ السلام منایا جاتا ہے۔ ملتان میں بہائوالدین زکریا یونیورسٹی، نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں امام حسین کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع ملتان بہائوالدین زکریا یونیورسٹی یونٹ کے زیراہتمام سالانہ امام حسین کانفرنس آئی ایم ایس ایگزیکٹو ہال میں 14 اکتوبر کو منعقد ہوگی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام کے مطابق سالانہ امام حسین کانفرنس میں طلباء طالبات کے علاوہ اساتذہ، پروفیسرز اور علماء اسکالر خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر کے تعلیمی اداروں بالخصوص پروفیشنل اداروں میں سالانہ...
الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی ایک جنرل نشست کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 8 اور 9 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال 14 اکتوبر کو ہو گی جبکہ 15 اکتوبر تک کاغذات کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ الیکشن ٹریبونل17 اکتوبر کو اپیلوں پر فیصلہ دے گا، 18 اکتوبر کو غیرحتمی فہرست جاری کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کی جانب کہا گیا کہ امیدوار 20 اکتوبر تک کاغذات واپس لے سکیں گے، سینیٹ کی ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 30 اکتوبر کو ہو گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن شبلی فراز کی نااہلی پر خالی نشست پر ہو رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ پوری قوم 7 اکتوبر کو گیارہ بجے دن گھروں سے باہر نکل کر غزہ کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کرے۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان لاہور اور اہلیان کراچی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے غزہ کے مظلوم مسلمانوں کیلئے جماعت اسلامی کیساتھ مل کر آواز بلند کی۔ اسلام ٹائمز۔ سات اکتوبر کو اسرائیلی جارحیت کیخلاف حماس کی مزاحمت کے 2 سال مکمل ہونے پر جماعت اسلامی پاکستان نے ’’یوم یکجہتی فلسطین‘‘ منانے کا اعلان کردیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 7 اکتوبر کو فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے دو سال مکمل ہونے پر قومی اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے...
لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے 2025 کے تباہ کن سیلاب کے بعد متاثرین کے لیے جامع ریلیف پیکج تیار کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 17 اکتوبر سے متاثرین کو امدادی چیکس کی تقسیم شروع کر دی جائے گی۔ عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ رواں برس پنجاب کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، جس سے 27 اضلاع میں تقریباً 4.7 ملین افراد متاثر ہوئے۔ ان کے مطابق، ماضی کے بڑے سیلابوں (1988، 1992، 2010 اور 2014) کے مقابلے میں 2025 کا سیلاب رقبے اور شدت کے لحاظ سے سب سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد؛ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد دونوں برادر ممالک کے اقتصادی تعلقات میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔وفاقی حکومت نے اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینے کے لیے 18 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جو مستقبل میں سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی قیادت کرے گی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کمیٹی کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ یہ فورم پاکستان-سعودی عرب اقتصادی فریم ورک کے تحت باقاعدہ گفت و شنید کی نگرانی کرے گا۔ اس فیصلے کا اعلان 3 اکتوبر کو منعقد ہونے والے ایک اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس کے بعد کیا گیا ہے۔اس سلسلے...
محکمہ موسمیات کا سمندری طوفان شکتی کے حوالے سے 9واں الرٹ جاری، ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)محکمہ موسمیات نے شمال مغربی بحیرہ عرب میں شدید سمندری طوفان شکتی کے حوالے سے 9واں الرٹ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات نے اپنے جاری بیان میں بتایا کہ شمال مغربی بحیرہ عرب پر آنے والا شدید سمندری طوفان “شکتی” گزشتہ 06 گھنٹوں کے دوران مغرب/جنوب مغرب کی طرف بڑھا، اب اس کا مرکز کراچی سے تقریبا 700 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے، 6 اکتوبر تک طوفان کے مغرب/جنوب مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔اس کے بعد یہ مغرب، وسطی اور شمال مشرقی بحیرہ عرب کے اوپر مڑ کر...
محکمہ موسمیات نے شمال مغربی بحیرہ عرب میں شدید سمندری طوفان شکتی کے حوالے سے 9 واں الرٹ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات نے اپنے جاری بیان میں بتایا کہ شمال مغربی بحیرہ عرب پر آنے والا شدید سمندری طوفان "شکتی" گزشتہ 06 گھنٹوں کے دوران مغرب/جنوب مغرب کی طرف بڑھا، اب اس کا مرکز کراچی سے تقریباً 700 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے، 6 اکتوبر تک طوفان کے مغرب/جنوب مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔ اس کے بعد یہ مغرب، وسطی اور شمال مشرقی بحیرہ عرب کے اوپر مڑ کر مشرق کی طرف بڑھے گا اور بتدریج کمزور ہو جائے گا، اس کے زیر اثر آج سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے ساحلی مقامات کے قریب...
دنیا بھر میں ہر سال 5 اکتوبر کو استاد کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن 5 اکتوبر 1966 کا یونیسکو نے مختص کیا تھا۔ اس دن کو منانے کا مقصد اساتذہ کو ان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔ امسال ٹیچر ڈے کا تھیم ’Recasting Teaching as a Collaborative Profession‘ ہے، جس کا مقصد باہمی تعاون اور شراکت کو فروغ دینا ہے۔ ٹیچرز ڈے کے حوالے سے نمل یونیورسٹی اسلام آباد کے اساتذہ اور طلبا کی آرا سننے کے لیے یہ رپورٹ دیکھیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اساتذہ...
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ کے لیے پروازیں 25 اکتوبر سے دوبارہ شروع کی جائیں گی۔ ابتدائی طور پر مانچسٹر سے اسلام آباد کے درمیان نان اسٹاپ پروازیں چلائی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے آپریٹنگ پرمٹ مل گیا، پروازیں کب شروع ہوں گی؟ یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بتایا تھا کہ قومی ایئرلائن رواں ماہ برطانیہ کے لیے پروازوں کا آغاز کرے گی۔ تاہم اس وقت کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی تھی۔ پی آئی اے کو حال ہی میں برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے فارن ایئرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ اور تھرڈ کنٹری آپریٹر کی...
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے القدس فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی نے انکشاف کیا ہے کہ اکتوبر 2023 میں اسرائیل کے خلاف شروع کیا گیا آپریشن طوفانِ الاقصیٰ اتنے سخت خفیہ انتظامات کے تحت کیا گیا کہ نہ صرف مرحوم حماس رہنما اسماعیل ہنیہ بلکہ سید حسن نصراللہ بھی اس کے وقت سے لاعلم تھے۔ یہ بھی پڑھیں:حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہے، اسرائیل کا حماس کے بیان کے بعد ردعمل جمعہ کو ایک ٹی وی انٹرویو میں جنرل قاآنی نے بتایا کہ جب آپریشن غزہ میں شروع کیا گیا، اس وقت ہنیہ عراق کے سفر کے لیے ایئرپورٹ جا رہے تھے اور واپسی پر ہی انہیں اس کی اطلاع ملی۔ ان کے مطابق اگرچہ...