الیکشن کمیشن، پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 73 سرگودھا تھری میں ضمنی انتخاب کے لئے شیڈول کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 73 سرگودھا تھری میں ضمنی انتخاب کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا جہاں پولنگ 23نومبر کو ہوگی۔
(جاری ہے)
ای سی پی سے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 20 اکتوبر کو ہوگی،کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 24 اکتوبر تک دائر کی جاسکیں گی اور اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے ان پر فیصلہ31 اکتوبرتک ہوگا۔نظرثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو جاری کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی 3نومبر تک واپس لئے جاسکیں گے۔امیدواروں کو انتخابی نشانات 4نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے جبکہ پولنگ 23 نومبر کو ہوگی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ضمنی انتخابات میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ کس حلقے میں رہا؟ اعداد وشمار جاری
اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے دوران قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹر ٹرن آؤٹ کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔
الیکشن کمیشن کی دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی7 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے اور مجموعی طور پر ووٹر ٹرن آوٹ 28.58 فیصد رہا۔
دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے-18 ہری پور میں ووٹر ٹرن آؤٹ سب سے زیادہ 42.09 فیصد رہا اور این اے-185 میں 32.61 فیصد ٹرن آؤٹ رہا۔
اسی طرح این اے-96 فیصل آباد میں ووٹر ٹرن آؤٹ 26.46 فیصد، این اے-143 ساہیوال میں 21.43 فیصد، این اے-129 لاہور میں 18.67 فیصد اور این اے-104فیصل آباد میں ووٹر ٹرن آوٹ 13.23 فیصد رہا۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی-269 مظفرگڑھ میں سب سے زیادہ ووٹر ٹرن آؤٹ50.82 فیصد، پی پی-98 فیصل آباد میں 36.82 فیصد، پی پی-73 سرگودھا میں 34.45 فیصد، پی پی-87 میانوالی میں 27 فیصد ٹرن آؤٹ رہا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی-116 فیصل آباد میں ووٹر ٹرن آؤٹ 22.94 فیصد، پی پی- 203 ساہیوال میں ووٹر ٹرن آؤٹ 22.4 فیصد رہا۔