یورپ کا سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ایک بڑی تبدیلی متعارف کرائی جا رہی ہے، 12 اکتوبر 2025 سے شینگن معاہدے میں شامل 29  یورپی ممالک میں داخلے اور اخراج کے لیے نیا ڈیجیٹل انٹری اور ایگزٹ سسٹم نافذ ہو جائے گا۔

اس نظام کے تحت روایتی پاسپورٹ پر اسٹیمپ لگانے کا طریقہ ختم کر کے بایومیٹرک تصدیق یعنی چہرے اور انگلیوں کے نشانات متعارف کرائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شینگن ویزا مسترد ہونے میں پاکستانی کس نمبر پر ہیں؟

یہ نیا نظام تمام غیر یورپی شہریوں پر لاگو ہوگا جو 90  دن یا اس سے کم مدت کے لیے یورپ کا دورہ کرتے ہیں، البتہ یورپی یونین کے شہریوں، رہائشیوں اور طویل مدتی ویزا یا رہائشی اجازت نامہ رکھنے والوں کو اس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

یہ تبدیلی کیوں؟

یورپی حکام کے مطابق اس نظام کا مقصد امیگریشن کے عمل کو تیز، محفوظ اور شفاف بنانا ہے۔

اب مسافروں کو داخلے یا روانگی کے وقت صرف پاسپورٹ اسکین کرانا ہوگا، جس کے ساتھ چہرے اور فنگر پرنٹس کا بایومیٹرک ڈیٹا بھی لیا جائے گا۔

یہ ڈیٹا خودکار طور پر محفوظ ہو گا، جس میں داخلے اور اخراج کی تاریخ، مقام اور قیام کا دورانیہ درج ہوگا۔ اس سے غیر قانونی قیام کی نگرانی اور شناختی دھوکا دہی کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

یہ نظام کام کیسے کرے گا؟

غیر یورپی شہری جب شینگن زون میں داخل ہوں گے یا وہاں سے نکلیں گے تو انہیں بارڈر کِیوسک یا آٹومیٹک گیٹس پر پاسپورٹ اسکین کے ساتھ فنگر پرنٹس اور چہرے کی شناخت کروانی ہوگی۔

اس ڈیجیٹل ریکارڈ سے معلوم ہو سکے گا کہ کوئی مسافر 90 دن سے زائد قیام تو نہیں کر رہا۔

کیا ہر مسافر کے لیے بایومیٹرک پاسپورٹ لازمی ہے؟

مزید پڑھیں: بحرین کا گولڈن ویزا کن پاکستانیوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے؟

اگرچہ یہ لازمی نہیں مگر بایومیٹرک پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے عمل تیز اور آسان ہوگا۔

جن کے پاس پرانے یعنی نان بایومیٹرک پاسپورٹ ہوں گے، ان کی پروسیسنگ میں کچھ زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

کب مکمل طور پر نافذ ہوگا؟

یہ نظام 12 اکتوبر 2025 سے مرحلہ وار نافذ کیا جا رہا ہے، جب کہ مکمل نفاذ 10 اپریل 2026 تک متوقع ہے۔

اس دوران بعض مقامات پر پاسپورٹ اسٹیمپنگ عارضی طور پر جاری رہ سکتی ہے۔

کیا پاسپورٹ پر اسٹیمپنگ ختم ہو جائے گا؟

جی ہاں، روایتی اسٹیمپنگ کا عمل مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔

اس کی جگہ ڈیجیٹل ریکارڈ رکھا جائے گا جو بایومیٹرک ڈیٹا کے ساتھ منسلک ہوگا۔

مسافروں کے لیے ہدایات

اپنے پاسپورٹ کی میعاد اور بایومیٹرک فیچر چیک کریں، ایئرپورٹ یا بارڈر پر معمول سے پہلے پہنچیں تاکہ نئے سسٹم کی وجہ سے کسی تاخیر کا سامنا نہ ہو، ایئرلائنز اور حکومتی سفری ہدایات سے باخبر رہیں۔

یہ نظام کہاں لاگو ہوگا؟

انٹری اور ایگزٹ سسٹم تمام شینگن ممالک کے ائیرپورٹس، بندرگاہوں اور زمینی بارڈرز پر نافذ کیا جائے گا، تاکہ 2026 تک پورا یورپی علاقہ ایک متحدہ ڈیجیٹل بارڈر سسٹم کے تحت کام کر سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایئرپورٹ ایئرلائنز بایومیٹرک ڈیٹا پاسپورٹ پاسپورٹ اسٹیمپنگ ڈیجیٹل ڈیجیٹل بارڈر سسٹم روایتی اسٹیمپنگ شینگن شینگن معاہدے فنگر پرنٹس یورپی ممالک.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایئرپورٹ ایئرلائنز بایومیٹرک ڈیٹا پاسپورٹ پاسپورٹ اسٹیمپنگ ڈیجیٹل ڈیجیٹل بارڈر سسٹم روایتی اسٹیمپنگ شینگن معاہدے یورپی ممالک جائے گا کے لیے

پڑھیں:

یوکرینی سرحدوں کی جبری تبدیلی منظور نہیں‘یورپ کا ٹرمپ کو جواب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) جی 20 کے سربراہ اجلاس میں متعدد یورپی رہنماؤں نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کا خیرمقدم کیا۔ تاہم انہوں نے بیان میں زور دیا کہ مجوزہ منصوبے پر مزید کام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ امریکی منصوبے کا مسودہ جو 28 نکات پر مشتمل ہے ایک بنیاد فراہم کرتا ہے جس پر مزید کام کی ضرورت ہے۔ یورپی رہنماؤں نے امریکی مسودے میں یوکرینی فوج پر مجوزہ پابندیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کا موقف واضح ہے کہ یوکرین کی سرحدوں کو طاقت کے زور پر تبدیل کرنے کو مسترد کیا جانا چاہیے۔ یہ مشترکہ یورپی موقف اس وقت آیا ہے جب واشنگٹن اگلے ہفتے کیف پر منصوبے کا جواب دینے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔ امریکی تجویز میں یہ بات شامل تھی کہ کیف مشرقی یوکرین میں دونباس کے علاقے کے علاوہ کریمیا سے بھی دستبردار ہو جائے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں ای ویزا نظام متعارف کرا رہے ہیں، برطانوی ہائی کمشنر
  • ای چالان سندھ کے دیگر شہروں میں  کیوں نافذ نہیں کیا گیا؟
  • جعلی نمبر پلیٹ لگانے والوں کیخلاف مقدمہ درج ہوگا
  • عمرہ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی یورپ جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی
  • یوکرینی سرحدوں کی جبری تبدیلی منظور نہیں‘یورپ کا ٹرمپ کو جواب
  • ایف آئی اے کی بڑی کاررائی،غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا گیا
  • پاکستان میں جدید ترین سب میرین کیبل سسٹم کی تعیناتی سے عالمی ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی مزید مستحکم
  • اسلام آباد ایئرپورٹ: عمرہ ویزے پر یورپ جانے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
  • اسلام آباد: عمرہ ویزے کی آڑ میں یورپ جانے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
  • کسی کو کوئی استثنا نہیں، پاکستان میں اللہ کا نظام نافذ ہوگا، حافظ نعیم کا اجتماع عام سے خطاب