City 42:
2026-07-24@03:22:44 GMT

موبائل سم بند، شناختی کارڈ، پاسپورٹ معطل کرنے کا سلسلہ شروع

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

ویب ڈیسک: حکومتی ویکسینیشن سے انکار کرنے والے والدین کے موبائل سم بند کرنے، قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ معطل کرنے پر غور شروع کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف سخت کارروائی پرغور کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ میرے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا، سوائے اس کےکہ ان لوگوں کو سزا دوں جو پولیو کےخاتمے کی قومی ذمہ داری سے غفلت کرتے ہیں۔

کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل

انہوں نے اعلان کیا ہے کہ ایسے والدین کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے جو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرتےہیں جن میں ان کے موبائل فون کی سمز بند کرنا، قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ معطل کرنا شامل ہے تاکہ وہ مواصلاتی اور سفری سہولتوں سے محروم رہیں۔

دوسری جانب کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے انسدادِ پولیو کے حوالے سے ضلع ساؤتھ کا دورہ کیا اور جاری مہم کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔

 اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر کراچی نے کہا کہ والدین 13 سے 19 اکتوبر تک جاری ملک گیر پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو لازمی طور پر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں، ان کا کہنا تھا کہ حکومت ویکسینیشن سے انکار کرنے والے والدین کے موبائل سم بند کرنے پر غور کر رہی ہے۔ 

سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹرز اور نرسز کیلئے ملازمتوں کا اعلان کر دیا، جانئے درخواست کیسے دیں

سید حسن نقوی نے بتایا کہ مہم کا مقصد ان والدین میں شعور اجاگر کرنا ہے جن کے بچے پولیو کے قطرے پینے سے رہ گئے ہیں، جبکہ انکاری والدین کو ویکسینیشن کے لیے آمادہ کیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: والدین کے سے انکار پولیو کے کے قطرے

پڑھیں:

امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام

امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔

U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026

سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔

دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع