زرداری کا دورہ نوابشاہ ‘ والدین کے مزار پر حاضری
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے نوابشاہ میں بلو جا قبہ کا دورہ کیا،صدرِ مملکت نے والدین کے مزار پر حاضری دی ،صدرِ مملکت نے والدین کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی،صدرِ پاکستان کے ہمراہ صوبائی وزراء بھی موجود تھے ،وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لانجار اور وزیرِ جیل خانہ جات حاجی علی حسن زرداری بھی موجود تھے ،صوبائی وزیر بلوچستان میر علی حسن بروہی بھی صدر کے ہمراہ تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سندھ حکومت کے زیر اہتمام ای اسپورٹس چیمپئن شپ گیمز 2025ء کی اختتامی تقریب کا انعقاد
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ کا انعقاد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کا حصہ ہے، بلاول بھٹو زرداری نے ای اسپورٹس کو مستقبل کی ایک بڑی انڈسٹری قرار دیا تھا اور اسی وژن کے تحت یہ مقابلے شروع کیے گئے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے زیر اہتمام سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ گیمز 2025ء کی رنگا رنگ اختتامی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیر کھیل سردار محمد خان بخش مہر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راجویر سنگھ سوڈھا، جنید بلند، ڈائریکٹر اسپورٹس اسد اسحاق، سندھ بینک کے سید اسد شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر حبیب اللہ، ڈی ایس او فرید علی سمیت کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسران اور ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ کا انعقاد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کا حصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے ای اسپورٹس کو مستقبل کی ایک بڑی انڈسٹری قرار دیا تھا اور اسی وژن کے تحت یہ مقابلے شروع کیے گئے۔ وزیر کھیل نے کہا کہ اختتامی تقریب میں بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کرنا تھی مگر سیاسی مصروفیات کے باعث وہ شریک نہیں ہوسکے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ای اسپورٹس کے مقابلے ہر سال منعقد کیے جائیں گے اور انہیں سندھ حکومت کے سالانہ اسپورٹس کیلنڈر میں باقاعدہ شامل کیا جائے گا۔