کراچی: احسن آباد میں فائرنگ سے پولیو ورکر جاں بحق، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس، ملزمان کی گرفتاری کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی : شہرِ قائد کے علاقے احسن آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکر جاں بحق ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ جامعہ الرشید مدرسے کے قریب پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے مقتول کو روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر فائرنگ کردی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقتول کی شناخت 30 سالہ رحمان اللہ ولد عبدالغفور کے نام سے ہوئی ہے جو این جی او “تعمیر خلق فاؤنڈیشن میں فیلڈ مانیٹر کے طور پر تعینات اوردو بچوں کے باپ تھے، وہ روزانہ کی طرح اسکیم 33 کوئٹہ ٹاؤن سے یوسف گوٹھ سرجانی ٹاؤن اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے جا رہے تھے کہ احسن آباد کے قریب فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔
اہلِ خانہ کے مطابق مقتول کے پاس موبائل فون، پرس اور موٹرسائیکل سمیت تمام سامان موجود تھا، جس سے واقعے کے دوران ڈکیتی مزاحمت کا پہلو نمایاں ہوتا ہے۔ ورثا نے الزام لگایا کہ علاقے میں آئے روز ڈکیتی و قتل کی وارداتیں ہو رہی ہیں اور سپرہائی وے جمالی پل اور احسن آباد کے اطراف علاقے میں امن و امان کی صورتحال بدترین ہے۔
ورثا نے مزید کہا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ نہیں بلکہ لوٹ مار کی کوشش تھی، مقتول نے ڈاکوؤں کے سامنے رکنے سے انکار کیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع پروزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “پولیو ورکرز ہمارے بچوں کے مستقبل کے محافظ ہیں، ان پر حملہ دراصل انسانیت اور معاشرتی تحفظ پر حملہ ہے۔” وزیراعلیٰ نے پولیس و انتظامیہ کو ملزمان کی فوری گرفتاری اور واقعے کی جامع تحقیقات کی ہدایت جاری کی۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کا ایک خول برآمد کیا گیا ہے جب کہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے۔ ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک کے مطابق، عینی شاہدین نے بتایا کہ تین مسلح افراد نے مقتول کو روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر دو مرتبہ فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے مقتول کے کزن کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔
ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔
ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔