ٹی ایل پی کا ممکنہ مارچ؛ جڑواں شہروں میں سکیورٹی سخت، کنٹینرز پہنچا دیے گئے، کارکنوں کی گرفتاریاں
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
راولپنڈی:
ٹی ایل پی کے ممکنہ مارچ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے، مختلف راستوں پر کنٹینرز پہنچائے گئے ہیں جب کہ جڑواں شہر میں کارکنوں کی گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔
تحریک لبیک پاکستان نے فیض آباد تا امریکن ایمبیسی یا اقصیٰ ملین مارچ کی کال دے رکھی ہے ،ا س حوالے سے راولپنڈی میں انتظامیہ اور پولیس نے حکمت عملی تیار کرلی اور ٹی ایل پی کے سرکردہ کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کے لیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ شہر سے مجموعی طور پر 117 کارکنان کو تحویل میں لیا جاچکا ہے ۔
امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے اہم چوراہوں اور شاہراہوں کی بندش کا پلان بھی زیر غور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راستوں کی بندش کے لیے پولیس کو کنٹینرز کا انتظام کرنے کی بھی ہدایات کی گئی ہیں۔
دریں اثنا راولپنڈی پولیس نے امن وامان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے کنٹینرز و ٹرالر تحویل میں لینا شروع کردیے ہیں۔ کنٹینرز اور ٹرالرز کو تھانوں کی حدود میں شاہراہوں کے کنارے کھڑا کیا گیا ہے اور ضرورت پڑنے پر مری روڈ راولپنڈی میں راستوں کی بندش کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں فیض آباد جنکشن کے قریب کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔