بنوں میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز

پشاور: (آئی پی ایس) خیبر پختونخوا کے بنوں ریجن میں پولیس، سی ٹی ڈی اور فورسز کے کامیاب آپریشنز کے دوران 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں ریجن کے مختلف علاقوں میں مقامی پولیس، سی ٹی ڈی، کوئیک رسپانس فورس اور سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز میں 3اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد جہنم واصل گئے جب کہ کئی دیگر زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ تمام کارروائیوں میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی نفری محفوظ رہی جب کہ اہل علاقہ کا بھی ان آپریشنز میں بھرپور تعاون بھی حاصل رہا، ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، ایمونیشن برآمد ہوا جب کہ فتنہ الخوارج کی مقامی کمانڈ پر بھی کاری ضرب لگی، جس میں اہم کمانڈرز ہلاک کردیے گئے۔

شیری خیل، پکہ پہاڑ خیل میں فتنہ الخوارج کے جتھوں کی موجودگی پر لکی پولیس، سی ٹی ڈی بنوں اور سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 خارجی جہنم واصل ہوئے اور 5 زخمی ہو گئے، کارروائی میں ایک سہولت کار کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

ہلاک 7 دہشت گردوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جب کہ 3 کی لاشیں دشوار گزار پہاڑی علاقے میں ہونے کی وجہ سے نکالی نہیں جا سکیں، ہلاک دہشتگردوں میں فتنہ الخوارج کے کمانڈرز نیاز علی عرف اکاشا اور عبداللہ عرف شپونکوئی شامل ہیں جو پولیس اور سکیورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب تھے۔

دوسری جانب نصر خیل کے علاقے میں بھی لکی پولیس، سی ٹی ڈی اور امن کمیٹی کی مشترکہ کارروائی میں ایک مطلوب دہشتگرد ہلاک ہوگیا، جہاں اہل علاقہ نے بھی اپنے محافظوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف ہتھیار اٹھا لیے ہیں۔

اُدھر بنوں کے علاقے ہوید میں بھی پولیس اور امن کمیٹیوں کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا، جس میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔

اس کے علاوہ ڈومیل کے علاقے میں فتنہ الخوارج نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کی اطلاع پر بنوں پولیس، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کی کمک نے 8 گھنٹے طویل آپریشن کرکے 6 خوارج کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کردیا۔

اس آپریشن میں بدنام زمانہ دہشت گرد کمانڈر رسول عرف کمانڈر آریانہ ساتھیوں سمیت جہنم واصل کردیے گئے جب کہ اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔

دوسری جانب انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بنوں ریجن پولیس، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز اور دہشت گردوں پر کاری ضرب لگانے پر خصوصی شاباش دی اور کہا کہ خیبرپختونخوا کی مٹی کو فتنہ الخوارج سے پاک کردیں گے، دہشتگردوں کا ان کی خفیہ پناہ گاہوں تک پیچھا کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی حکومت نے سونےکی درآمد اوربرآمد پر عائد پابندی ختم کردی وفاقی حکومت نے سونےکی درآمد اوربرآمد پر عائد پابندی ختم کردی فیصل آباد: فیکٹری میں دھماکا کیسے ہوا؟ رپورٹ سامنے میئر نیویارک کی امریکی صدر سے ملاقات،اسرائیلی فنڈنگ روکنے کا مطالبہ نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کے تمام پرانے افسران کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا کوہستان کرپشن اسکینڈل، گرفتار 3ملزمان کی نیب کو پلی بارگین کیلئے درخواست آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں شامل اراکین کو وزارتوں کے قلمدان تفویض TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد فورسز کے کامیاب ا پریشنز اور سکیورٹی فورسز سکیورٹی فورسز کے فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک سی ٹی ڈی اور

پڑھیں:

چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی

چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔

چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری