ٹی ایل پی کا اسلام آباد کی طرف ممکنہ مارچ، شہر میں سکیورٹی سخت، فیض آباد پر کنٹینر پہنچادیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: تحریک لبیک کے ممکنہ مارچ کے پیشِ نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
تحریک لبیک نے کل 10 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد انتظامیہ نے فیض آباد پر کنٹینرز پہنچا دیے ہیں اور شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مری روڈ اور فیض آباد کے اردگرد ہوٹلز کو خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان راستے فی الحال کھلے ہیں، تاہم حالات کے مطابق انہیں بند کرنے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔
اس صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے سی پی او خالد ہمدانی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق سینئر پولیس افسران کا اجلاس ہوا، جس میں سکیورٹی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سی پی او نے واضح کیا کہ کسی کو سڑکیں بلاک کرنے یا ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور نہ ہی کسی ایسی سرگرمی کی اجازت دی جائے گی جو معمولاتِ زندگی کو متاثر کرے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ احتجاج کی آڑ میں کسی قسم کی پرتشدد کارروائی برداشت نہیں کی جائے گی، قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اور املاک یا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں سکیورٹی اسلام آباد جائے گی
پڑھیں:
ایمل ولی خان کو گرفتار نہیں کیا‘ اسلام آباد پولیس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251008-08-16
اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی پولیس نے سینیٹر ایمل ولی خان کی گرفتاری کے حوالے سے گردش کرتی خبروں کی تردید کردی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایمل ولی خان کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار نہیں کیا۔ڈی آئی جی جواد طارق نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایمل ولی خان کو نہ تو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے اور نہ ہی وہ اسلام آباد کی حدود میں گرفتار ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں۔