حکومت ناکام ہوگئی ‘شہباز شریف حکومت نہیں چلا سکتے‘شاہد خاقان
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251009-08-4
کراچی (اسٹاف رپورٹر)عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر اور سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، شہباز شریف حکومت نہیں چلا سکتے ہیں سعودی عرب سمیت ریکوڈک معاہدے کو عوام کے سامنے لایا جائے ایسا کوئی فیصلہ قبول نہ کیا جائے جو فلسطینیوں کے امنگوں کے مطابق نہ ہو۔کراچی میں تاجروں کو بھتے کی پرچیاں موصول ہورہی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ملک کو ٹھیک کرنے کے ڈائیلاگ کو فروغ دینا ہوگا ،عمران خان کے دور سمیت موجودہ دور میں ترقی نہیں ہوئی کرپشن روز بروز بڑھ رہی ہے ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات 2 صوبوں کا معاملہ یا نورا کشتی نہیں جھگڑا اقتدار کا ہے لیکن اسے مختلف رنگ دیے جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو مفتاح اسماعیل کے ساتھ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ندیم اختر آرائیں، ناصر الدین محمود اور شیخ صلاح الدین بھی موجود تھے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میرپورماتھیلومیں صحافی کو قتل کردیا گیاہے۔ سندھ حکومت قاتلوں کی گرفتاری میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوںنے کہا کہ موجودہ ملکی حالات اچھے نہیں ہیں۔گزشتہ4 سال سے معیشت تنزلی کا شکار ہے۔نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل نہیں ہیں۔حکومت کے پاس کوئی واضح پلان نہیں ہے کہ حالات کو کس طرح ٹھیک کیا جائے۔ملک میں آٹا مہنگا ہوتا جارہا ہے۔چینی بھی مہنگی ہورہی ہے۔ شوگر ملز مالکان کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے۔انہوںنے کہا کہ ملک میں معاشی ترقی نہیں ہوگی تو روزگار کے مواقع نہیں پیداہوںگے۔جب انتشار ہوگا تو ترقی کیسے آئے گی۔17سال سے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے لیکن کراچی کے عوام کو پا نی تک میسر نہیں۔سندھ حکومت شہریوں کو پانی تک فراہم نہیں کررہی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جو ہوا معمولی بات نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ ایک نکاتی ایجنڈا ہو کہ جو فلسطینیوں کو قبول ہوگا پاکستان اس کی حمایت کرے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شاہد خاقان نے کہا کہ
پڑھیں:
بنوں میں کامیاب کارروائی، وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع بنوں میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے آپریشن میں فتنتہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں ۔
وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں ۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات