پاکستان کا پہلاانٹرنیشنل پیڈل ٹورنامنٹ کراچی کے لیجنڈز ایرینا  میں 30 اکتوبر سے دو نومبر تک کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اے پی پی ٹی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں  ایشیا کے ٹاپ کھلاڑی شریک ہوں گے۔

13 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کے ٹورنامنٹ میں مینز، ویمنز اور مکسڈ ایونٹ کا انعقاد طے ہے جس کے لیے رجسٹریشن کا عمل 20 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

اسکواش کے عظیم کھلاڑی اور لیجنڈز ایرینا کے چیئرمین جہانگیر خان کے مطابق دو برس کی قلیل مدت کے دوران پاکستان میں تیزی سے مقبول ہونے والے کھیل پیڈل کےانٹرنیشنل مقابلے کے کامیاب انعقاد سے اسے ملک میں دوام ملے گا۔

اے پی پی ٹی نے ایشیا بھر میں پیڈل پر خاص توجہ مرکوز کی ہے۔کراچی میں ایشیا پیسیفک پیڈل ٹور گرینڈ سلیم لانا خوش آئند ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان سری لنکا کوشکست دےکر فائنل میں پہنچ گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دوحا: رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعدپاکستان نے سری لنکا اے کو 5 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا اے کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 9وکٹ پر 153رنز بنائے تھے۔غازی غوری 39 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ معاذ صداقت نے 23 ، احمد دانیال اور سعد مسعود نے 22،22 رنز اسکور کیے۔

یہ بھی پڑھیں:  رائزنگ اسٹار ایشیا کپ: پاکستان نے سری لنکا کو 154رنز کا ہدف دے دیا

سری لنکا اے کی جانب سے پرمود مدھوشن نے چار اور تراوین میتھیو نے تین وکٹیں حاصل کیں۔154 رنز کے ہدف کے جواب میں سری لنکا اے کی ٹیم مقررہ 20 اوور میں 9 وکٹوں پر 148 رنز بناسکی۔

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہوگا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • ہائیکورٹس کے ایڈیشنل ججوں کی مستقلی—جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 25 نومبر کو طلب
  • جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمین فوکس مینار پاکستان پر نہ رکھیں، میئر کراچی
  • پاکستان ریلوے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید، محفوظ اور مسافر دوست بنایا جائے، وزیراعظم شہباز شریف
  • رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان سری لنکا کوشکست دےکر فائنل میں پہنچ گیا
  • پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پرالیکشن 9 دسمبر کو ہوگا
  • سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال سے خالی نشست پر الیکشن 9 دسمبر کو ہوگا، شیڈول جاری
  • گلگت بلتستان اسمبلی کی 5 سالہ مدت 24 نومبر کی رات ختم ہو رہی ہے، اسمبلی سیکریٹری
  • پی سی بی انٹرکلب ٹورنامنٹ: ڈیسنٹ کلب، چوہدری اسپورٹس کیخلاف کامیاب
  • کن علاقوں میں کل بجلی بند رہے گی؟ بڑا اعلان
  • ریلوے حکام ناکام، اکتوبر میں ٹرینوں کی بروقت آمدورفت صرف 45 فیصد