کراچی، اورنگی ٹاؤن میں میاں بیوی کے جھگڑے کے دوران فائرنگ، شوہر جاں بحق، بیوی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 35 سالہ محمد حسین جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ میاں بیوی کے درمیان تنازع کے نتیجے میں پیش آیا۔
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ فائرنگ مقتول کی اہلیہ نے کی، اور استعمال ہونے والا پستول خود حسین کا تھا۔
اقبال مارکیٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ جوڑے کے درمیان جھگڑوں کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری تھا، اور ایک ہفتہ قبل بھی اسی نوعیت کے جھگڑے کے دوران فائرنگ سے اہل خانہ زخمی ہوئے تھے۔مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر 30 سالہ ایڈریانا گارشیا (Adriana Garcia)کاسمیٹک سرجری کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسی۔
رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا، جہاں دورانِ سرجری پیچیدگیاں پیدا ہونے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی،مقامی حکام نے تاحال موت کی سرکاری وجہ جاری نہیں کی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
واقعے کے بعد حکام نے سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات اور ممکنہ طبی غفلت کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایڈریانا گارشیا کے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے، ان کے انتقال کی تصدیق میکسیکو کی کمپنی نے بھی کی، جس کے ساتھ وہ بطور انفلوئنسر کام کرتی تھی۔