فائل فوٹو

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 35 سالہ محمد حسین جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ میاں بیوی کے درمیان تنازع کے نتیجے میں پیش آیا اور ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ فائرنگ مقتول کی اہلیہ نے کی اور استعمال ہونے والا پستول خود حسین کا تھا۔

اقبال مارکیٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ جوڑے کے درمیان جھگڑوں کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری تھا اور ایک ہفتہ قبل بھی اسی نوعیت کے جھگڑے کے دوران فائرنگ سے اہل خانہ زخمی ہوئے تھے، واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی، پولیس مقابلوں میں 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:

شہر قائد میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان دو مختلف مقامات پر ہونے والے مبینہ پولیس مقابلوں میں چار ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس نے دونوں کارروائیوں میں اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پہلا مبینہ مقابلہ ماڈل کالونی تھانے کی حدود میں نشتر آباد ریلوے پھاٹک کے قریب پیش آیا جہاں پولیس نے مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے رکنے کے بجائے فائرنگ کر دی جس کے جواب میں پولیس نے جوابی کارروائی کی۔

فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان رفیق الرحمن اور مہر محمد زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔

پولیس نے ان کے قبضے سے دو پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی ہے۔

زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

دوسرا واقعہ خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود میں نارتھ کراچی سیکٹر 5-B/3 میں پیش آیا، جہاں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی۔

وہاں بھی ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے بعد جوابی کارروائی میں آریان اور محمد علی نامی دو ملزمان زخمی ہو کر گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش اور کریمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بیوی رات کو سانپ بن کر ڈراتی ہے: شوہر کا دعویٰ
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں میاں بیوی کے جھگڑے کے دوران فائرنگ، شوہر جاں بحق، بیوی گرفتار
  • ڈھرکی: پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے پر حملہ، بیوی قتل ، شوہر زخمی
  • البانیا‘ عدالت میں مسلح شخص نے جج کو ہلاک کردیا
  • نارتھ کراچی میں فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والا ڈاکو دوران علاج دم توڑگیا
  • حیدرآباد، دوست سے جھگڑے کے بعد فائرنگ، نوجوان جاں بحق
  • کراچی، پولیس مقابلوں میں 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، ایس آئی یو پولیس کا سرجانی ٹاؤن میں بھتہ خور سے مقابلہ، ایک ملزم ہلاک
  • کراچی میں بے روزگاری سے تنگ اور گھریلو تنازع پر 2 نوجوانوں کی خودکشی